26/10/2026
📢 **برنس روڈ کو پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص کرنے کی تجویز!**
ٹی ایم سی صدر ٹاؤن کی جانب سے ریگل چوک سے شاہراہِ لیاقت تک برنس روڈ کو مکمل طور پر پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور خوبصورت عوامی مقام فراہم کرنا اور علاقے کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کو بحال کرنا ہے۔
شہریوں، تاجروں، دکانداروں اور متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ وہ اس تجویز پر اپنی آراء اور اعتراضات مقررہ تاریخ تک جمع کروائیں۔
**آئیے، کراچی کو مزید خوبصورت اور شہریوں کے لیے بہتر بنائیں!** 🌿