پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پیپلز سیکریٹریٹ میں قائد طلبہ و جمہوریت شہید نجیب عالم کی 36ویں برسی پر قرآن خوانی و دعائیہ تقریب عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
قرآن خوانی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، سٹی ایریاز، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور شہید نجیب عالم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
PSF Fuuast Official
The People's Student Federation (PSF) is the student wing of the Pakistan People's Party (PPP)
10/04/2026
تمام چاہنے والے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائے
08/04/2026
یادِ نجیب کانفرنس — ایک عزم، ایک پیغام ✊
شہید نجیب احمد کی لازوال جدوجہد، حوصلے اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے، پی ایس ایف کراچی ڈویژن کی جانب سے "یاد نجیب کانفرنس" کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
📍 مقام: بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی، لیاری
📅 تاریخ: 9 اپریل
⏰ وقت: صبح 10 بجے
آئیں، شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں
فیڈرل اردو یونیورسٹی یونٹ گلشن کیمپس کے تمام کارکنان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں
03/04/2026
کراچی: شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر Arts Council of Pakistan Karachi کے زیرِ اہتمام ایک باوقار اور فکری نشست بعنوان
“Zulfiqar Ali Bhutto (Global Vision & Contemporary Conflicts)” منعقد ہوئی، جس میں ملک کی ممتاز سیاسی، علمی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سید مراد علی شاہ (وزیراعلیٰ سندھ) تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں شہید بھٹو کے عالمی وژن، جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر رضا ربانی، مشاہد حسین سید، سہیل وڑائچ، ہما بقای، ڈاکٹر جعفر احمد، احمد شاہ اور مظہر عباس سمیت دیگر ممتاز مقررین نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نثار کھوڑو، وقار مہدی، صوبائی وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور فرحان غنی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
04/03/2026
اہم اطلاع
یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے کئی عہدیداران/کارکنان کی جانب سے پارٹی میں اختلاف رائے اور پارٹی کے اندرونی معاملات کو سوشل میڈیا پر اچھالنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے۔ جو ناصرف پارٹی کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے بلکہ آپس کے چھوٹے اختلافات میں اضافے کا بھی سبب بن رہا ہے۔
لہذا تمام پارٹی عہدیداران/کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر آئندہ کوئی بھی پارٹی عہدیدار/کارکن سوشل میڈیا پر پارٹی کی بدنامی یا پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کا سبب بنا تو اسکے خلاف بغیر کسی نوٹس کے تنظیمی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عہدیداران و کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی اختلاف یا زیادتی کے متعلق پارٹی تنظیم کو تحریری شکایات کرنے کا اپنا حق استعمال کرسکتے ہیں۔
جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن
پاکستان پیپلز پارٹی
رؤف احمد ناگوری بھائی
🇱🇾🫀
01/03/2026
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔
رہبرِ انقلاب اسلامی، سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ عالمی طاقتوں کے سامنے کلمہ حق اور مزاحمت کا پیغام بلند کیا۔ امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے اور ایک ایسے عزم و استقامت کے باب کا اختتام ہے جو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی علامت تھا۔
ہم ہر قسم کے ظلم، جبر اسرائیلی اور امریکی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ طاقت کے نشے میں انسانی جانوں کو پامال کرنے والی قوتیں تاریخ کے کٹہرے میں ضرور کھڑی ہوتی ہیں۔
اور ہم حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ھو
پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن جامعہ اردو کی جانب سے ہم گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں اور دنیا بھر میں مظلوم اقوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کو اتحاد، بصیرت اور صبر عطا فرمائے۔ آمین۔
22/02/2026
یونیورسٹی آف پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کا پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) کی صدر منتخب ہونا نہ صرف ایک تاریخی لمحہ ہے بلکہ طالبات کے لیے حوصلے، اعتماد اور قیادت کی ایک روشن مثال بھی ہے۔
یہ کامیابی اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور مضبوط عزم کے ساتھ ہر میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ قدم جمہوری اقدار کی مضبوطی اور طلبہ و طالبات کے مساوی حقِ نمائندگی کی علامت ہے۔
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جامعہ اردو کراچی ڈویژن کی جانب سے
عثمان خان یوسفزئی (جنرل سیکریٹری)
دل کی گہرائیوں سے اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی قیادت میں طلبہ و طالبات کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں گی، مثبت، فعال اور باوقار طلبہ سیاست کو فروغ دیں گی اور تعلیمی اداروں میں جمہوری اقدار کو مزید مستحکم کریں گی۔
یہ کامیابی اس بات کا عملی اظہار ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک حقیقی جمہوری جماعت ہے جہاں طلبہ و طالبات کو آگے آنے، قیادت سنبھالنے اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ طلبہ سیاست میں خواتین کی مؤثر نمائندگی نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ ایک مثبت، متوازن اور ترقی پسند معاشرے کی ضمانت بھی ہے۔
آخر میں ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے آپ کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کو طلبہ و طالبات کے حقوق کے لیے مؤثر اور باوقار قیادت نصیب فرمائے۔
📢 جاری کردہ :
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی
18/02/2026
تمام عالم اسلام کو رمضان المبارک کی رحمتیں، نعمتیں اور برکتیں مبارک
13/02/2026
*آئیں بسنت منائیں خوشیوں اور مکمل حفاظت کے ساتھ!* 🪁
بہار کے رنگ بکھیرنے کا وقت آگیا ہے ✨
لیکن یاد رکھیں — حفاظت سب سے پہلے!
• صرف سادہ سفید ڈوری استعمال کریں۔
• مانجھا، کیمیکل یا شیشے والی ڈور سختی سے منع ہے۔
• کسی بھی خطرناک ڈور کی اجازت نہیں۔
آئیں مل کر ایک محفوظ اور خوشگوار بسنت منائیں 🌼
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
15100
