Pak Muslim Alliance Dewan District West Official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak Muslim Alliance Dewan District West Official, Political Party, Office L------/Sector/-----/Liyari Taiser Town Surjani town Karachi, Karachi.

17/07/2026

پاک مسلم الائنس (دیوان) لیاری تیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی

ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ذاکر بھائی کا برساتی نالوں کی صفائی کا معائنہ

ضلع آفس کے گردونواح میں برساتی نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ذاکر بھائی نے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے بچنے کے لیے تمام نکاسی آب کے نظام کو بروقت فعال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ برسات سے پہلے نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پانی جمع ہونے کا
کوئی خطرہ باقی نہ رہے۔

محمد معین
سیکرٹری اطلاعات
(پاک مسلم الائنس(دیوان

17/07/2026
15/07/2026

پاک مسلم الائنس دیوان لیاری تیسر ٹاؤن

دفتری یادداشت

تاریخ: 14 جولائی 2026 بروز منگل
مقام: ضلع آفس

*ضلعی صدر ضیاء الرحمان* صاحب کی ہدایت پر
ضلع آفس میں تمام ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے باہمی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر ہر ذمہ دار نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں تمام برانچوں کو مزید فعال بنانے کے لیے موثر حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے تنظیم کے اندر موجود تمام تر ممکنہ ناراضگیوں کو یکسر ترک کرتے ہوئے انہیں اللہ کی رضا کے لیے فراموش کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر تمام ذمہ داروں نے باہمی اتحاد، اخوت، اور نیک نیتی کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ تنظیمی مقاصد کو موثر طریقے سے حاصل کیا جا سکے۔

اجلاس میں یکجہتی، نظم و ضبط، اور مشترکہ جدوجہد کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ تمام شرکاء نے تنظیم کی بہتری اور مضبوطی کے لیے اپنی بھرپور معاونت کا اعادہ کیا۔

*اجلاس میں موجود ذمہ داران*
1. ضیاء الرحمن (ضلعی صدر)
2. محمد ناصر (سینیئر نائب صدر)
3. حبیب خان (نائب صدر)
4. محمد بادل (نائب صدر)
5. محمد مشرف (نائب صدر)
6. محمد علی (نا6. ئب صدر)
7. محمد ذاکر (جنرل سیکرٹری)
8. محمد معین (سیکرٹری اطلاعت)
9. محمد منصور (سیکرٹری مالیات)
10. عاشق علی (جوائنٹ سیکرٹری)
11.محمد رضوان(ڈپٹی سیکرٹری اطلاعت)
12. محمد سلمان (سینیئر ممبر)
13. محمد انیس (سینیئر ممبر)
جاری کردہ:
*محمد معین*
*سیکرٹری اطلاعات*
*پاک مسلم الائنس دیوان ضلع ویسٹ کراچی*

13/07/2026

پاک مسلم الائنس دیوان کا یومِ تاسیس: تیسر ٹاؤن، ضلع غربی میں شاندار تقریب کا انعقاد

الحمدللہ!

پاک مسلم الائنس دیوان کے یومِ تاسیس کی پُروقار اور شاندار تقریب تیسر ٹاؤن، ضلع غربی میں 50/F برانچ کے سامنے منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام 50/F برانچ اور ضلعی انتظامیہ نے بالخصوص ضلعی صدر جناب ضیاء الرحمٰن اور ضلعی جنرل سیکریٹری جناب محمد ذاکر کی قیادت میں، مقامی و مرکزی ذمہ داران کے تعاون سے کیا۔

تقریب کی نگرانی میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد اقبال سرکار، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد ناصر دادا، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد منیر اور مرکزی یوتھ سیکریٹری طالب حسین نے بھرپور کردار ادا کیا، جس کے باعث یہ تقریب انتہائی منظم، باوقار اور کامیاب رہی۔

اس یادگار تقریب میں مرکزی صدر جناب علاؤالدین لطیف، مرکزی چیف آرگنائزر مفتی محی الدین احمد منصوری، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد امین، مرکزی نائب صدر محمد شاہ عالم، مرکزی نائب صدر محمد نور الاسلام، مرکزی رہنما دلدار حسین چوہدری سمیت دیگر مرکزی، ضلعی اور علاقائی ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ برانچ صدور، جنرل سیکریٹریز، کارکنان اور تیسر ٹاؤن کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے تقریب کو مزید باوقار اور تاریخی بنا دیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں یومِ تاسیس کی مناسبت سے مقررین نے پاک مسلم الائنس دیوان کے قومی و عوامی کردار، تنظیمی استحکام، بنگلہ زبان بولنے والے محبِ وطن پاکستانیوں کے حقوق، عوامی خدمت اور آئندہ کے تنظیمی و سیاسی لائحۂ عمل پر جامع اور ولولہ انگیز خطابات کیے۔

اس موقع پر مرکزی صدر جناب علاؤالدین لطیف اور مرکزی چیف آرگنائزر مفتی محی الدین احمد منصوری نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاک مسلم الائنس دیوان صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ اتحاد، خدمت، نظریاتی استقامت اور محبِ وطن پاکستانیوں کی اجتماعی آواز کا نام ہے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت، تنظیمی نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کو اپنا شعار بناتے ہوئے پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔

یومِ تاسیس کی خوشی میں مرکزی و ضلعی قائدین، ذمہ داران، کارکنان اور معزز مہمانوں نے مل کر کیک کاٹا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کے نظریے، منشور اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر ضلعی جنرل سیکریٹری جناب محمد ذاکر نے تمام برانچ صدور اور سیکریٹریز کا تعارف پیش کیا اور تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مرکزی قائدین، ذمہ داران، کارکنان اور معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع غربی میں تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کا سب سے یادگار لمحہ وہ تھا جب قائدِ محترم جناب بچو عبدالقادر دیوان صاحب (بانی و چیئرمین) نے کارکنان کے پُرزور اصرار پر بذریعہ واٹس ایپ ٹیلی فونک خطاب فرمایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اتحاد، نظم و ضبط، عوامی خدمت اور مسلسل جدوجہد کی تلقین کی، اور ملک بھر میں پاک مسلم الائنس دیوان کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ قائد کے خطاب کا کارکنان نے پُرجوش نعروں اور تالیوں سے خیرمقدم کیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاک مسلم الائنس دیوان کو مزید ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور ہماری جدوجہد کو وطنِ عزیز پاکستان کی خوشحالی، قومی یکجہتی اور عوام کی فلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

شعبہ نشرواشاعت
پاک مسلم الائنس دیوان

Photos from Pak Muslim Alliance Dewan District West Official's post 13/07/2026

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Office L------/Sector/-----/Liyari Taiser Town Surjani Town Karachi
Karachi