Mazloom Awami Tehreeq Sindh

Mazloom Awami Tehreeq Sindh Chairman:Haji Sadiq Khan achakzai

A people-centric social and welfare movement in Sindh, raising the voice of oppressed communities through peaceful struggle for justice, equality, and human dignity.

مظلوم عوامی تحریک پاکستان🇾🇪 سوشل میڈیا کراچی
18/09/2026

مظلوم عوامی تحریک پاکستان🇾🇪
سوشل میڈیا کراچی

مظلوم عوامی تحریک پاکستان سوشل میڈیا کراچی
18/09/2026

مظلوم عوامی تحریک پاکستان
سوشل میڈیا کراچی

17/09/2026
17/09/2026
15/09/2026

بلوچستان میں سیاسی اجارہ داری، اقربا پروری اور میرٹ کی پامالی کا خاتمہ کیا جائے، عوام کو حقیقی نمائندگی دی جائے، محمد عرفان خلجی

کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عرفان خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط جمہوری ادارے، شفاف انتخابات اور حقیقی عوامی نمائندگی ناگزیر ہیں۔ صوبے کے عوام کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ذاتی، خاندانی اور گروہی مفادات کے بجائے عوامی مسائل کو ترجیح دے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر عوام کا برابر حق ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم، میرٹ کی بالادستی اور شفاف نظام کو یقینی بنایا جائے۔ سیاسی اثرورسوخ، اقربا پروری اور سفارش کے ذریعے مواقع حاصل کرنے کے رجحان کا خاتمہ کیا جائے تاکہ اہل اور باصلاحیت افراد آگے آسکیں محمد عرفان خلجی نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات یقینی بنائے جائیں، عوام کے ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھا جائے اور سیاسی عمل میں مداخلت کے تمام راستے بند کیے جائیں۔ منتخب نمائندوں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا جائے اور ان کی کارکردگی کا باقاعدہ احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو حقیقی اختیارات، وسائل اور انتظامی خودمختاری دی جائے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔ تعلیم، صحت، روزگار، صاف پانی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو سیاسی نعروں کے بجائے عملی ترجیحات میں شامل کیا جائے۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ نوجوانوں، خواتین، تعلیم یافتہ طبقے، محنت کشوں، کاروباری افراد اور عام شہریوں کو سیاسی عمل میں آگے آنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ بلوچستان کی سیاست کو چند خاندانوں، گروہوں یا مخصوص طبقات تک محدود رکھنے کے بجائے عام عوام کے لیے کھولا جائے۔محمد عرفان خلجی نے کہا کہ سرداری یا وڈیرہ نظام سے وابستہ ہر فرد کو صرف اس نسبت کی بنیاد پر مسترد کرنا درست نہیں، بلکہ اصل معیار اہلیت، میرٹ، کردار، کارکردگی اور عوامی خدمت ہونا چاہیے۔ اسی طرح نئے سیاسی افراد کو بھی ان کی کارکردگی کی بنیاد پر پرکھا جائے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل کسی ایک خاندان، سردار، وڈیرے یا سیاسی گروہ کا نہیں بلکہ بلوچستان کے کروڑوں عوام کا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو بااختیار بنایا جائے، سیاسی اداروں کو مضبوط کیا جائے اور ایسا نظام قائم کیا جائے جہاں ووٹ، میرٹ اور کارکردگی ہی قیادت کا اصل معیار ہوں۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mazloom Awami Tehreeq Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share