12/04/2026
جو لوگ اس وقت غریدہ کو سپورٹ کر رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ تنقید کرنا غلط ہے، ان کی سوچ پر بھی ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔
پہلی بات یہ ہے کہ غریدہ ایک عوامی شخصیت (پبلک فگر) ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ ایسے موقع پر ان کا غیر مناسب اور بے ڈھنگا لباس اختیار کرنا فحاشی، غلاظت اور ہماری ثقافت کے لیے باعثِ شرمندگی بنا۔ یہاں بات مغربی یا مشرقی لباس کی نہیں تھی؛ اگر مغربی لباس ہی پہننا تھا تو کم از کم باوقار اور مناسب انداز میں پہنا جا سکتا تھا۔ اس قدر نامناسب لباس پہن کر آخر کیا پیغام دیا جا رہا تھا؟
جس کی اجازت نہ ہمارا دینِ اسلام دیتا ہے اور نہ ہی ہمارا ملک اور ہماری ثقافت۔ ایسے میں تنقید کرنا برحق ہے تاکہ اس طرح کی بے حیائی اور منفی رجحانات کو فروغ نہ ملے بلکہ انہیں روکا جائے۔ ہمارا اسلام بھی ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے کہ جب تم برائی دیکھو تو اسے روکنے کی کوشش کرو۔ اسی نیت سے ہم تنقید برائے اصلاح کر رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسا طرزِ عمل اختیار نہ کیا جائے۔
12/04/2026
پاکستانیو سچ بتاؤ ایک ہے ایرانی خاتون جرنلسٹ ایک ہے پاکستانی خاتون ۔دونوں جرنلسٹ خواتین اسلام اباد میں امریکہ اور ایران کی مذاکرات کے موقع پر کوریج دے رہی ہیں جرنلسٹ الحمدللہ دونوں خواتین کا تعلق اسلامی مذہب سے ہیں بحیثیت ایک غیرت مند مسلمان ایک غیرت مند پاکستانی یہ بتائیں دونوں خواتین جرنلسٹ میں سے خوبصورت باحیا کون سی خواتین لگ رہی ہے۔؟؟؟
16/03/2026
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب بلوچستان حکومت کی حوالے سے کیا رائے دہی ہے؟
Bilawal Bhutto Zardari
16/03/2026
پیپلزپارٹی کا 4 اپریل کا جلسہ مؤخر، پارٹی کارکن اضلاع میں اجتماع کریں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ 4 اپریل کو طے شدہ جلسہ فی الحال موجودہ حالات کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں چھوٹے اجتماعات منعقد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات میں بہتری آ گئی تو 4 اپریل کے جلسے کے انعقاد پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
10/03/2026
بی بی شہید نے مجھ جیسی لاکھوں خواتین کے لیے کانٹے چن چن کر راستہ صاف کیا۔ وہ خود ان کانٹوں پہ چلیں، اپنا وجود چھلنی کیا، مگر ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا، راستہ دیا۔ آج میں اس بینظیر شہید کی ادنیٰ سی کارکن، اُن کے راستے پہ چلتے ہوئے، اُن بچیوں کے لیے آسانیاں بکھیرتی جاؤں گی، تاکہ یہ معاشرہ کبھی رُک نہ سکے۔ یہی میرا پیغام وفا ہے!
#