Awami National Party Sindh

Call Website

Awami National Party Sindh Official page of the Awami National Party Sindh Chapter

25/10/2026

🔴 براہِ راست | عوامی نیشنل پارٹی ورکرز کنونشن 2026

عوامی نیشنل پارٹی سندھعوامی نیشنل پارٹی سندھ کی مصالحتی کمیٹی کے سربراہ یونس خان بونیری سے عبد الکبیر کاکڑ، محمود خان مح...
24/10/2026

عوامی نیشنل پارٹی سندھ
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی مصالحتی کمیٹی کے سربراہ یونس خان بونیری سے عبد الکبیر کاکڑ، محمود خان محسود، ظفر محسود اور سخی جان نے ملاقات کی اور کمیٹی کے سامنے اپنے تنظیمی تحفظات پیش کیے۔
ملاقات میں اراکین کمیٹی مرکزی لیبر سیکریٹری علاؤالدین مندوخیل، صوبائی نائب صدر ارشد سہیل، سینئر رہنما عظیم آفریدی، سیکریٹری الیکشن سیل ذاکر حنیف، خدائی خدمتگار تنظیم کے سالار نور محمد اور صوبائی ترجمان رحمان بابر موجود تھے۔
نشر و اشاعت
اے این پی سندھ

24/10/2026

عوامی نیشنل پارٹی سندھ
عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر کے زیر اہتمام 25 اکتوبر کو داود چورنگی پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا،
جس سے اے این پی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید موجودہ سیاسی و ملکی حالات پر خصوصی خطاب کریں گے۔

اس سلسلے میں ضلعی صدر فضل ربی یوسفزئی مختلف یونین کونسلز سے آنے والے جلوسوں کے روٹ میپ کے حوالے سے ضلعی سالاران کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
نشر واشاعت
اے این پی سندھ

23/10/2026

عوامی نیشنل پارٹی سندھ

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری و سربراہ مصالحتی کمیٹی یونس خان بونیری کا ویڈیو پیغام

عوامی نیشنل پارٹی سندھ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی مصالحتی کمیٹی کا اجلاس صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری کی زیر صدار...
23/10/2026

عوامی نیشنل پارٹی سندھ
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی مصالحتی کمیٹی کا اجلاس صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری کی زیر صدارت منعقد ہوا،
جس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں مرکزی لیبر سیکریٹری علاؤالدین مندوخیل، صوبائی نائب صدر ارشد سہیل، سینئر رہنما عظیم آفریدی، سیکریٹری الیکشن سیل ذاکر حنیف، خدائی خدمت گار تنظیم کے سالار نور محمد اور صوبائی ترجمان رحمان بابر نے شرکت کی۔
نشر واشاعت
اے این پی سندھ

شاہی سید نے پارٹی ساتھیوں کے تنظیمی تحفظات دور کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دیعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صد...
22/10/2026

شاہی سید نے پارٹی ساتھیوں کے تنظیمی تحفظات دور کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو صوبے بھر میں تحفظات رکھنے والے سنئیر ساتھیوں کے تحفظات کا جائزہ لے کر پارٹی آئین اور تنظیمی قواعد و ضوابط کے مطابق ان کے مسائل حل کرے گی۔
کمیٹی میں علاؤالدین مندوخیل، عظیم آفریدی، ارشد سہیل، رحمان بابر، ذاکر حنیف اور نور محمد شامل ہیں۔
دریں اثنا سید حنیف آغا کو صحت کی خرابی کے باعث چھ ماہ کی رخصت دے دی گئی ہے۔

اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری سیاسی انتقام اور جمہوری آوازوں کو دبانے کے مترادف ہے، شاہی سیدعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائ...
21/10/2026

اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری سیاسی انتقام اور جمہوری آوازوں کو دبانے کے مترادف ہے، شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام اور جمہوری آوازوں کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ دستیاب اطلاعات کے مطابق مقدمے کے مدعی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں اصغر خان اچکزئی کو مقدمے میں ملوث نہ ہونے کا موقف اختیار کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی گرفتاری نے سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا مقابلہ گرفتاریوں اور دباو کے بجائے جمہوری اصولوں، سیاسی مکالمے اور عوامی فیصلے کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ کسی بھی قانونی کارروائی میں شفافیت، غیر جانب داری اور انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
شاہی سید نے مطالبہ کیا کہ اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کے محرکات واضح کیے جائیں، سیاسی انتقام کے خدشات دور کیے جائیں اور جمہوری آزادیوں، آئینی حقوق اور سیاسی رواداری کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
جاری کردہ
رحمان بابر
ترجمان اے این پی سندھ

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے ضلع وسطی بھٹو کالونی وارڈ کے سینئر رہنما مظفر سید ماما کے انتقال پر گہر...
21/10/2026

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے ضلع وسطی بھٹو کالونی وارڈ کے سینئر رہنما مظفر سید ماما کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں شاہی سید نے کہا کہ مظفر سید ماما نے پوری زندگی اپنے نظریے سے وفاداری نبھائی اور فکرِ باچا خان سے وابستہ رہے۔ ان کی سیاسی و نظریاتی وابستگی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شاہی سید نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کراچی کے شہری مسائل کا حل بیانات نہیں، عملی اقدامات اور بااختیار بلدیاتی نظام ہے، شاہی سیدعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبا...
17/10/2026

کراچی کے شہری مسائل کا حل بیانات نہیں، عملی اقدامات اور بااختیار بلدیاتی نظام ہے، شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور ناقص سیوریج نظام جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں، مگر متعلقہ ادارے اور حکمران جماعتیں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے معاشی مرکز کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی، بجلی اور بہتر انفراسٹرکچر سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا پائیدار حل بااختیار اور مؤثر بلدیاتی نظام میں مضمر ہے۔ بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل کر سکیں۔
حکمران جماعتیں سیاسی الزام تراشی کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور کراچی کے شہریوں کو ان کا بنیادی حق دیں۔
جاری کردہ
رحمان بابر
ترجمان اے این پی سندھ

گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے والی حکومت و مقتدرہ، سو سالہ قومی و جمہوری تحریک کے سربراہ ایمل ولی خان کی آواز سے اس ق...
16/10/2026

گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے والی حکومت و مقتدرہ، سو سالہ قومی و جمہوری تحریک کے سربراہ ایمل ولی خان کی آواز سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ ان کی تقریر تک سنسر کر رہے ہیں۔

یہ ہے جمہوریت اور آزادی اظہار کا دعویٰ کرنے والی حکومت کا جمہوری طرز عمل،
اور یہ ہے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ اور ’’جمہوریت ہماری سیاست ہے‘‘ کا نعرہ لگانے والی دونوں جماعتوں کی جمہوریت۔
رحمان بابر
ترجمان اے این پی سندھ

Address

Karachi
75650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami National Party Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share