Malir Development Authority

Malir Development Authority

Share

Malir Development Authority was established in 1993 by the Government of Sindh in order to develop the area being neglected in the past.

Malir Development Authority is working on three Schemes especially focus to cater ever increasing housing needs as well as socio economic conditions of the masses in a professional manner. MDA is specially focusing its energies towards the low cost housing and design its schemes to give better residential facilities on affordable rates. At present around 125,000 planned residential plots are in di

Photos from Malir Development Authority's post 08/04/2026

Muhammad Yaseen Shar Baloch Assumes Charge as Director General, MDA

Karachi, April 8, 2026: Muhammad Yaseen Shar Baloch has officially assumed the charge of Director General of the Malir Development Authority (MDA). Immediately after taking charge, he chaired an introductory meeting with senior officers of the authority.

Addressing the gathering, DG MDA Muhammad Yaseen Shar Baloch said that, in line with the directives of the Honourable Minister for Local Government, Housing and Town Planning, full transparency and accountability will be ensured within the MDA. He emphasized that illegal encroachments within the authority’s jurisdiction will not be tolerated.

“Strict action will be taken against encroachers without any discrimination, and negligence in this regard will not be allowed,” the DG stated. Officers were directed to perform their duties with integrity, professionalism, and dedication to enhance the authority’s credibility and efficiency.

MDA officers attended the meeting included Ali Muhammad Baladi, Waqas Ali Soomro, Shiraz Nazar Mirani, Ghulam Fareed, Agha Jalaluddin, Kamran Khan, and Muhammad Shahid, along with representatives from various departments.

Muhammad Yaseen Shar Baloch reaffirmed his commitment to transforming MDA into a transparent, efficient, and citizen-friendly authority

20/03/2026

Eid Mubarak

04/11/2025

Karachi, 04th November, 2025

Mr. Bux Ali Mahar, Director General, Malir Development Authority (MDA), visited Taiser Town Scheme 45 to review the progress of the development work and ongoing anti-encroachment drive at Afghan Camp along the Northern Bypass. During the visit, the DG inspected the cleared areas and directed the concerned officials to ensure the removal of all illegal structures and prevent future encroachments. He emphasized that the MDA remains committed to reclaiming government land and facilitating the planned development of Taiser Town for the benefit of the public.

13/08/2025

Pakistan Zindabad

08/08/2025

*ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گورننگ باڈی اجلاس/ زیر صدارت وزیر بلدیات سندھ سعید غنی*

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 10 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین اتھارٹی و صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، ایم ڈی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید جمانی، ڈائریکٹر پلاننگ لئیق احمد، ڈائریکٹر فنانس وقاص سومرو، سیکرٹری عبدالروف، رکن چیف انجنئیر واٹر بورڈ آفتاب چانڈیو و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں گذشتہ گورننگ باڈی کے منٹس کی منظوری دی گئی۔

9 ویں اجلاس میں تیسر ٹائون میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے منظور شدہ ایجنڈے کے حوالے سے ایم ڈی سعید جمانی نے بتایا کہ اس حوالے سے کےالیکٹرک کی ٹیم کو سروے مکمل کروا دیا گیا ہے البتہ ابھی تک کے الیکٹرک کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

کے الیکٹرک کو کروائے گئے سروے کے حوالے سے تمام تفصیلات کی رپورٹ جمع کروائی جائے تاکہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے اس سلسلے میں حکومتی سطح پر بات چیت کی جاسکے۔ سعید غنی کی ہدایات

اجلاس میں کراچی پریس کلب کے 700 صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کی سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھیج دی گئی ہے۔

اجلاس میں سال 2024-25 نظرثانی شدہ بجٹ اور سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا گیا۔

ایم ڈی ایم ڈی اے نے بتایا کہ سال 2024-25 کے بجٹ کا پہلے تخمینہ 6892.307 ملین تھا، جو نظرثانی شدہ میں کم۔کرکے 1155.930 ملین کردیا گیا ہے۔

2024-25 میں غیر ترقیاتی کاموں کا تخمینہ 1797.944 لگایا گیا تھا جو کم ہوکر 674.395 ہوگیا ہے۔

2024-25 میں ترقیاتی کاموں کا تخمینہ 6630.944 لگایا گیا تھا تاہم یہ اخراجات صرف 65.710 کئے گیے۔

اجلاس میں سال 2025-26 کے لئے بجٹ کا تخمینہ 6470.307 لگایا گیا ہے، جس میں سے ترقیاتی منصوبوں پر 4553.146 جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 1755.191 کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اجلاس میں گورننگ باڈی نے سال 2024-25 کے نظرثانی اور 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں ادارے کے مستقیل ملازمین کی اپ گریڈیشن کے لئے گورننگ باڈی سے استدعا کی گئی جو قوانین میں رہتے ہوئے کرنے کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین گورننگ باڈی و وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مفاد کی جو جو اسکیمیں تعطل کا شکار ہیں ان کو جلد از جلد مکمل۔کیا جائے اور اس کی راہ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

18/02/2025

News (1) Saeed Ghani, Malir Development Authority

PPP's Sindh govt to deliver affordable, quality housing to people: Saeed Ghani

Karachi

Sindh Local Government Minister, Saeed Ghani, has stated that the Pakistan Peoples Party's Sindh government is striving to provide affordable and quality housing to the public.
Under the Malir Development Authority (MDA), a housing scheme named MDA Homes will soon be launched, through which 4,000 houses will be constructed and offered on a five-year installment plan.

He expressed these views on Saturday while presiding over a meeting of the Malir Development Authority. Later, he visited the ongoing development projects at New Malir Housing Scheme and Scheme 45 (Taiser Town). Officials present on the occasion included MDA Director General Saeed Jumani, Project Director Laiq Ahmed, MDA Secretary Waqas Soomro, and Superintendent Engineer Shiraz Mirani.

During the meeting, Minister Saeed Ghani was briefed about the MDA Homes project and its implementation on Northern Bypass, where 4,000 houses will be built. Afterward, he, along with DG MDA Saeed Jumani and Project Director Housing Laiq Ahmed, visited New Malir Housing Scheme (Link Road) and Northern Bypass Sector 6 (Taiser Town) to inspect the ongoing development of these 4,000 affordable housing units.

He was informed that the Taiser Town project will consist of 80 and 120-square-yard housing units, while the New Malir Housing Scheme will offer 100 and 200-square-yard units.
Saeed Ghani reiterated that the MDA Homes scheme aims to provide affordable and quality housing to citizens, with 4,000 homes available on a five-year installment plan.

He further emphasized that the Sindh government, under Chairman Bilawal Bhutto Zardari's vision and PPP’s manifesto, is committed to ensuring affordable and quality housing. Soon, work will commence on these 4,000 residential units under MDA.
He added that various projects are underway across Karachi and Sindh to provide affordable housing and free homes to thousands of people affected by floods and rains.

"Our government is tirelessly working in line with the vision of Shaheed Zulfikar Ali Bhutto, Shaheed Benazir Bhutto, and now Chairman Bilawal Bhutto Zardari to fulfill the PPP’s promise of ‘Roti, Kapra, aur Makan’ (Food, Clothing, and Shelter), Saeed Ghani stated.

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کو سستی اور اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جلد ہی سستے مکانات کی اسکیم “ایم ڈی اے ہومز” کے تحت 4 ہزار گھروں کو تعمیر کرکے 5 سالہ اقساط پر دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت بعد ازاں نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم اور اسکیم 45 تیسر ٹائون میں جاری ترقیاتی کاموں کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے سعید جمانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر لئیق احمد، سیکرٹری ایم ڈی اے وقاص سومرو، سپریڈینٹ انجنئیر شیراز میرانی و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو ایم ڈی اے کی سستے مکانات کی اسکیم “ایم ڈی اے ہومز” کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ایم ڈی اے کے تحت ناردن بائی پاس پر “ایم ڈی اے ہومز” کے تحت بنائے جانے والے 4 ہزار مکانات کی اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ڈی جی ایم ڈی اے سعید جمانی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ہائوسنگ لئیق احمد کے ہمراہ لنک روڈ پر نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم اور ناردن بائی باس سیکٹر 6، اسکیم 45 تیسر ٹائون پر 4000 سستے گھروں کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی کو بتایا گیا کہ تیسر ٹائون میں 80 اور 120 گز جبکہ نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم میں 100 اور 200 گز کے یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اس سستے مکانات کی اسکیم “ایم ڈی اے ہومز” کے تحت 4 ہزار گھروں کو تعمیر کرکے 5 سالہ اقساط پر دئیے جائیں گے اور یہ اسکیم شہریوں کو سستی اور اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے بنائی گئی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور پارٹی منشور کے تحت عوام کو سستی اور بہتر رہائش کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور جلد ہی ایم ڈی اے کے تحت ان دونوں اسکیموں میں 4000 رہائشی یونٹس کی اسکیموں کا آغاز کردیا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام کو سستی اور بہتر رہائش کی فراہمی اور سیلاب و بارشوں سے متاثرہ لاکھوں افراد کو مفت گھروں کی فراہمی جیسے منصوبے جاری ہیں اور ہماری موجودہ حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت روٹی، کپڑا اور مکان کے منثور پر دن رات عمل پیرا ہے۔

Photos from Saeed Ghani's post 01/02/2025
01/02/2025
Photos from Malir Development Authority's post 16/10/2024

نیوز (2 ) سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید غنی کی زیر صدارت گورننگ باڈی کے اجلاس میں سال 2023-24 کے بجٹ کے ساتھ ساتھ 2024-25 کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گذشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس کی منٹس کی منظوری دی گئی تاہم اس کے منٹس کی مکمل پروگریس رپورٹ آج کی گورننگ باڈی کے اجلاس کے منٹس کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایات دی گئی۔ اجلاس نے کراچی پریس کلب کے صحافیوں کو نیو ملیر اور تیسر ٹائون میں دئیے جانے والے پلاٹس کی 20 فیصد ادائیگی ممبران سے جبکہ 80 فیصد ادائیگی سندھ حکومت کی جانب سے کرنے کے لئے وزیر اعلٰی سندھ کو سمری بھیجنے کی منظوری دی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین گورننگ باڈی و صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، ایڈیشنل کمیشنر سید غضنفر علی شاہ، چیف انجنئیر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن آفتاب چانڈیو، ڈی جی ایم ڈی اے نجم الدین سہتو، ڈائریکٹر فنانس وقاص علی سومرو، ڈائریکٹر لینڈ محمد فاروق بگٹی، سپریڈینٹ انجنئیر سراج نظیر، ایگزیکٹو انجنئیر نیو ملیر ذیشان، تیسر ٹائون محمد عارف، ڈپٹی سیکرٹری کامران خان و دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں گذشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی، تاہم کہا گیا کہ اس اجلاس کے منٹس کے ساتھ گذشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس کی منٹس کی پروگریس رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے، صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ چونکہ گذشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں ہم میں سے کوئی بھی ممبر سوائے واٹر بورڈ کے ایم ڈی کے اس اجلاس میں موجود نہیں تھا اور ایم ڈی واٹربورڈ صلاح الدین بھی آج یہاں موجود نہیں ہیں، تاہم اس منٹس پر اس وقت کے ممبران کے دستخط موجود ہیں اس لئے اس کو منظور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں نیو ملیر ہائوسنگ پروجیکٹ اور تیسر ٹائون میں تاحال کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی نہ ہونے اور اس سلسلے میں اب تک کئے جانے والے اقدامات سے ڈی جی نے آگاہ کیا اور اجازت طلب کی کہ گورننگ باڈی انہیں اس بات کی اجازت دے، جس پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ بجلی کی فراہمی ڈویلپمنٹ کے کاموں کا ہی حصہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کو گورننگ باڈی سے منظوری کی کوئی ضرورت نہیں تاہم ڈی جی ایم ڈی اے چاہتے ہیں کہ گورننگ باڈی سے منظوری لے جائے تو تمام ممبران کی رائے سے اس کی منظوری دی جارہی ہے۔ اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے 19 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود تاحال تیسر ٹائون میں بلک واٹر سپلائی کی عدم فراہمی اور واٹر بورڈ کی جانب سے ایم ڈی اے پر 42 کروڑ سے زائد کے واجبات پر صوبائی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر واٹربورڈ کے ساتھ مل کر اس معاملے کو حل کرنے اور جن واجبات کا واٹربورڈ تقاضہ کررہا ہے، اس کی مکمل رپورٹ آئندہ گورننگ باڈی میں پیش کرنے کی ہدایات دی، ساتھ ہی صوبائی وزیر نے واٹربورڈ کے ایم ڈی کے متبادل آئے چیف انجنئیر آفتاب چانڈیو کو بھی ہدایات دی کہ وہ اس معاملہ کو صاف و شفاف انداز میں دیکھیں اور پانی کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہمیں اس معاملہ پر شدید تحفظات ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس ایجنڈے کو شامل کرکے گورننگ باڈی کو مس گائیڈ کیا جارہا ہے، اجلاس میں سالانہ بجٹ 2023-24 اور 2024-25 کی منظوری دی گئی اور اس میں اخراجات کے تخمینہ کو کم سے کم کرنے اور ترقیاتی کاموں کو ترجیع دینے کی ہدایات دی گئی۔ اجلاس میں نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم 1 بلاک 12 اور تیسر ٹائون سیکٹر 22 اور 23 میں کراچی صحافیوں کو دئیے جانے والے پلاٹس پر آڈیٹر جنرل کے اعتراضات اور ان پلاٹس کی 80 فیصد ادائیگی سندھ حکومت کے تحت کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیر سعید غنی نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید خالد حیدر شاہ کو ہدایات دی کہ وہ اس سلسلے میں ایک خط وزیر اعلٰی سندھ کو سندھ کابینہ کے حوالے سے لکھیں اور اس میں کہیں کہ سندھ حکومت ہمیشہ اپنے صوبے کے صحافیوں کو پلاٹس دیتی آئی ہے اور ہم نے ماضی میں بھی ایل ڈی اے میں یہ پلاٹس دئیے ہیں تاہم یہ پلاٹس ہم مفت میں یا کم قیمت پر نہیں بلکہ پوری قیمت پر دیتے ہیں، جس میں سے 20 فیصد صحافیوں سے اور باقی مانندہ 80 فیصد سندھ حکومت محکمہ کو ادا کرتی ہے اس لئے سندھ کابینہ سے صحافیوں کے ایم ڈی اے میں پلاٹس کی 80 فیصد ادائیگی کی درخواست کی جاتی ہے۔ اجلاس میں پلاٹس کی پری ٹرانسفر فیس کے اضافے کی درخواست کو مکمل دیگر محکموں سے اسٹیڈی کے بعد آئندہ اجلاس میں لانے تک موخر کردیا گیا۔ اجلاس میں شاہ لطیف ٹائون میں ٹرانزیکش آف جینئین الٹرنیٹ فائلز ٹرانسفر کی اجازت کو گورننگ باڈی نے نہ منظور کرتے ہوئے ہدایات دی کہ اس حوالے سے ایک مضبوط میکنزم بنا کر پیش کیا جائے، جس سے اس کے اصل الاٹیز کو فائدہ ہو۔ اجلاس میں رفاعی پلاٹس کی پالیسی کو 2017 میں بنائی گئی اس سلسلے میں کمیٹی کی سفارشات پر کام کرکے اس کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات دی گئی۔

*جاری کردہ: زبیر میمن، میڈیا کنسلٹینٹ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی 03333788079*

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

G-4/B Gulshan-e-Iqbal Block-17 Karachi
Karachi
75300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00