Imamia Organization Safeer e Noor Unit Khi Reg

Imamia Organization Safeer e Noor Unit Khi Reg

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imamia Organization Safeer e Noor Unit Khi Reg, Political organisation, Malir, Karachi.

امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ایک ایسا ادارہ ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے دین و ملت کی خدمت میں کوشاں ہے۔ اس ادارے کا مقصد تعلیمات قرآن اور آئین محمد ﷺ و آل محمد علیہ السلام پر مبنی ایک اسلامی معاشرہ تشکیل دینا ہے۔

29/04/2026
21/04/2026

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سفیرِ انقلاب ملیر یونٹ اور امامیہ آرگنائزیشن سفیر نور یونٹ ملیر کی جانب سے 19 اپریل 2026 بروز اتوار ایک مجلسِ عزاء بسلسلہِ چہلم شہید رہبرِ مسلمینِ جہاں، آیت ﷲ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ائ رح و شہداۓ امریکی قونصل خانہ بعنوانِ “بعثتِ خون” کا اہتمام مسجد و امام بارگاہ حیدری مشن، کھوکھراپار ملیر میں کیا گیا جس کی چند جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں

https://www.facebook.com/share/1Dx2HKQb5i/






Imamia Organizations Karachi IO Imamians Jafer e Tayar

17/04/2026

بسمﷲ ربِ شہدا و صالحین
یا یَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُ (27) ارْجِعِیْ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةً (28)
اے اطمینان والی جان۔ اپنے رب کی طرف اس حال میں واپس آ کہ تو اس سے راضی ہووہ تجھ سے راضی ہو (سورہ فجر آیت نمبر 27 اور 28)

🏴 *مجلسِ عزاء*🏴

🚩 *بسلسلہِ چہلم رہبرِ مسلمینِ جہان، شہید آیت ﷲ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ائ و شہداۓ امریکی قونصل خانہ*🚩

🗓️ بتاریخ: 19 اپریل 2026
📌 بروز: اتوار
🕰️ بوقت: ٹھیک بعدِ نمازِ مغربین
🕌 بمقام: مسجد و امام بارگاہ حیدری مشن، کھوکھراپار ملیر، کراچی

حدیث کساء: *برادر محمد علی عابدی*

سوز خوانی: *ادارہِ ترویجِ سوزخوانی (شاگردانِ شہید استاد سبطِ جعفر)*

سلام گزاران:
*شاعرِ اہلبیت جناب زینؔ جعفری صاحب*
*برادر احمد رضا ناصری صاحب*
*صاحبِ بیاض دستہ امامیہ کراچی*

خطابت: *حجتہ السلام والمسلمین مولانا سید ناظر عباس تقوی صاحب*

پیشوائی نوحہ خوانی: *جناب شادمان رضا صاحب*

نوحہ خوانی: *انجمنِ غلامانِ عباس، انجمنِ تبلیغِ سجادیہ اور انجمنِ مظلومِ امامیہ*

نوٹ: خواتین کے لیے پردے کے اہتمام ہے
‼️ مومنین و مومنات اپنے عظیم رہبر کو خراج تحسین پیش کرنے لئے پابندی وقت کے ساتھ بھرپور شرکت کریں.

▪️ خادمینِ فرشِ عزاء: *امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن ضلع ملیر کورنگی (سفیر انقلاب) ملیر یونٹ || امامیہ آرگنائزیشن سفیر نور یونٹ ملیر || دستہ امامیہ ملیر*

Photos from Imamia Organization Safeer e Noor Unit Khi Reg's post 19/03/2026

امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن، سفیرِ نور یونٹ ملیر کے زیرِ اہتمام، حیدری مشن ٹرسٹ اور دانشگاہ النجف جعفرِ طیار کے باہمی تعاون سے1 رمضان المبارک تا 16 رمضان المبارک منعقد ہونے والی "رمضان دینیات کلاسز 2026" کی پُر وقار اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات کا انعقاد 28 رمضان المبارک بروز بدھ بمطابق 18 مارچ 2026 امام بارگاہ حیدری مشن، کھوکھرا پار ملیر میں کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز سید شبیہ الحسن نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ بعد از تلاوت معروف شاعرِ اہل بیت جناب زین جعفری صاحب نے بارگاہِ رسالت مآب میں ہدیہ قصیدہ پیش کیا، جبکہ دستہ امامیہ آئی ایس او کراچی کے صاحبِ بیاض سید حسین عباس زیدی نے امامِ زمانہ (عج) کے حضور منظوم نذرانۂ سلام پیش کیا۔
تقریب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین علامہ مولانا اصغر علی جوادی صاحب نے اپنے خطاب میں بچوں کی دینی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ایسے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ نسلِ نو کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا جا سکے۔" تقریب میں مولانا علامہ آغا محمد جواد صاحب نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔
تقریب میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے ناظم برادر حیدر علی خان صاحب اور ضلع ملیر کے انچارج برادر سجاد رضا صاحب نے، دانشگاہ النجف جعفرِ طیار کے روحِ رواں جناب دلشاد رضوی صاحب اور جناب عمران کاظمی صاحب نے، محبان ایجوکیشن ویلفیئر کے بانی جانب معراج رضوی صاحب نے، مولانا عزادار حسین صاحب نے اور جعفریہ الائنس ضلع کورنگی کے کوآرڈینیٹر جناب اصغر شاہ اور سماجی کارکن جناب نوید صاحب، جناب ثمینہ صاحبہ، جناب بدر صاحبہ، جناب شمع صاحبہ، جناب انجم صاحبہ اور جناب ثوبیہ نوید صاحبہ نے بطور مہمانان شرکت کی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب کے دوران رمضان کلاسز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں اول، دوئم اور سوئم درجے کی بنیاد پر قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ پروگرام میں شامل معلمین اور انتظامیہ و والنٹیئرز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں توصیفی اسناد اور خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
مقررین نے امامیہ آرگنائزیشن سفیرِ نور یونٹ کو اس کامیاب تعلیمی سلسلے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کی فکری و نظریاتی تربیت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے۔

Follow us:
https://www.facebook.com/share/18QPFaFW8b/

08/03/2026

✨ رمضان دینیات کلاسز 2026✨

رمضان دینیات کلاسز کے سلسلے کی چند جھلکیاں

امامیہ آرگنائزیشن سفیر نور یونٹ ملیر کے زیر اہتمام حیدری مشن ٹرسٹ اور دانشگاہ نجف جعفر طیار کے تعاون سے بمقام📍 امام بارگاہ حیدری مشن کھوکھراپار، ملیر توسیع کالونی بتاریخ 📅1 سے 15 رمضان 🕘 روزانہ رات 8 بجے رمضان دینیات کلاسز کا انعقاد کیا جس میں جس میں طلبا و طالبات کو بنیادی عقاید، اخلاق منتظرین امام زمانہ عج اور احکام امامیہ کے حوالے سے تعلیم دی گئی۔ ان دروس میں روزانہ کی بنیاد پر نماز اور وضو کی عملی کلاسیں بھی دی گئیں۔ پروگرام میں علاقہ مکین اور اطراف کے مومنین نے پھرپور شرکت اور تعاون کیا۔

امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن، سفیر نور یونٹ و حیدری مشن ٹرسٹ

https://www.facebook.com/share/1HuSxZyWUj/

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Malir
Karachi
75080