24/09/2026
ِ_تشکر_اسفندیار_کاکڑ_صاحب
الحمدللہ! ایک غریب اور مستحق انسان محی الدین ولد پائیدن ساکن برشور کو حکومتِ بلوچستان کی طرف سے سرکاری خرچ پر علاج کے لیے ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال، کراچی بھیجا گیا۔
یہ سب کچھ ہمارے ہر دلعزیز، غریب پرور شخصیت جناب اسفندیار کاکڑ صاحب کی انتھک کوششوں اور خلوصِ نیت کی بدولت ممکن ہوا۔ اگر اسفندیار کاکڑ صاحب اس غریب کی آواز نہ بنتے تو شاید یہ علاج ممکن نہ ہوتا۔
اس کے ساتھ کراچی میں ہمارے بھائیوں چیئرمین حاجی سلطان کاکڑ، سمیع اللہ کاکڑ، محمد لعل کاکڑ، دوست محمد کاکڑ اور محمد اکبر خان یوسفزئی نے محی الدین بھائی کو ریسیو کیا اور ہسپتال میں داخل کروانے میں بھرپور تعاون کیا، ہم ان سب کے بھی بے حد مشکور ہیں۔
لیکن سب سے بڑا اور خصوصی شکریہ اسفندیار کاکڑ صاحب کا، جنہوں نے ایک غریب کی مدد کر کے انسانیت کی بہترین مثال قائم کی۔
اللہ پاک اسفندیار کاکڑ صاحب کو اس نیکی کا اجرِ عظیم دے اور محی الدین بھائی کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔