PML-F Youth Wing Karachi Malir

PML-F Youth Wing Karachi Malir

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PML-F Youth Wing Karachi Malir, Political Party, Shah Latif Town Landhi Karachi, Karachi.

17/08/2025

نوجوانوں کی پہچان ہیں پیر پگارا

امیدوں کی جان ہیں پیر پگارا
❤️✅

17/08/2025
Photos from PML-F Youth Wing Karachi Malir's post 17/08/2025

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع ملیر یوتھ ونگ کی شرکت

(15 اگست 2025) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع ملیر یوتھ ونگ کے وفد نے برکاتِ مدینہ میں جناب واحد مگسی کے بھائی کے چالیسویں میں شرکت کی۔

فاتحہ خوانی اور دعا

تقریب میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔

ضلعی صدر کی نمائندگی

ضلعی صدر جناب کیپٹن نعیم فیروز صاحب کی خصوصی ہدایت پر، فہد گجر (نائب صدر ضلع ملیر) نے ان کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔

شرکاءِ وفد

سعید نواز — صدر ضلع ملیر یوتھ ونگ

آصف گجر — جنرل سیکریٹری ضلع ملیر یوتھ ونگ

عاطف گجر — سینئر نائب صدر ضلع ملیر

تابش سواتی — نائب صدر ضلع ملیر یوتھ ونگ

شہزاد بٹ — فنانس سیکریٹری ضلع ملیر یوتھ ونگ

17/08/2025

*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ملیر*
مورخۂ 14 اگست 2025

*پی ایس 86 میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت*

*جناب کیپٹن ( ر ) نعیم فیروز صاحب*
صدر ڈسٹرکٹ ملیر
نے آج صبح بطور مہمان خصوصی پی ایس 86 میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت فرمائی

پی ایس 86 کے صدر جناب سید شاہ رخ علی صاحب اور تمام پی ایس 86 کی کابینہ نے جناب کیپٹن صاحب کا شاندار استقبال کیا
ایک شاندار ریلی کی صورت میں پی ایس 86 آفس پہنچے

پی ایس 86 آفس میں جناب کیپٹن ( ر ) نعیم فیروز صاحب نے جشن آزادی کی تقریب میں کیک کاٹا اور تمام کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی

17/08/2025

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع ملیر یوتھ ونگ کی جانب سے یومِ آزادی کی شاندار تقریب 🇵🇰

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع ملیر یوتھ ونگ کی جانب سے 14 اگست کے موقع پر ایک عظیم و الشان پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے اور پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

🎖 مہمانِ خصوصی

کیپٹن نعیم فیروز صاحب

🌟 دیگر معزز مہمانِ خصوصی

سید حسن رضا شاہ صاحب – جنرل سیکریٹری ضلع ملیر

عبدالقوی درانی صاحب – سینئر وائس پریزیڈنٹ ضلع ملیر

فہد گجر صاحب – وائس پریزیڈنٹ ضلع ملیر

حسین بھائی صاحب – انفارمیشن سیکریٹری ضلع ملیر

🏛 مرکزی مسلم لیگ کے معزز مہمان

جمیل گجر صاحب – صدر، ابراہیم حیدری ٹاؤن

معاویہ تنولی صاحب – جنرل سیکریٹری

🏛 یوتھ ونگ ضلع ملیر کے عہدیداران

سعید نواز صاحب – صدر

آصف گجر صاحب – جنرل سیکریٹری

عاطف گجر صاحب – سینئر وائس پریزیڈنٹ

تابش سواتی صاحب – وائس پریزیڈنٹ

شہزاد بٹ صاحب – فنانس سیکریٹری

💚 تقریب کی جھلکیاں

تقریب میں یوتھ ونگ ضلع ملیر کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی اور معزز شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا۔ قومی پرچم کشائی کے بعد ملی نغمے پیش کیے گئے اور وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔ کیک کاٹنے کی خوشی میں تمام شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے دوران پاکستان کی سالمیت اور اتحاد پر زور دیا گیا اور پارٹی کارکنان کے حوصلے اور خدمات کو سراہا گیا۔

17/08/2025

*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ملیر*
مورخۂ 14 اگست 2025

*شاہ لطیف ٹاؤن میں جشن آزادی کی پروقار تقریب*🇵🇰
*پرچم کشائی اور کیک کٹنگ*

*جناب کیپٹن ( ر ) نعیم فیروز صاحب*
صدر ڈسٹرکٹ ملیر
*جناب مفتی عبدالقوی خان درانی صاحب*
سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ ملیر
*جناب سید حسن رضا شاہ صاحب*
جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ ملیر

کی ہدایات پر 14 اگست کی تقریب شاہ لطیف ٹاؤن میں منعقد ہوئی
جس میں پاکستانی پرچم کشائی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا
اس پروگرام کو آرگنائز یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملیر نے کیا
پروگرام کا آغاز قومی ترانے اور پرچم کشائی سے کیا گیا
اس کے بعد جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹے گۓ
اور آتش بازی کا مظاہرا ہوا
*پاکستان زندہ باد* کے نعروں سے فضا گرنج اٹھی

تقریب میں مہمان خصوصی جناب کیپٹن ( ر ) نعیم فیروز صاحب
جناب مفتی عبدالقوی خان درانی
جناب سید حسن رضا شاہ صاحب نے تقریب میں شرکاء سے خطابات بھی فرماۓ
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع ملیر کے صدر جناب کیپٹن ( ر) نعیم فیروز نے اپنے خطاب میں فرمایا
کہ پاکستان 78 برس کا ہونے کے باوجود کیا ہم آزاد ہیں حکومت وقت کی جانب سے سوشل میڈیا پر قدغن ،اظہار رائے پر پابندی ،26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کو مفلوج بنائے جانے ،مخالفین کو پابند سلاسل کرنے جیسے اقدامات سے قوم کی آزادی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے
ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ہمارے
نا اہل حکمرانوں نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی تقاریر اور بیانات پر مشتمل ایک کتاب کی ملک میں خرید و فروخت پر پابندی عائد کر کے بابائے قوم کے قیام پاکستان کے اقدام کو جرم بنا کر رکھ دیا ۔حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ کی تقاریر اور اور بیانات پر مبنی کتاب کی پاکستان میں خرید و فروخت پر پابندی المیہ ہے ایک طرف ہم اپنی آزادی کی 78ویں سالگرہ منا رہے ہیں تو دوسری طرف حامد میر کا اپنے پروگرام میں ایسا انکشاف جس میں انہوں نے بتایا کہ بابائے قوم کی تقاریر اور بیانات پر مبنی ایک کتاب کی ملک میں خرید و فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے اس خبر نے قوم کو ناصرف ہلا کر رکھ دیا بلکہ جشن آزادی کی تقریبات کو مایوسی میں بدل کر رکھ دیا یہ خبر قوم کے لیے حیران اور پریشان کن ہے اور ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ کہ بابائے قوم کے بیانات اور تقاریر پر مبنی کتاب پر پابندی کس نے اور کیوں لگائی؟ اس کتاب میں ایسا کیا ہے کہ حکمرانوں کو ڈر اور خوف میں مبتلا کر کے ایسا اقدام اٹھانے پر مجبور کیاہر پاکستانی کو اس سوال کا جواب ملنا نا صرف ضروری ہے بلکہ پابندی کی وجوہات کی وجہ کیا ہے اس کا جواب ملنابھی ضروری ہے یہ بھی پتہ چلنا چاہیے کہ ملک میں وہ کون سی طاقتور قوتیں ہیں جنہوں نے یہ پابندی لگائی قوم یہ جاننا اپنا حق سمجھتی ہے حکمرانوں کے اس اقدام سے پوری قوم اپنے قائد بانی پاکستان سے شرمندہ ہے ۔

جناب سید حسن رضا شاہ صاحب
جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ ملیر نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج کا نوجوان شاید یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کی جو موجودہ حالت ہے یہ ہی سابقہ حالت تھی جبکہ میں آپ کو بتادوں کہ پاکستان وہ ملک تھا جو دنیا کو قرضے دیا کرتا تھا
یہ گزشتہ 78 سالوں سے ہوتا چلا آرہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اس ملک سے مخلص نہیں ہیں
آج بھی دعا کرتا ہوں کہ کوئی ایسی حکومت بنے جو اس ملک سے مخلص ہو اور ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو

ڈسٹرکٹ ملیر کی قیادت نے جشن آزادی کی پروقار تقریب منعقد کرانے پر یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملیر کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد پیش کی

17/08/2025

🌟 قیادت پر فخر 🌟
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل یوتھ ونگ ملیر، اپنے عظیم رہنما سید پیر پگارا کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ہمارا مشن:
✔️ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا
✔️ خدمت، قربانی اور قیادت کا پیغام عام کرنا
✔️ ملیر کے مسائل اجاگر کرنا اور حل کی طرف بڑھنا

💚 "فنکشنل لیگ پاکستان – نوجوانوں کی امید"

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Shah Latif Town Landhi Karachi
Karachi