کیا یہ ہی میئر کراچی کا پیرس؟ بلدیہ ٹائون کی عوام بے یار و مددگار منتخب نمائندے صرف فوٹو سیشن کرتے نظر آتے ہیں اللہ پاک بلدیہ کو برباد کرنے والوں کو برباد کرے 🥲
Youth voice
"Chup rehna jurm hai! Apne haq ke liye aur Baldia ki behtari ke liye Hmary sth mil kar awaz uthayen"
لو جی اب کر لو بات
بلدیہ ٹائون سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں زور و شور سے بارش شروع ہے اب پھر سے عوام کے پیسے سے بنی سڑکیں ڈوب جائیں گی اللہ پاک رحم فرمائے آمین۔
01/03/2026
Greatness is often found in simplicity. Had an insightful session with Tanveer Chaudhary today. Pure class! 💼🤝
کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی، جسے تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگی ہے، 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے۔
بلدیہ ٹائون پی ایس 113 یو سی 5 خان ہسپتال کے سامنے موت کا کنواں! 🛑
تین سالہ ابراہیم کی جان چلی گئی مگر انتظامیہ نہیں جاگی۔ بلدیہ ٹاؤن یو سی 5 (PS-113) میں خان ہسپتال کے بالکل سامنے ایک سال سے گٹر کھلے پڑے ہیں۔
اوپر دیوار پر قرآنی آیات لکھی ہیں اور نیچے انتظامیہ نے انسانوں کے لیے گڑھے چھوڑ رکھے ہیں۔ میئر کراچی کا اضافی ایک لاکھ روپے والا فنڈ کہاں گیا؟ کیا یہاں بھی کسی لاش کے گرنے کا انتظار ہے؟ 😡
خدارا اس ویڈیو کو اتنا شیئر کریں کہ سوئی ہوئی انتظامیہ ہوش میں آئے اور یہاں ڈھکن لگائے جائیں اس سے پہلے کہ پھر کسی معصوم کی جان جائے🥀
🚨 سیاست کی لڑائی، نقصان ہم سب کا!
کیا آپ جانتے ہیں کہ فائر وال پر برباد ہونے والے 30 ارب روپے آپ کے ٹیکس کے تھے؟ نشانہ بھلے ایک جماعت ہو، لیکن ذلیل پورا پاکستان ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش سے کسی لیڈر کا نہیں، آپ کے اور میرے روزگار کا جنازہ نکل رہا ہے۔
خدارا! سیاسی جھنڈوں سے باہر نکلیں اور اپنے حق کے لیے ایک قوم بنیں۔ 🤝🇵🇰
👇 کمنٹس میں لکھیں "ایک قوم" اگر آپ بھی اس سیاسی نفرت سے تنگ ہیں!
ایک بار پھر ریسکیو کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا
اتنا پریشر ہی نہیں ہے کہ وہ 10 منزل تک پہنچ سکے
یہ دو بھکاری ایک مسجد کے باہر بھیک مانگ رہے تھے پھر آگے جو ہوا وہ آپ خود اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں لہذا مہربانی فرما کے ان پیشہ آور بھکاریوں کو بھیک دینے سے اچھا ہے آپ کسی سفید پوش لوگوں کی مدد کریں جو واقعی اسکے حقدار ہوں اور رمضان المبارک کا مہینہ ہے سب سے پہلے اپنے رشتہ داروں میں اسکے بعد اپنے آس پڑوس میں نظر گھمائیں اور جو واقعی اسکا حقدار ہو اسکی مدد کریں شکریہ ۔
رمضان المبارک کے بابر کت اور مقدس مہینہ میں بھی بلدیہ تھانہ کی حدود میں کھلے عام جوئے سٹہ آب و تاب سے جاری ہیں اور یہ علاقہ بلدیہ ٹائون 7 نمبر کا ہے ماما ہوٹل کے برابر میں اس چھوٹے سے کیبن کے پیچھے جوے اور سٹے کا اڈا سرِ عام چل رہا ہے اور برابر میں ہی پولیس کی موبائل بھی کھڑی ہوئی ہے
تھانہ بلدیہ کی حدود ماما ہوٹل کے برابر کیبن پر جوا سٹہ چلایا جارہا ہیں اسکے علاوہ سیلانی بیکری پاس جیلانی حال کے پاس اور مرحباء ٹیلرز کے سامنے اور دھلی ہوٹل کے پاس بھی جوا سٹہ زور و شور سے چل رہا ہے
سسٹم بھی بڑا ہاتھ بھی بڑا علاقہ چھوٹا متعدد ایف آئی آر بھی موجود گرفتاریا بھی ہوئی لیکن ان بدبخت جرائم پیشہ کے خلاف کارروائیاں کاغذوں تک ہی محدود رہ گئی
علاقہ عوام کی آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی کیماڑی سے درخواست ہے تھانہ بلدیہ اس وقت جرائم کی یونیورسٹی میں تبدیل ہو گیا ہے انگنت جرائم لاکھوں روپے رشوت کے عوض چلائے جا رہے ہیں تمام جرائم کو فل فور بند کیا جائے
اور نوجوان نسل کو برباد ہونے سے بچایا جائے
بلدیہ ٹاؤن کا 'پیلا اسکول' — تعلیم کا گھر یا نشئیوں کا اڈہ؟ 🛑
آج Youth Voice کی ٹیم پہنچی بلدیہ ٹاؤن (19-D)، صابری مسجد روڈ کے قریب واقع اس گورنمنٹ اسکول میں، جسے علاقہ مکین 'پیلا اسکول' کہتے ہیں۔
جو مناظر ہم نے دیکھے وہ دل دہلا دینے والے ہیں:
❌ نہ کھڑکیاں، نہ دروازے—اسکول اب ایک کھنڈر بن چکا ہے۔
❌ بچوں کی جگہ چرسیوں، پاؤڈریوں اور کرسٹل کے عادی افراد کا راج ہے۔
❌ ہر طرف کچرے کے ڈھیر اور غلاظت۔
ہمارا سوال انتظامیہ اور پرنسپل سے ہے: کہاں جا رہے ہیں وہ لاکھوں کے فنڈز جو اسکول کی مرمت کے لیے آتے ہیں؟ اور سرکاری بجٹ آخر کس کی جیب میں جا رہا ہے؟
ہم ڈائریکٹر ایجوکیشن اور اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کرپشن اور غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ہمارے بچوں کا مستقبل ان نشئیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا!
اس ویڈیو کو اتنا شیئر کریں کہ یہ حکامِ بالا کے کانوں تک پہنچے! 📢
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Karachi
