پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے جیالے

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے جیالے

Share

پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لئے یہ پیج بنایا گیا ہے۔

13/07/2023

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
گورنر ہائوس گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد ، سعدیہ دانش،انجینئر اسماعیل اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے امیدوار حاجی گلبر کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے گلگت بلتستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین آ صف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو،مشیر امور کشمیر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ نے طویل مشاورت کے بعد پاکستان اور گلگت بلتستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے اور گلگت بلتستان کے مستقبل کے لئے اور یہاں پر ترقی ،ہم آہنگی اور معاشی ترقی کے لیے ہماری جماعت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج جمعرات کو وزارتِ اعلیٰ گلگت کے انتخاب کے لئے حاجی گلبر کو ووٹ دے گی اور ان کی حکومت کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون بھی کرے گی۔

09/07/2023

Faisal Karim Kundi, Spokesperson of Pakistan People's Party and Special Assistant to the Prime Minister for Poverty Alleviation and Social Security, has said that 15 years of Benazirancom Support Program have been completed, the number of people who have benefited from BISP has reached 90 lakh. Faisal Karim Kundi while addressing a press conference along with Media Coordinator Nazir Dhokhi said that Benazir Income Support Program has completed 15 years, this program was started to put poor women on their feet. An attempt was made to eliminate the name of Benazir, in which they failed, 90 lakh poor women are getting relief money, the accounts of these women will be opened in banks across the country, now poor women will be provided with Benazir card, which includes health benefits. Facilities will also be available, like educational scholarships, like programs like shows, pregnant women and children up to two years old, transgenders and undergraduates will also be included in this program. Faisal Karim Kundi said that the Benazir Income Support Program has completed 15 years, before the 2008 elections, Benazir Bhutto Shaheed thought of the poor and needy women to stand on their own feet. It has been published, the people have confidence in this program, all the international financial institutions appreciate the Benazir Income Support Program, there were attempts to change the name of this program and to end it, but it is Benazir Bhutto from the hearts of the people. We failed to find the name of the martyr, our journey will continue further, funds were also given to women every quarter and other funds are also given under this program, in 2019 it was decided that Al Falah Bank and Habib Bank Funds should be distributed to poor women through banks, funds were being deducted from banks, the Prime Minister has opened a social professional account, earlier money was given through post office, now the money will be transferred through banks, now Benazir. Income support program accounts will be opened directly, a pilot project has been opened to open bank accounts in 7 districts, at this time accounts can be opened in Al Falah Bank, National Bank and JS Bank, which are registered banks with State Bank. Accounts will be opened in them. He said that 90 lakh women will be given a special card under Benefisheries Kobinazir. Health facilities will also be provided to poor women through this card. Earlier, 76 lakh women were included in this program, now their number has reached 90 lakh. They used to get 7 thousand rupees, after a 25% increase, this amount has been increased to 8775 rupees, which will be given to these women every three months. In Benazir educational scholarships, first 2000 rupees were given to girls, now 2500 rupees, while first 1500 rupees were given to boys, similarly, in the first 15 districts, 20 thousand children were registered in Benazir Show program, while now 7 lakh 70 thousand children are registered. Distribution of one billion rupees among pregnant women and two-year-old children. It has started, eunuchs have also been included in the Benazir Income Support Program, 25 billion rupees have been distributed to the flood victims, 16.3 billion rupees have been distributed to 86 lakh people in the form of petrol. There is a program to give scholarships to 92 thousand undergraduate students, the survey of Benazir Income Support Program has started from house to house, 45 mobile vans are being found and they will use them, nine lakh cards were closed by the previous government after the inquiry. Two and a half lakh cards have been opened while they are working on opening the rest. He said that the People's Party and its allied parties have won the local body elections in Balochistan and are on the second place, Inshallah they will be on the first place soon. I congratulate the successful candidates.

09/07/2023

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے15سال مکمل ، بی آ ئی ایس پی سے مستفیدہونے والے افرادکی تعداد90لاکھ تک پہنچ چکی ہے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی

09/07/2023

وزیراعظم کے مشیر برائے امورکشمیر وگلگت بلتسان قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آئینی اداروں کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ،اس سفر میں پیپلز پارٹی کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،9مئی کے واقعات کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام ملوث عناصر کے بارے میرٹ اور انصاف پرمبنی فیصلے ہونے چاہیے، پیپلز پارٹی اس نقطے پر متفق ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہیے اور اسمبلیوں کو مزیدوقت نہیں دینا چاہیے، نگراں حکومت کا فیصلہ وزیراعظم مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین اور اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاور ت کے بعد کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ کے ہمراہ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

09/07/2023

پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی کارکنوں قبائلی معتبرین کے شمولیتوں کا سلسلہ بدستور جاری روزانہ کی بنیاد پر کئی شمولیتی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں عوام اور سیاسی ورکرز کی امیدوں کا مرکز اور محور پاکستان پیپلز پارٹی بنتا جا رہا ہیتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گاج زیدی سے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے والے سیاسی ورکرز اور علاقائی معتبرین نے خلق جھالاوان خضدار میں چیف اف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے میر عمران شیخ اور سلمان شیخ کی سربراہی میں ملاقات کر کہ باقاعدہ پاکستان پیپلز میں شمولیت کا اعلان کر دیاسابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے سیاسی ورکرز اور معتبرین کو خوش آمدید کہا اور ان کے اس دانشمندانہ فیصلے کو سراہا۔

09/07/2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ مصطفی کمال پیپلز پارٹی کیخلاف بیان دے کر ایم کیو ایم کارکنان میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔مصطفی کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 15 سال میں کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔
ترقیاتی کام دیکھ کر ایم کیو ایم کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ مصطفی کمال کو آج کل بانی ایم کیو ایم بننے کا شوق بھی چڑھا ہوا ہے۔اس سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ حکومت 15 سال سے ہماری نسل کشی کر رہی ہے، صوبائی حکومت ہمارے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں، دیر تک خاموش نہیں رہ سکتے، وزیراعلی سندھ کو پانی اور بجلی جیسے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

08/07/2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےضلع شانگلہ میں کرکٹ گراؤنڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیاہے۔انہوں نے جمعہ کو اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ شانگلہ میں معصوم جانوں کے جانے کے واقعہ کی خبر نے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
مرتونگ کے المناک سانحے میں اپنے بچوں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ متعلقہ حکام اور ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسی معصوم جانوں کو بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں، امید ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے نکالے گئے زخمی بچوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان ریسکیو ٹیموں سے تعاون کریں، متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹیں۔

08/07/2023

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن چکی ہے، نور الدین کاکڑ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے ‏بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پیپلزپارٹی کی 35 اضلاع میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خضدار، شہید سکندرآباد، قلات، مستونگ، کیچ، جعفرآباد، واشک اور صحبت پور سمیت دیگر اضلاع کے ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر تمام جیالوں اور قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
جمعہ کو اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی جماعتوں میں پاکستان پیپلزپارٹی 7 چیئرمینوں ،5 وائس چیئرمینوں کیساتھ پہلےنمبر پر ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن چکی ہے ،بلوچستان میں اب قوم پرستی اور مذہب پرستی کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا جو صرف کھوکھلے نعروں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔
نورالدین کاکڑ نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کو ہی اپنے مسائل کے حل کے لیے اہل سمجھتے ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے دور میں غریبوں اور مزدوروں کے لیے کام کیے ہیں۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے تمام کامیاب ہونے والے چیئرمینز اور وائس چیرمینز کو انکی شاندار جیت اور ڈسڑکٹ چیئرمین منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

08/07/2023

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گجر خان کی مختلف یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے وفود کی ملاقات/وفود کا پی ٹی آئی اور ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے جمعہ کے روز چیئرمین فوکل پرسن کی قیادت میں یونین کونسل پنجگراں کلاں سے راجہ ارشد، نمبردار، راجہ شکیل نمبردار، راجہ عمر نمبردار، راجہ جمیل نمبردار، چوہدری آصف، راجہ عادل سعید، راجہ نوید اختر، چوہدری خالد، چوہدری غوث، چوہدری اعظیم، منظور، راجہ ارشد بھٹی، راجہ شاد بھٹی، حاجی نذیر، عمران علی عاطف، امداد حسین، رانا مسعود، راجہ سلیم، چوہدری ظفر، ملک خالد حسین، اسد شاہ، ملک زاہد، چوہدری طارق، یونین کونسل اسلام پورہ جبر سے راجہ لاریب کیانی، حاجی، محمد رمضان، راجہ افتخار کیانی،حاجی محمد رشید، محمد رزاق، محمد پرویز، چوہدری محمد شبیر، راجہ خرم کیانی، یونین کونسل بیول سے چوہدری مسعود ، یونین کونسل چنگا بنگیال سے مرزا صفدر بیگ، نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ملاقات میں شریک زعمائ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

08/07/2023

پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان تمام سیاسی و مذہبی اختلاف سے بالاتر ہوکر سویڈن میں توہین قرآن کے خلاف ایک آواز ہو کر احتجاج کریں تاکہ آنے والے وقت میں کوئی اس طرح کی شیطانی سوچ کا تصور بھی نہ کر سکے۔
جمعہ کو مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ سے دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا نے اسلام دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،ان کا واحد علاج تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا ہے ۔ نورالدین کاکڑ نے کہا کہ مسلمان قرآن کریم کی توہین کو برداشت نہیں کرسکتا ، صرف زبانی مذمت کافی نہیں، تمام مسلم ممالک کو اس حوالے سے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ۔

08/07/2023

سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان اور افسران و ملازمین کے رہنما ٹینا بھائی نے سی ڈی اے کی بول ایمپلائز ویلفیئر ٹیم کے دونوں گروپوں کے وفد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور قومی سپیکر کے اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ عمران اشرف سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں سی ڈی اے افسران و ملازمین کے مسائل سے اگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران تمام رہنماؤں نے ملازمین کے پلاٹوں، بچوں کی بھرتی، ترقیوں، ٹائم سکیل پروموشن، ڈیپوٹیشن ، کرسچن کمیونٹی ، خواتین، بیوائوں اور پنشنر کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ عمران اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام، مزدور اور ملازمین کی پارٹی ہے۔
ہمارے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر چلتے ہوئے محنت کش طبقے کو ان کے حقوق دلائیں گے اور ورکرز سے کسی بھی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

02/07/2023

This is my first visit to Japan The purpose of my visit is to promote trade. The basic philosophy of our foreign policy has been that we want trade not aid and this is also the purpose of my visit to Japan. Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari conversation with the Pakistani community in Japan.

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Karachi