ABWA - All Bazeedpur Welfare Association Kasur

Call

ABWA - All Bazeedpur Welfare Association Kasur To serve humanity with multiple directions with the
help of available resources.

🕋✨ الحمدللہ! اللہ کے گھر کی حاضری کا بلاوا آگیا ✨🕋​بڑے ہی مسرت، فخر اور تشکر کے ساتھ آل بازید پور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے...
01/11/2026

🕋✨ الحمدللہ! اللہ کے گھر کی حاضری کا بلاوا آگیا ✨🕋
​بڑے ہی مسرت، فخر اور تشکر کے ساتھ آل بازید پور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام معزز ممبران اور اہلیانِ علاقہ کی جانب سے قرعہ اندازی میں عمرہ ٹکٹ کے خوش نصیب فاتحین:
​🌸 محترم بلاول رفیق بھائی
🌸 محترم محمد واثق بھائی
​کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
​اللہ رب العزت نے آپ دونوں خوش نصیبوں کو اپنے مقدس گھر (خانہ کعبہ) اور روضۂ رسول ﷺ کی بابرکت حاضری کے لیے منتخب فرمایا ہے۔
​🤲 دعا ہے کہ:
اللہ پاک آپ دونوں کا یہ سفرِ نور آسان اور پرسکون فرمائے، تمام عبادات، دعائیں اور مناسک اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور ہم سب کو بھی بار بار اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین!
​مقامِ قرعہ اندازی: جامع مسجد ریاض، لجنہ بازید پور
​

25/10/2026

اناللہ و انا الیہ راجعون
بازیدپور: امانت علی ولد محمد موسی قضائے ربی سے وفات پا گئے ہیں اللہ کریم ان کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و رضا نصیب فرمائے۔

20/10/2026

اناللہ و اناالیہ راجعون
بازیدپور: مہر محمد شفیق اسماعیل لونکٹ مرحوم ان کی صاحبزادی قضائے ربی سے وفات پا گئیں ہیں ، اللہ مرحومہ کی کامل مغفرت اور لواحقین کو صبرو رضا نصیب فرمائے۔
نماز جنازہ آج 20 اکتوبر بعد نماز مغرب ادا کیجائے گی۔

16/10/2026

گوورنمنٹ بوائز اسکول بازیدپور کے" ای سی سی " روم کا شاندار منظر جس میں پچوں کے کے خوبصورت فرنیچر، بڑی اسکرین، اور دیگر بیشمار ایسی چیزیں جو بچوں کی بنیادی لرننگ میں بہترین مدد گار ثابت ہوں گی۔ ایسے ہی کہتے ہو کہ گوورنمنٹ اسکول فضول ہیں او نہیں بھائی جان بازیدپور بوائز اسکول اب بہت مختلف ہے لہذا اپنے بچوں کو فی الفور یہاں داخل کروائیں ۔ مفت اسٹیشنری اسکول کی طرف سے۔

گوورنمنٹ بوائز اسکول بازیدپور : آج اسکول کونسل کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں طلبہ کی تعلیمی کفالت،اور کچھ ترقیاتی کاموں کا ...
16/10/2026

گوورنمنٹ بوائز اسکول بازیدپور : آج اسکول کونسل کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں طلبہ کی تعلیمی کفالت،اور کچھ ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جو جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے انشااللہ۔

آج 'ٹیچرز ڈے' کے موقع پر دل بہت اداس ہے... ہمارے عزیز ترین استاد، ماسٹر شبیر صاحب مرحوم کی کمی لمحہ بہ لمحہ محسوس ہو رہی...
05/10/2026

آج 'ٹیچرز ڈے' کے موقع پر دل بہت اداس ہے... ہمارے عزیز ترین استاد، ماسٹر شبیر صاحب مرحوم کی کمی لمحہ بہ لمحہ محسوس ہو رہی ہے۔ وہ صرف ایک معلم نہیں تھے، بلکہ ہزاروں غریب اور مستحق بچوں کے لیے امید کی ایک کرن تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسکول میں چراغ سے چراغ جلا کر نہ جانے کتنی زندگیوں کو منور کیا۔
اے اللّٰہ! ہمارے استادِ محترم کی تمام تر دینی و علمی خدمات کو قبول فرما، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کر۔ آمین!

الحمدوللہ! 🏆🏐شاکر والی بال کلب بازید پور نے بھیڈیاں کلاں میں ہونے والے شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں بھیڈیاں کلاں کی ٹیم ک...
28/09/2026

الحمدوللہ! 🏆🏐
شاکر والی بال کلب بازید پور نے بھیڈیاں کلاں میں ہونے والے شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں بھیڈیاں کلاں کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 🔥🏆
تمام کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور سپورٹرز کو ابوا کی طرف سے مبارکباد! ❤️
بازید پور کا فخر، شاکر والی بال کلب! 💪🏆

بازیدپور کے نوجوان بجلی کی بحالی کے لیے ہمہ وقت تیار رہرے ہیں ، زیر نظر تصاویر میں بھی بانسوں میں لائن کلیئر کرنے میں می...
30/08/2026

بازیدپور کے نوجوان بجلی کی بحالی کے لیے ہمہ وقت تیار رہرے ہیں ، زیر نظر تصاویر میں بھی بانسوں میں لائن کلیئر کرنے میں میں مصروف ہیں، یہ سب دوست بغیر کسی لالچ کے اپنا قیمتی وقت، نیند، جان، وسائل سب کچھ صرف اور صرف اپنے گاؤں کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے رب کی رضا کے لیے کرتے ہیں، اللہ ان سب کی حفاظت فرمائے اور اس نیکی کو قبول فرمائے۔ اور جلد از جلد اس مشکل سے نکلنے میں ہماری نصرت فرمائے۔



Address

Kasur

Telephone

+923334617170

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABWA - All Bazeedpur Welfare Association Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category


Other Town Halls in Kasur

Show All