GOSOfficial Public Health Engineering & Rural Development Department

Website

GOSOfficial Public Health Engineering & Rural Development Department This is the official Government of Sindh Public Health Engineering & Rural Development Department page.

25/09/2026

25/09/2026
News clippings
25/09/2026

News clippings

25/09/2026

ڈپٹی کمشنر آفس / سجاول
24 / ستمبر / 2026

معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ کی زیرِ صدارت ضلع سجاول میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس۔

اجلاس میں سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سہیل احمد قریشی، ڈپٹی کمشنر سجاول محمد سعید لغاری ، چیف انجینئر حیدرآباد شفیق میمن، چیف انجینئر حیدرآباد او اینڈ ایم اختر آلمانی، چیف انجینئر حیدرآباد آر ڈی ڈی جاوید کبریا اور ضلع سجاول کے متعلقہ افسران کی شرکت۔

اجلاس میں ضلع سجاول میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جاری اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مختلف اسکیموں کے کام کے معیار، تکمیل کی رفتار اور مقررہ مدت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ لی گئی۔



24/09/2026


02/09/2026

معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر نگرانی سجاول میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت فراہمی و نکاسی آب اسکیموں پر ترقیاتی کام جاری

جاری اسکیموں میں چوہڑ جمالی واٹر سپلائی، چوہڑ جمالی ڈرینیج اسکیم تکمیل کے قریب ہیں، محمد سلیم بلوچ

سید پور واٹر سپلائی، تر خواجہ ڈرینیج اسکیم اور حسین آباد واٹر سپلائی اسکیم سمیت دیگر منصوبے بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، محمد سلیم بلوچ

جاری منصوبوں کی تکمیل سے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی، محمد سلیم بلوچ

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کو ممکن بنارہی ہے، محمد سلیم بلوچ

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ
معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی

معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کی امت مسلمہ کو 12ربیع الاول کی مبارکباد12 ربیع الاول کے عظیم و بابرکت دن رحمت...
26/08/2026

معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کی امت مسلمہ کو 12ربیع الاول کی مبارکباد

12 ربیع الاول کے عظیم و بابرکت دن رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ دنیا میں تشریف لائے، محمد سلیم بلوچ

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ پر تمام عاشقانِ رسول ﷺ اور پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، محمد سلیم بلوچ

حضور محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے، محمد سلیم بلوچ

12 ربیع الاول کا مقدس دن ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے اور اسوۂ حسنہ ﷺ کو اپنانے کی دعوت دیتا ہے، محمد سلیم بلوچ

آج کا دن نفرتیں اور اختلافات کے خاتمے اور محبتیں بانٹنے کا دن ہے، محمد سلیم بلوچ

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ

20/08/2026

سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت تعلقہ کوٹری، ضلع جامشورو میں عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے..

گاؤں کارو کھوہ میں ڈرینیج اسکیم کی تکمیل کے بعد گلیوں میں پیوِر بلاکس بچھانے کا کام کیا گیا، جس سے نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ گاؤں کی گلیوں کی خوبصورتی اور رہائشی ماحول میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان ترقیاتی کاموں کے ذریعے گاؤں کو ایک خوبصورت اور بہتر ماڈل ولیج کی شکل دی جا رہی ہے..

اسی طرح ٹاؤن کمیٹی کوٹری کی مختلف گلیوں میں بھی ڈرینیج اسکیم کے تحت سی سی ڈرینز اور پیوِر بلاکس کی تعمیر و تنصیب کا کام کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو بہتر، پائیدار اور بنیادی سہولیات سے آراستہ رہائشی ماحول میسر آ رہا ہے..

سندھ حکومت کا عزم ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچائے جائیں اور شہری و دیہی علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے۔ عوامی سہولیات، صاف ستھرے ماحول اور پائیدار ترقی کے لیے یہ اقدامات سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی اظہار ہیں..





Address

Barrack No. 87/94, Sindh Secretariat 4-B , Opposite Provincial Assembly Sindh
Karachi
07416

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GOSOfficial Public Health Engineering & Rural Development Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share