جماعت اسلامی صفورہ

جماعت اسلامی صفورہ

Share

حل صرف جماعت اسلامی

21/10/2025

⚡ کراچی کے عوام کے لیے بڑا ریلیف! ⚡
منعم ظفر خان (امیر جماعت اسلامی کراچی) کی قیادت میں تاریخی کامیابی

نیپرا نے منعم ظفر خان و دیگر کی نظرِ ثانی درخواستوں پر بڑا فیصلہ سنا دیا:

🔹 کے الیکٹرک کا ٹیرف سات سال کےلئے 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کم

🔹 ڈالر بیسڈ منافع اب پاکستانی روپے میں تبدیل

جماعتِ اسلامی کا سب سے بڑا عوامی مطالبہ منظور!

یہ جیت کراچی کی ہے، یہ جیت عوام کی ہے!

16/10/2025

"بدل دو نظام"ــــ اجتماع عام، جماعت اسلامی پاکستان
23 ,22, 21,نومبر
📍مینارِ پاکستان، لاہور

ظلم کے ہر اقدام کو بدلو۔۔۔چہرے نہیں نظام کو بدلو

گزشتہ 78 سالوں سے وطن عزیز پر قابض کرپٹ حکمرانوں، اشرافیہ ، جرنیلوں اور بیوروکریسی نے عام پاکستانی کو ظلم، ناانصافی، جعلی انتخابات اور طبقاتی نظام کے بوجھ تلے دبا کر رکھا ہوا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔
جماعتِ اسلامی پاکستان نا صرف ملک گیر دیانتدار قیادت کی حامل واحد حقیقی جمہوری پارٹی کا درجہ رکھتی ہے، بلکہ شفاف سیاست کی ایسی علامت ہے جو کلٹ اور شخصیات کی سیاست کی بجائے منصفانہ نظام، ایک نصاب اور ایک زبان پر مبنی پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں خیبر سے کراچی تک کے لاکھوں مردو خواتین اور نوجوانوں کو تعمیری انقلاب کے لیے اکٹھا کرنے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان 21,22,23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور پر "بدل دو نظام" اجتماع عام کا انعقاد کر کے ایک زبردست عوامی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔
آئیے ۔۔۔آگے بڑھیئے! ناانصافی ،ظلم اور طبقاتی نظام کو بدلنے کی جماعت اسلامی پاکستان کی اس تحریک کا آپ بھی حصہ بن جاہیے۔

Photos from ‎جماعت اسلامی صفورہ ‎'s post 15/10/2025

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وکیل سوسائٹی سچل گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کی اور المناک سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ناظم علاقہ صفورہ احمد فہیم عثمانی، کوآرڈینیٹر صفورہ ٹاؤن حماد بھٹو، اپوزیشن لیڈر صفورہ ٹاؤن سکندر بلوچ، چیئرمین یوسی 2 جمشید علی، پبلک ایڈ علاقہ صفورہ کے صدر علی رضا گبول، نائب صدر امیر تنیو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

07/10/2025

***یکجہتی غزہ مظاہرہ***
امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ہدایت پر آج بروز منگل 7 اکتوبر صبح 11سے ساڑھے 12بجے تک حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی اور خراج تحسین کیلئے علاقہ صفورہ کے تحت ایک عظیم الشان مظاہرہ بمقام نادرہ میگا سینٹر رضوان سوسائٹی پر کیا گیا۔
جس میں نائب ناظمین علاقہ خالد جمال، نقی محمد، تسنیم قاضی، اصغر گبول، چیئرمین یوسی5 نعمان الیاس، کونسلر یوسی4 سکندر علی گبول، کونسلر یوسی5 نجم الثاقب، ذیشان الیاس، ناظمین حلقہ جات مظہرالحق، مدثر علی، طارق گبول، النصر اسکول کے اونر الیاس قریشی، دیگر ذمہ داران عاصم قمر، سہیل سیفی، امیر علی تنیو، مفتی سلمان عباسی، رحمت اللہ احسن، حلقہ جات کے کارکنان، النصر اسکول اور صفورہ مدرسے کے طلبہ و طالبات، خواتین نظم اور دیگر مرد و خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Karachi