Insaf Youth Wing Distt Keamari

Insaf Youth Wing Distt Keamari

Share

Insaf Youth Empowerment Program

10/02/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 10 فروری 2026
مقام: کراچی

انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی کے صدر ساجد نیازی، جنرل سیکرٹری محبوب عالم، سینئر نائب صدر انور علی شنواری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہزاد قادر
انفارمیشن سیکریٹر ی سلمان خان نے سینٹرل جیل کراچی سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیے گئے ورکرز کی رہائی کے موقع پر اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

رہنماؤں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی تھی، تاہم کارکنان نے ثابت قدمی، حوصلے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف یونین اپنے کارکنان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی اور کسی بھی ناانصافی کے خلاف قانونی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ کارکنان تنظیم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی کارکنان کے حقوق کے تحفظ اور تنظیمی استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

جاری کردہ:
سلمان خان انفارمیشن سیکریٹر ی
انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی

07/02/2026

اسیران کیماڑی

11/01/2026
Photos from Insaf Youth Wing Distt Keamari's post 23/12/2025

انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی الرٹ !
صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کی یوتھ وِنگ کراچی ریجن کی جانب سے منعقد کردہ کامیاب پروگرام پر نوجوانوں کے اعزاز میں عشایہ
صدر انصاف یوتھ وِنگ کیماڑی ساجد نیازی جنرل سیکرٹری محبوب عالم اور سینئر نائب صدر انور علی جان کی خصوصی شرکت ۔

23/12/2025

*پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع کیماڑی*

*اہم اپڈیٹ*

*پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام منعقدہ ریلیز عمران خان ورکر کنونشن میں*
یوتھ ونگ ضلع کیماڑی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ ضلع صرف نام نہیں بلکہ وفاداری، قربانی اور جدوجہد کی زندہ مثال ہے۔
*صدر یوتھ ونگ ضلع کیماڑی ساجد نیازی کی دلیر، متحرک اور باوقار قیادت میں*

*ڈسٹرکٹ کابینہ*،
*بلدیہ ٹاؤن کابینہ*،
*میر بہار ٹاؤن کابینہ*،
اور *ماڑی پور ٹاؤن کابینہ* کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے یہ پیغام دیا کہ *عمران خان اکیلا نہیں، اس کے ساتھ اس کا ہر سپاہی ڈٹ کر کھڑا ہے*۔
ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے
*ڈسٹرکٹ کیماڑی کے جنرل سیکرٹری سید محبوب عالم* نے دلوں کو گرما دینے والا اور آنکھوں کو نم کر دینے والا خطاب کیا، جس میں انہوں نے *عمران خان کے نظریے*، حقیقی آزادی کی جدوجہد اور کارکنوں کے ناقابلِ تسخیر حوصلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ ان کے جذباتی اور سچے الفاظ کو مرکزی قائدین نے نہ صرف سراہا بلکہ یوتھ ونگ ضلع کیماڑی کی تنظیمی مضبوطی کو قابلِ فخر قرار دیا۔
یہ ورکر کنونشن اس بات کا واضح اعلان تھا کہ
قید و بند، ظلم و جبر اور سازشیں
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے حوصلے کو توڑ نہیں سکتیں۔
یوتھ ونگ ضلع کیماڑی آج بھی *عمران خان* کے نظریے پر جان قربان کرنے کو تیار ہے اور کل بھی سب سے آگے کھڑی ہوگی۔
*انشاءاللہ* وہ دن دور نہیں جب
*عمران خان رہا ہوگا*،
*پاکستان آزاد ہوگا*،
اور حقیقی تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا۔
*پاکستان تحریک انصاف زندہ باد*
*چیئرمین عمران خان پائندہ باد*
جاری کردہ ✒️✒️
*سلمان خان*
انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع کیماڑی

16/11/2025

صدر انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی ساجد نیازی کی صدر پی ٹی آئی ضلع کیماڑی انجینئر عبدالرحمان کے بھائی کے ولیمے میں شرکت ۔

16/11/2025

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع کیماڑی

*اپڈیٹ*

صدر انصاف یوتھ وِنگ کراچی جانشیر جونیجو، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ولید ہاشمی اور انفارمیشن سیکرٹری وسیم کورائی نے ڈسٹرکٹ کیماڑی کا اہم تنظیمی دورہ کیا۔

اجلاس میں نائب صدر کراچی تنظیم نوید عالم صدیقی، ڈسٹرکٹ صدر ساجد نیازی، جنرل سیکرٹری محبوب عالم سمیت ڈسٹرکٹ اور ٹاؤنز کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور اپنی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کیں۔

یہ اجلاس کراچی یوتھ ونگ کنونشن اور تقریبِ حلف برداری کی مؤثر تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہوا، جس میں

*انتظامی پلان*

*ٹیم کوآرڈینیشن*

*ذمہ داریوں کی تقسیم*

نوجوانوں کی بھرپور شمولیت
پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ڈسٹرکٹ کیماڑی کے عہدیداران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ:
"کیماڑی ہمیشہ سے پارٹی کا مضبوط قلعہ رہا ہے، یہاں کے نوجوانوں نے ہر مرحلے پر پارٹی کا پرچم بلند رکھا ہے اور آئندہ بھی قیادت کو مایوس نہیں کریں گے

قیادت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
“یوتھ ونگ کراچی کا مستقبل نوجوانوں کی فعال شرکت سے وابستہ ہے، اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی کارکردگی پورے شہر کے لیے مثال ہے۔ کنونشن کو تاریخی بنانے کے لیے تمام ٹیمیں پوری توانائی کے ساتھ میدان میں رہیں

اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ کیماڑی کی ٹیم نے یقین دلایا کہ

کنونشن کی کامیابی

تنظیمی ڈسپلن

اور مضبوط رابطہ کاری
کو یقینی بنایا جائے گا، اور کیماڑی ہمیشہ کی طرح صفِ اول میں کھڑا رہے گا۔

جاری کردہ۔ ✍️✍️

سلمان خان

انفارمیشن سیکرٹری
انصاف یوتھ وِنگ ڈسٹرکٹ کیماڑی

Photos from Insaf Youth Wing Distt Keamari's post 28/10/2025

*پریس ریلیز / اعلامیہ*

*انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی*

انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی کے زیرِ انتظام تینوں ٹاؤنز — بلدیہ ٹاؤن، ماری پور ٹاؤن اور موریرو میر بہار ٹاؤن — نے اپنی تنظیمی مشاورت کا عمل کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے مختلف یونین کونسلز (UCs) میں نئے تنظیمی عہدوں کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

مجموعی طور پر *32 میں سے 13 یونین* کونسلز کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ بقیہ یوسیز کا عمل آئندہ ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اس مرحلے میں جوش و جذبے سے سرشار، باصلاحیت اور باکردار نوجوانوں کو تنظیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ انصاف یوتھ وِنگ کو مزید متحرک اور مضبوط بنایا جا سکے۔

تمام نئے منتخب عہدے داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی جاتی ہے، اور بھرپور امید ظاہر کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، لگن اور عزم کے ساتھ ادا کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کے مشن اور وژن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ تنظیمی عمل ضلع کیماڑی کے نوجوانوں کے لیے ایک نئی شروعات ہے، جس سے انصاف یوتھ وِنگ کو نچلی سطح تک فعال اور متحد بنانے کا سفر مزید مضبوط ہوگا۔

جاری کردہ:
سلمان خان
انفارمیشن سیکریٹری
انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Karachi
79200