10/08/2025
https://www.facebook.com/share/p/1CKtNtjAL8/
دعوت نامہ
جشنِ آزادی چیئرمین کے سنگ 🇵🇰✨
محترم/محترمہ،
السلام علیکم،
پاکستان کی 78ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے “جشنِ آزادی چیئرمین کے سنگ” میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
یہ ایک ایسی شام ہوگی جو قومی جذبے، اتحاد اور خوشیوں سے بھرپور ہوگی، جہاں ہم سب مل کر اپنے پیارے وطن سے تجدیدِ وفا کریں گے۔
تقریب کی تفصیلات:
📅 تاریخ: 13 اگست 2025 — رات 12 بجے
📍 مقام: مین روڑ، نزد دفتر جماعت اسلامی، پی آئی بی کالونی
🎯 سرگرمیاں:
پرچم کشائی 🇵🇰
شاندار آتش بازی 🎆
کیک کٹنگ 🎂
زیرِ صدارت:
چیئرمین حافظ اسامہ احمد
آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ فخر اور تقریب کی رونق ہوگی۔
خیرمقدمی،
یوسی 6، پی آئی بی کالونی
#یوسی6
05/08/2025
Follow this Page, Now all new Updates from this Page
https://www.facebook.com/share/19BJmrH6hA/
Voice Of PIB Colony
Social Worker & Media Activist | Serving Humanity | Speaking Truth | Fighting Injustice Every Day
05/08/2025
💪 عوامی طاقت، عملی اقدام!
آج پئ ائ بئ کالونی میں انٹی انکروچمنٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا —
جب عوام ایک ہو جائے تو پھر ہر آواز سنائی دیتی ہے!
کے ایم سی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مہم کی شروعات پئ ائ بئ کالونی سے:
🔹 سڑکیں ہوں گی صاف
🔹 مافیا سے ملے گی نجات
🔹 عوام کو ملے گا سکون
تمام دکانداروں سے گزارش ہے کہ:
اپنی حد میں رہیں، دکانیں اندر کریں، تاکہ کاروبار ہو سب کے لیے آسان۔
ترقی کا راستہ صرف قانون کی حکمرانی سے ممکن ہے!
#عوامیطاقت
#انٹیانکروچمنٹ
#قانونکیبالادستی
05/08/2025
اہم اطلاع برائے تمام دکاندار، فوڈ کارٹس اور غیر قانونی اسٹالز – پی آئی بی کالونی
تمام دکانداروں اور سڑک پر موجود غیر قانونی اسٹالز کو سختی سے متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر کی گئی تجاوزات کو فوری طور پر ختم کریں۔
یہ آخری وارننگ ہے۔ اگر تجاوزات ختم نہ کی گئیں تو انتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی اور سامان کو ضبط کر کے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
یہ پیغام جاری کیا گیا ہے: اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹرز – جناب ہاشم مسعود کی جانب سے
آئیں! اپنے علاقے کو صاف، محفوظ اور پرسکون بنائیں۔
05/08/2025
🚫 𝐏𝐔𝐁𝐋𝐈𝐂 𝐖𝐀𝐑𝐍𝐈𝐍𝐆 🚫
𝐓𝐨 𝐀𝐥𝐥 𝐒𝐡𝐨𝐩𝐤𝐞𝐞𝐩𝐞𝐫𝐬, 𝐅𝐨𝐨𝐝 𝐂𝐚𝐫𝐭𝐬 & 𝐈𝐥𝐥𝐞𝐠𝐚𝐥 𝐒𝐭𝐚𝐥𝐥𝐬
📍 𝐏𝐈𝐁 𝐂𝐨𝐥𝐨𝐧𝐲 – 𝐌𝐚𝐢𝐧 𝐑𝐨𝐚𝐝
You are hereby warned to 𝐑𝐄𝐌𝐎𝐕𝐄 𝐀𝐋𝐋 𝐄𝐍𝐂𝐑𝐎𝐀𝐂𝐇𝐌𝐄𝐍𝐓𝐒 𝐈𝐌𝐌𝐄𝐃𝐈𝐀𝐓𝐄𝐋𝐘 Vacate footpaths, roadsides, and public pathways 𝐛𝐲 𝐲𝐨𝐮𝐫𝐬𝐞𝐥𝐟.
🔴 Non-compliance will lead to 𝐬𝐭𝐫𝐢𝐜𝐭 𝐥𝐞𝐠𝐚𝐥 𝐚𝐜𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐟𝐨𝐫𝐜𝐞𝐟𝐮𝐥 𝐫𝐞𝐦𝐨𝐯𝐚𝐥.
🛑 This Notice is Issued by:
𝐀𝐬𝐬𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐦𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧𝐞𝐫 – 𝐉𝐚𝐦𝐬𝐡𝐞𝐝 𝐐𝐮𝐚𝐫𝐭𝐞𝐫
𝐌𝐫. 𝐇𝐚𝐬𝐡𝐢𝐦 𝐌𝐚𝐬𝐨𝐨𝐝
Let’s Keep PIB Colony
𝐂𝐥𝐞𝐚𝐧 | 𝐒𝐚𝐟𝐞 | 𝐄𝐧𝐜𝐫𝐨𝐚𝐜𝐡𝐦𝐞𝐧𝐭-𝐅𝐫𝐞𝐞
04/08/2025
بطور چیئرمین یوسی 6 جناح ٹاؤن، میری تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل
میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے پُر خلوص اپیل کرتا ہوں کہ آئیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں میرا ساتھ دیں۔
ہمیں مل کر:
✅ تجاوزات (انکروچمنٹ) کا خاتمہ
✅ پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی
✅ کے ایم سی پارک میں واٹر ٹینک کی تعمیر
✅ صاف ستھری پی آئی بی کالونی کی تشکیل
✅ سوسائٹی کے ممبران کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر آمادہ کرنا
✅ نکاسی آب کے نظام کی بہتری
✅ سڑکوں کی ازسرِ نو تعمیر
اور ساتھ ہی:
✅ گلی محلوں کی صفائی کا مؤثر نظام قائم کرنا
✅ نکاسی کے بند نالوں اور مین ہولز کی صفائی
✅ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی
✅ نوجوانوں کے لیے اسپورٹس گراؤنڈز اور مثبت سرگرمیاں
✅ بجلی اور گیس کے مسائل پر متعلقہ اداروں سے مضبوط رابطہ
✅ خواتین و بزرگ شہریوں کے لیے فلاحی اقدامات
✅ غیرقانونی بھتہ خوری اور پتھارے مافیا کے خلاف کارروائی
✅ سیکیورٹی کے لیے مؤثر پولیس گشت اور کیمرہ سسٹم
✅ شہریوں کی شکایات کے لیے ہیلپ ڈیسک کا قیام
ہم سب کی اجتماعی کوشش سے ہی پی آئی بی کالونی کو ایک ماڈل یوسی بنایا جا سکتا ہے۔
آئیں! سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کو ترجیح دیں۔
حافظ اسامہ احمد
چیئرمین، یونین کونسل 6
جناح ٹاؤن، پی آئی بی کالونی
04/08/2025
پئ آئ بئ سوسائٹی کے نام ایک کھلا خط
ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے جب پئ آئ بئ ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات منعقد ہوئے۔ وہی پینل جو سالوں سے اقتدار میں ہے، آج بھی براجمان ہے، مگر عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر عملی کارکردگی کہاں ہے؟
آج کل پئ آئ بئ کالونی انکروچمنٹ، تجاوزات، غیر قانونی کاروبار اور ٹھیلہ مافیا کی لپیٹ میں ہے۔ عوامی دباؤ پر ادارے حرکت میں آئے، مگر سوسائٹی کا کردار محض خط و کتابت تک محدود ہے۔ کیا خط لکھ دینا ذمہ داری پوری کر دینا ہے؟
سوال یہ ہے کہ:
• ایک نان کمرشل علاقے میں دکانیں، ٹھیلے، پتھارے، شوروم اور غیر قانونی پارکنگ کن کی اجازت سے قائم ہوئی؟
• کیا سوسائٹی نے بس اسٹاپ واگزار کروانے کے لیے کوئی سنجیدہ قانونی قدم اٹھایا؟
• سوسائٹی کا کام ہسپتال چلانا یا سیاسی دباؤ میں “یس سر” کہنا نہیں، بلکہ بلدیاتی نمائندوں اور اداروں کے ساتھ مل کر قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے۔
عوام یہ جانتے ہیں کہ سوسائٹی کی خاموشی محض اتفاق نہیں بلکہ ایک سازش ہے — کیوں کہ اگر وہ بولے گی تو اُن کے بھی کچے چٹھے کھلیں گے۔ لوگ سوال کر رہے ہیں:
• کیا الیکشن اس لیے لڑا گیا کہ اپنے رشتہ داروں کو غیر قانونی تیسری منزل بنوا کر پناہ دی جائے؟
• کیا صدر، جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیدار اب بلڈر مافیا بن چکے ہیں؟
عوام کا مطالبہ ہے:
1. سوسائٹی کی جیتی ہوئی ٹیم نے جو منشور دیا تھا، اُس پر اب تک کیا عملدرآمد ہوا؟ مکمل رپورٹ جاری کی جائے۔
2. انکروچمنٹ اور بس اسٹاپ کے مقدمات کے لیے وکیل مقرر کیا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔
3. پئ آئ بئ کالونی کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پر سیکیورٹی کیمرے نصب کیے جائیں۔
4. صفائی کے لیے مکمل ٹیم مقرر کی جائے اور سوسائٹی بھر میں صفائی مہم کا آغاز ہو۔
5. موجودہ سیکیورٹی ٹیم کی تنظیمِ نو کی جائے، اُن کے اوقات اور ذمہ داریاں واضح کی جائیں، اور مینابازار تک سیکیورٹی کو وسعت دی جائے۔
6. محلہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور اُن کے ساتھ باقاعدہ میٹنگز کر کے مسائل اور اُن کے حل پر مشترکہ حکمتِ عملی اپنائی جائے۔
اب وقت ہے کہ سب ذاتی مفادات سے نکل کر علاقے کے لیے کام کریں۔
پئ آئ بئ کو بدلنا ہوگا، اگر آج نہیں تو کب؟
TMC Jinnah
03/08/2025
چاولہ کی بولی لگ گئی سستی،
چاۓ رول میں بِک گئی ہستی!
پی آئی بی کالونی کا اصل دشمن سعید چاولہ –
ٹھیلے اور پتھارے مافیا کا سرغنہ!
جو عوامی راستوں پر ناجائز قبضے کروا کر نہ صرف شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رہا ہے بلکہ بھتہ خوری کو فروغ دے رہا ہے۔
🚫 گلیاں بند، فٹ پاتھ غائب
🚫 ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کا راستہ بند
🚫 بچوں، خواتین اور بزرگوں کا چلنا دوبھر
چاولہ جیسے مفاد پرست کردار آج چاۓ رول کی پلیٹ میں اپنی وفاداریوں کا سودا کر رہے ہیں!
عوام کو دھوکہ دینے والے ایسے عناصر کو بے نقاب کرنا ہوگا۔
📣 آئیں! آواز اٹھائیں
📣 غیر قانونی تجاوزات کے خلاف متحد ہوں
📣 پی آئی بی کو دوبارہ صاف، محفوظ اور پرامن بنائیں!
03/08/2025
پئ آئی بی کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے!
ہمارا پئ آئی بی، جو کبھی ایک پُرامن اور صاف ستھرا علاقہ تھا، آج اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں لہو لہو ہو چکا ہے۔
جگہ جگہ غیر قانونی تجاوزات، ٹھیلے، پتھارے، شورومز کے باہر گاڑیوں کا ہجوم اور سڑکوں پر ڈینٹروں کا قبضہ — یہ سب معمول بنتا جا رہا ہے۔
اداروں کا “بیٹ سسٹم” اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرفعالیت نے پئ آئی بی کو رہائش کے قابل نہیں چھوڑا۔
جیل روڈ اور کراچی سینٹر، دونوں داخلی راستے مکمل طور پر انکروچمنٹ کا شکار ہیں۔
کرائے پر ٹھیلے لگوانا اور فٹ پاتھ پر کاروبار کروانا شرمناک ہے۔
نوید جمال جیسے افراد برسوں سے شاورمے، مشروبات، اور فٹ پاتھ پر دکانیں لگا کر نہ صرف غیر قانونی کاروبار کر رہے ہیں بلکہ جب کوئی علاقے کے لیے آواز بلند کرتا ہے تو مفاد پرست عناصر کو اکٹھا کر کے عوامی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
دوسری طرف، سعید چاولہ جیسے سیاسی جیالے شام ہوتے ہی اپنے چیلوں کے ساتھ مفت کی چائے اور رول پر پتھاروں پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔ چائے کے ہوٹلوں پر درجنوں کرسیاں لگا کر فٹ پاتھ پر قبضہ جما لیا گیا ہے — اور یہ سب کچھ باقاعدہ سرپرستی میں ہو رہا ہے۔
مگر اب وقت بدل چکا ہے — عوام جاگ چکی ہے۔
پئ آئی بی کے ہر گلی، ہر محلے، ہر دروازے سے ایک ہی آواز بلند ہو رہی ہے:
🔊 پئ آئی بی کو تجاوزات سے پاک کرو!
🔊 سڑکوں کو کشادہ کرو!
🔊 پئ آئی بی کو اُس کی اصل شکل واپس دو!
اب ان تمام مفاد پرست مافیاؤں کو پیچھے ہٹنا ہوگا۔
ہمیں اپنے بچوں کو ایک صاف، محفوظ اور منظم علاقہ دینا ہے۔
حق دو پئ آئی بی کو!
صاف کرو پئ آئی بی کو!
قبضہ مافیا مردہ باد!
عوامی جدوجہد زندہ باد!
Sindh Government TMC Jinnah Anti Encroachment Department, KMC Voice Of PIB Colony UC6