Jamaat-e-Islami Ilaqa Korangi Sharqi

Jamaat-e-Islami Ilaqa Korangi Sharqi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamaat-e-Islami Ilaqa Korangi Sharqi, Political Party, Korangi, Karachi.

17/09/2025

رحمت اللعالمین کانفرنس
14 ستمبر 2025

Photos from Jamaat-e-Islami Ilaqa Korangi Sharqi's post 15/09/2025

گزشتہ دنوں حلقہ اقصیٰ میں منعقد فری آئی کیمپ میں جن مریضوں کوآپریشن تجویز کیا گیا تھا۔
کل بروز اتوار پی او بی ہسپتال میں
الحمدللہ 18 مریضوں کے کامیاب آپریشن کروائے گئے۔

جماعت اسلامی کورنگی شرقی

15/09/2025

کل مورخہ 14 ستمبر 2025 بمطابق 21 ربیع الاول 1447 ھ جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی کے زیر اہتمام رحمۃ اللعالمین کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ،سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع کورنگی انجنئیر نوید اختر اور جمعیت اتحاد العلماء کورنگی ٹاؤن کے صدر مولانا قاری رحیم الحسن خطاب کرتے ہوئے ۔
جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عاشق علی خان، چئیرمین یونین کمیٹی 02 لانڈھی ٹاؤن محمد قاسم خان، سید مہرالدین افضل اور ناظم جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی ریحان رضا خان اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ـ
کانفرنس میں سید عبدالرحیم متقی ،عمیس یاسر،سید میزان شاہ اور بلال حسن نے بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ سلم گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ـ
کانفرنس میں اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ خواتین کے لیے پردے کا خاص انتظام کیا گیا اور علاقے سے خواتین نے بھی شرکت کی ـ

*جماعت اسلامی کورنگی شرقی*

11/09/2025

*رحمت العالمین کانفرنس*
*تاریخ* : 14 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عشاء۔
*مقرر* : *ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی صاحب*
*بمقام* : رانی پارک جے ایریا 35/بی کورنگی 5
تمام کارکنان اپنے احباب کے ساتھ اور فیملی کے ساتھ شرکت کریں۔
*جماعت اسلامی کورنگی شرقی*

08/09/2025

الحمدللہ، کل کی پکنک ایک شاندار اور یادگار اجتماع رہی۔ جسکا ایک ایک لمحہ فضل اللہ سے باعث سکون و راحت رہا۔ بہترین موسم، عمدہ انتظامات اور خوبصورت مقام نے اس کو اور بھی خاص بنا دیا۔
درسِ قرآن، باجماعت نماز، مسجد و مدرسہ کی روحانیت، قیام اللیل اور تربیتی سرگرمیوں نے اس اجتماع کو صرف تفریح نہیں بلکہ ایک پراثر تربیتی موقع بنا دیا۔

الحمدللہ ہم سب بخیریت واپس لوٹے۔ تمام ناظمین اور نظمِ علاقہ کے تعاون کا شکریہ جن کی محنت سے یہ سب ممکن ہوا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اسی محبت، اخوت اور اجتماعیت میں جوڑے رکھے اور اس تعلق کو اقامتِ دین کی قوت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
*جماعت اسلامی کورنگی شرقی*

15/08/2025
Photos from Jamaat-e-Islami Ilaqa Korangi Sharqi's post 24/05/2025

واٹر بورڈ بدنیت اور ایکسین کورنگی خالد فاروقی اس سے زیادہ بد نیت اور کورنگی لانڈھی کے پانی کا سسٹم خراب کرنے والے ۔۔
جس کام کیلئے ٹاؤن چیرمین لانڈھی اور جماعت اسلامی کی پوری ٹیم مصروف عمل رہی اور مسلسل رابطے اور فالو اپ میں رہی ۔۔۔
واٹر بورڈ نے صاف منع کردیا تھا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں اس کام کیلئے لیکن جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیرمین نے کہا عوام کے پانی کے مسئلہ کیلئے ہم تمام اخراجات ٹاؤن سے کرنے کیلئے تیار ہیں جس کی مالیت تقریباً 3 ملین ہے پھر چیر مین واٹر بورڈ نے ایکسین کے ذریعے نوٹ شیٹ پٹ آپ کرنے کی ہدایت جاری کی لیکن بد نیت ایکسین لانڈھی واٹر بورڈ نے اس نوٹ شیٹ کو فارم 47 کے ایم این اے اور ایم پی کے نام سے پٹ اپ کیا ۔۔۔
اور جس نے تمام اخراجات کا زمہ اٹھایا اس کا نام لکھنا بھی پسند نہیں کیا ۔۔۔
ایکسین صاحب آپ کی وفاداریاں ہم دو سال سے دیکھ رہے ہیں کہ لانڈھی کا پانی فروخت کرنے والوں کے ساتھ ہیں کیا آپ کو یہ کام کرتے ہوئے زرا بھی شرم نہیں آئ کیا آپ کو دفتر میں بیٹھ کر کیا گیا کوئ وعدہ یاد نہیں آیا ۔۔۔
زبان اور وعدہ کی بڑی اہمیت ہے لیکن آپ جس طرح پانی پر فرعون بنے بیٹھے ہیں اور پانی بیچنے والوں کی سرپرستی کر رہے آپ کا انجام بھی پانی فروخت کرنے والوں کی طرح ہی ہوگا ۔۔
نوٹ شیٹ پر جن کا نام ہے کیا اب فنڈ آپ کو وہ فراہم کریں گے کیونکہ واٹر بورڈ تو بھوکا ننگا ہے ۔۔۔
اس کے پاس تو پیسہ ہی نہیں بچتا ۔۔۔
شرم نہ تو آپ کو آتی ہے اور نہ آپ کے ادارے کو ۔۔
جھوٹی نوٹ شیٹ بنا کر اپنی وفاداری ثابت نہ کریں جن کے ناموں کی نوٹ شیٹ آپ نے بنائی ہے وہ تیس سال کی حکمرانی میں لانڈھی کو پانی نہیں دلا سکے تو ایسی جھوٹی نوٹ شیٹ پر پانی دلا دیں گے ۔۔
عوام کو مل کر بیوقوف بنانا چھوڑ دیں ۔۔۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Korangi
Karachi