Zafar Jhandeer official

Zafar Jhandeer official

Share

Seniour Politician PPPP MNA NA-238 Ticket Holder

01/10/2025
29/09/2025

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خواتین کو برقی اسکوٹرز کی تقسیم

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس کے قریب منعقدہ ایک تقریب میں خوش نصیب 200 خواتین میں گلابی برقی اسکوٹرز تقسیم کیے۔ تقریب میں گلابی رنگ کو محض نرمی کا استعارہ نہیں بلکہ حوصلے اور خوداعتمادی کی علامت کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران نے موقع پر ہی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس فراہم کیں۔ اس اقدام کو خواتین کی آزادیٔ حرکت اور خود انحصاری کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن ظفر جھنڈیر نے اس موقع پر کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ اقدام خواتین کے لیے ایک شاندار اور بصیرت افروز فیصلہ ہے، جو معاشرتی ترقی اور صنفی مساوات کی نئی راہیں کھولے گا۔

28/09/2025

سینئر سیاستدان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے NA-238 سے ٹکٹ ہولڈر جناب ظفر جھنڈیر کی جوکیو خاندان کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت

سینئر سیاستدان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-238 سے ٹکٹ ہولڈر جناب ظفر جھنڈیر نے اپنے دیرینہ اور محترم دوست حاجی آدم جوکیو کے پوتوں اور نواسوں کی شادی کی پرمسرت تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

جناب ظفر جھنڈیرا نے جوکیو خاندان کو اس خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور نئی زندگی کے سفر پر روانہ ہونے والے جوڑوں کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

یہ پروقار تقریب علاقے کی ایک بڑی سماجی تقریب میں بدل گئی، جس میں مختلف سیاسی، سماجی، قبائلی و ادبی حلقوں کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں روایتی مہمان نوازی، بھائی چارہ اور محبت کی فضا نمایاں رہی۔

24/09/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 سے ٹکٹ ہولڈر اور سینئر رہنما جناب ظفر جھنڈیر اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹی ایم سی سہراب گوٹھ پہنچے، جہاں انہوں نے سی یو-8 نیو سبزی منڈی کے وائس چیئرمین کے امیدوار جناب شہروز احمد بروہی کے الیکشن آفس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر جناب ظفر جھنڈیر نے الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کارکنان سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ اقبال ساند سمیت پارٹی عہدیداران سے تفصیلی گفتگو کی۔ ساتھ ہی انہوں نے چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالا رحیم سے بھی ملاقات کی اور مقامی سیاسی و سماجی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Jhandeer House, DHA Karachi
Karachi