awami workers party kasur

Website

awami workers party kasur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from awami workers party kasur, Political Party, kasur, Kasur.

عوامی ورکرز پارٹی - ضلع قصور
جاگیرداری، سرمایہ داری، اور استحصالی نظام کے خلاف عوام کی آواز۔ مساوات، انصاف، اور عوامی اختیار پر مبنی سوشلسٹ نظام کے لیے جدوجہد۔ مزدوروں، کسانوں، اور طلباء کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ انقلاب کے لیے شامل ہوں!

16/09/2026

این ایس ایف کے طلبہ کے احتجاج سے اظہارِ یکجہتی

عوامی ورکرز پارٹی قصور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے احتجاجی کیمپ اور طلبہ کے جائز مطالبات کے لیے جاری جدوجہد سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق احتجاجی کیمپ کو تقریباً 54 دن گزر چکے ہیں جبکہ طلبہ کی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ دو روز قبل ایک ساتھی کے بے ہوش ہونے اور آج رات این ایس ایف سندھ کے جنرل سیکرٹری کامریڈ الطاف کی طبیعت شدید خراب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ طلبہ اپنے مطالبات کے لیے اتنے طویل عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن تاحال سندھ حکومت اور سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے طلبہ سے باضابطہ مذاکرات کے لیے کوئی نمائندہ بھیجنے کی اطلاع نہیں ہے۔

عوامی ورکرز پارٹی قصور مطالبہ کرتی ہے کہ:
سندھ حکومت فوری طور پر طلبہ کے نمائندوں سے مذاکرات کرے۔
سندھ پبلک سروس کمیشن طلبہ کے مسائل اور مطالبات پر سنجیدگی سے بات کرے۔
بھوک ہڑتال پر بیٹھے تمام طلبہ کی صحت اور زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
طلبہ کے مطالبات کو طاقت یا بے حسی کے بجائے مذاکرات اور جمہوری طریقے سے حل کیا جائے۔

طلبہ کی آواز کو دبانے کے بجائے سنا جائے۔
تعلیم، روزگار اور میرٹ کے لیے جدوجہد کرنے والے طلبہ کے مطالبات پر فوری بات چیت کی جائے۔

عوامی ورکرز پارٹی قصور
طلبہ کے ساتھ

26/08/2026

آج پتوکی مزدور اڈہ پر عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے یوتھ سیکریٹری انجینئر امیر حمزہ نے مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل، مشکلات اور بنیادی حقوق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

26/08/2026

Address

Kasur
Kasur
55300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when awami workers party kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share