11/02/2026
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کارگو ایریا میں جیریز کو پارکنگ کا ٹھیکہ دیا گیا ہے، جہاں ملازمین سے روزانہ کی بنیاد پر زبردستی پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے۔
TGS، PIA فلائٹ کچن، ایئر بلو فلائٹ کچن اور دیگر کارگو ایجنسیز کے اسٹاف کو، اندرونی پارکنگ موجود ہونے کے باوجود روکا جاتا ہے۔ جیریز کے پارکنگ پر موجود افراد ملازمین سے بدتمیزی، گالم گلوچ کرتے ہیں، ویڈیوز بناتے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ روزانہ جھگڑے ہو رہے ہیں اور ملازمین ڈیوٹی پر لیٹ ہو رہے ہیں۔
یہ علاقہ وفاقی حدود اور ریڈ زون میں آتا ہے۔ سندھ بھر میں ناجائز پارکنگ اور چارجز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور کئی مقامات سے نظام ختم کیا گیا، مگر افسوس کہ وفاق کے زیرِ انتظام حساس ادارے کے اندر ہی ملازمین سے وصولی کی جا رہی ہے۔
سوال یہ ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے جیریز کو یہ اختیار کن شرائط پر دیا؟ اور ملازمین کو ہراساں کرنے کی اجازت کیوں دی گئی؟
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
✔️ اس پارکنگ ٹھیکے کا فوری جائزہ لیا جائے
✔️ ملازمین سے وصولی فوراً بند کی جائے
✔️ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے
✔️ فوری حکم نامہ جاری کر کے اس نظام کو ختم کیا جائے
مہنگائی کے اس دور میں ڈیلی ویجز اور کم تنخواہ دار ملازمین پر روزانہ پارکنگ فیس مسلط کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ اعلیٰ وفاقی حکام فوری نوٹس لیں۔

11/02/2026