ضلع ملیر پولیس، کراچی
03 جون 2026
سکھن پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 06 ملزمان سمیت دولہا کو بھی گرفتار کرلیا
پولیس نے ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کے ارتکاب میں ملوث 07 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر کے موقعے سے فرار ہو گئے تھے۔
ایس ایچ او سکھن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تھانہ سکھن کی حدود بھینس کالونی سے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت گلحسن (دولہا)، شہازیب، شہریار، زوہیب، عامر، عظیم اور شعیب کے نام سے ہوئی
پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ روکنے کی کوشش پر ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سکھن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان سمیت دولہا گل حسن کو بھی گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والی پسٹل، چلیدہ خولز اور ایمونیشن برآمد ہوا۔
ملزمان شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث تھے، جس سے شہریوں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔"
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدم الزام نمبر 326/2026 کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
ہوائی فائرنگ ایک سنگین اور جان لیوا جرم ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
Sindh Police
Stay connected with Sindh Police services across the province!
Sindh Police Official
https://www.facebook.com/sindhpolicedmc/
https://www.youtube.com/@sindhpoliceofficial
https://www.tiktok.com/@sindhpolicedmc
https://www.instagram.com/policesindh/
https://url-shortener.me/9BM1
https://x.com/SindhPoliceDMC IGP Complaints Management System : https://igpcms.sindhpolice.gov.pk/
MADADGAR 15 KARACHI POLICE : https://play.google.com/store/apps/details?id=com.smart
03/06/2026
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی
محرم الحرام 1448 ہجری کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مجالس اور نکالے جانے والے جلوسوں کے لیے ٹریفک کی روانی، شہری سہولیات اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کی۔
اجلاس میں ضلع ایس ایس پیز صاحبان ٹریفک ڈی ایس پی سیکیورٹی ٹریفک، ڈی ایس پی لیگل اور علمائے کرام، جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران، منتظمین اور شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر جامع اور مؤثر ٹریفک پلان مرتب کیا جا رہا ہے، تاکہ جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے تجربات کی روشنی میں اس سال مزید بہتر اور منظم انتظامات کیے جائیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے اطراف کے علاقوں کا فوری سروے اور معائنہ مکمل کیا جائے، جبکہ ، غیر قانونی پارکنگ اور دیگر رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مرکزی مقامات پر اضافی ٹریفک نفری تعینات کی جائے گی
شرکاء نے کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ترجمان: کراچی ٹریفک پولیس
03/06/2026
ORDER
ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات میرپور آزاد جموں و کشمیر کا آئی جی پی میڈیا سیل، سی پی او کراچی کا دورہ۔
03/06/2026
محکمہ داخلہ سندھ / وضاحتی بیان
کراچی، 3 جون 2026
سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک پوسٹ میں اسلام آباد پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کے حوالے سے بعض گمراہ کن دعوے کیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے ڈی ایس پیز ایک شفاف، مسابقتی اور مکمل طور پر میرٹ پر مبنی عمل کے تحت بھرتی کیے گئے افسران ہیں، جنہوں نے تحریری امتحانات، انٹرویوز اور دیگر تمام مراحل کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔
زیر تربیت افسران کی قابلیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تاثرات حقائق کے منافی ہیں۔ اسلام آباد پولیس اکیڈمی میں جاری تربیت کے دوران سندھ پولیس کے افسران کی مجموعی کارکردگی کو مثبت قرار دیا گیا ہے اور وہ مختلف تربیتی و پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ افسران سندھ پولیس کی مستقبل کی قیادت ہیں اور ادارہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت، کردار سازی اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پرعزم ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ سوشل میڈیا پوسٹس پر انحصار کرنے کے بجائے مستند اور سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔
ترجمان
محکمہ داخلہ سندھ
شاہراہِ بھٹو پر سندھ پولیس ہائی وے پٹرول: مسافروں کی حفاظت، جرائم کی روک تھام اور فوری امداد کا مؤثر کردار.
The 2nd STC Cource
National Police Academy Host's Sindh Police DSP's Passing Out Prade ..
Chief Guest (Mr. Syed Murad Ali Shah) Chief Minister Of Sindh
03/06/2026
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارکردگی اور استعدادِ کار میں اضافے سے متعلق اہم جائزہ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایس ایس پیز سی ٹی ڈی اور اے آئی جی ایڈمن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی، حساس معلومات، انسدادی اقدامات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین باہمی تعاون، اور جدید ٹیکنالوجی و آلات کے مؤثر استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ماضی کی نسبت رواں سال حساس معلومات پر غیرمعمولی رپورٹنگ اور بروقت انسدادی اقدامات میں اضافے سے دہشت گرد کاروائیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اجلاس کے شرکاء نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اور غیر معمولی کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی مجموعی کارکردگی اور دہشت گردی کے خلاف جاری مؤثر کارروائیاں قابل اطمینان ہیں۔ آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور انسدادی اقدامات کا سلسلہ اسی جذبے، مؤثر حکمتِ عملی اور بھرپور رفتار کے ساتھ جاری رکھا جائے۔آئی جی سندھ صوبے میں کالعدم تنظیموں،جرائم پیشہ عناصر، ان کے سہولت کاروں اور بیرونِ ملک مقیم عناصر کے خلاف ہر سطح پر مربوط، مؤثر اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کالعدم تنظیموں سے متعلق معلومات بروقت سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کی جائیں تاکہ انسدادی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
آئی جی سندھ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے، ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے اور دہشت گرد عناصر کی معاونت کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف بھی قانونی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔آئی جی سندھ کی ہدایت
سید سعد علی
ترجمان انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ
Pakistani Former Cricketer Saleem Jaffar's feedback regarding the DLS Online System.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
74000
