29/10/2026
جوان مرکز کرک کی تعمیر کے لیے عملی پیش رفت
ڈپٹی کمشنر کرک نے آج جوان مرکز کرک کے مجوزہ مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کرک اور منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکیدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران منصوبے کے مقام کا جائزہ لیا گیا اور تعمیراتی کام کے آغاز سے متعلق امور کا مشاہدہ کیا گیا۔ جوان مرکز کرک کا قیام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں، تربیت، صلاحیتوں کے فروغ اور بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
ان شاء اللہ، منصوبے پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز متوقع ہے، جس سے ضلع کرک کے نوجوانوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کرک
بہتر مستقبل، بااختیار نوجوان
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Karak