24/09/2025
معزز ممبران
روشن ایوبیہ ریالہ کہ تحت وی سی ریالہ کہ لیے Job Portal واٹس آیپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔
ریالہ سے تعلق رکھنے والے اس گروپ کو جوائن کر سکتے ہیں۔
روشن ایوبیہ جاب پورٹل
WhatsApp Group Invite
19/05/2025
روشن ایوبیہ ویٹنگ بنچز پروجیکٹ مکمل
روشن ایوبیہ ویلفیئر آرگنائزیشن ریالہ گزشتہ کئی سالوں سے ویلج کونسل ریالہ کے اندر اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی کام کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں روشن ایوبیہ ریالہ کے ذمہ داران نے گزشتہ روز ویلج کونسل ریالہ میں گلی بازار سے جٹال تک 20 بس سٹاپوں پر بنچز نصب کئے۔ جس سے خواتین اور مریضوں کو گاڑی کا انتظار کرنے میں کافی آسانی ہو گی۔
یاد رہے روشن ایوبیہ ویلفیئر آرگنائزیشن ریالہ اپنے سارے پروجیکٹس اپنے ممبران کے تعاون سے مکمل کرتی یے۔
23/02/2025
روشن ایوبیہ شجر کاری پروجیکٹ 2025 مکمل!
الحمداللہ روشن ایوبیہ نے ایک اور پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔
روشن ایوبیہ شجرکاری پروجیکت 2025 کے تحت ریالہ کے 120 لوگوں کو اخروٹ کے 500 اعلی کوالٹی کے پودے تقسیم کئے ہیں۔ روشن ایوبیہ کے ذمہ داران نے گاوں میں جا کر ریالہ، رامکوٹ، باج، صدیق آباد، مومن آباد، پریاں، ٹرانسفارم موڑ اور ڈھونگ کے سٹاپ پر پودے متعلقہ لوگوں کے حوالے کئے۔
اہلیان علاقہ کی طرف سے روشن ایوبیہ کے اس پروجیکٹ کی تحسین۔۔
روشن ایوبیہ اہلیان ریالہ کا ایک غیر سیاسی گروپ ہے جو گزشتہ 5 سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف پروجیکٹس مکمل کر چکا ہے۔ انشاءاللہ آپ سب کے تعاون خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔
ٹیم روشن ایوبیہ
24/09/2024
استاد محترم قاری اتفاق صاحب (مرحوم) اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے ۔
*انا للہ وانا الیہ راجعون*
قاری اتفاق مرحوم ایک مثالی استاد تھے اور اپنے اخلاق و کردار سے لوگوں کےدلوں میں اعلی مرتبہ پایا ۔
قاری اتفاق صاحب مرحوم کا *روشن ایوبیہ ویلفیئر* کے ساتھ ایک گہرا تعلق تھا اور ہر موقع پر روشن ایوبیہ کے شانہ بشانہ کھڑے هو کر مستحق طالب علموں کی خفیہ طور پر نشان دہی کی اور انکی تعلیمی میدان میں مدد و حوصلہ افزائی کی ۔
قاری اتفاق ایک درد دل رکھنے والے مثالی استاد تھے ۔ اللّه پاک انکی کامل بخشش فرمائے ۔
روشن ایوبیہ گروپ انکے اہل و عیال کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
*روشن ایوبیہ گروپ ممبران*
19/05/2024
*روشن ایوبیہ سٹوڈینٹ ہیلپ پروجیکٹ 2024*
الحمداللہ روشن ایوبیہ ویلفیئر آرگنائزیش ریالہ نے اپنے گروپ ممبران کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت ایک اور پروجیکٹ *روشن ایوبیہ سٹوڈنٹ ہیلپ پروجیکٹ 2024* مکمل کر لیا ہے۔
جس کے تحت روشن ایوبیہ نے وی سی ریالہ کے 8 سکولوں کے یتیم اور غریب 158 بچوں بچیوں کو *کاپیاں اور پنسلز وغیرہ* دی ہیں۔ روشن ایوبیہ کی ٹیم نے گزشتہ دن گاوں میں
جا کر ہر سکول میں اپنے ہاتھوں نے یہ سامان بچوں تک پہنچایا۔
اس سارے پراسس میں تعاون کرنے والے اساتذہ، سکول سٹاف، روشن ایوبیہ کے ممبران و معاونین کا شکریہ۔ اللہ پاک انکی کاوش کو قبول فرمائے۔
یاد رہے *روشن ایوبیہ* ویلج کونسل ریالہ سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوانوں اور بزرگوں پہ مشتمل ایک غیر سیاسی گروپ ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت ریالہ میں مختلف پروجیکٹس کرتے ہیں۔
روشن ایوبیہ کے پلیٹ فارم سے مکمل کئے گئے پروجیکٹس کا ذکر کرنا ضروری ہے،
1: ٹویشن سنٹر۔
2: خود کفالت پروگرام کے تحت خواتین سلائی مشینیں دی گئی۔
3: سٹوڈنٹ ہیلپ پروجیکٹ کے تحت ٹیوشن سینٹر اور ضرورت مند طلبا و طالبات کو نوٹ بکس دیں گئی۔
4: سٹوڈنٹ ہیلپ پروجیکٹ کے تحت غریب اور ضرورت مند طلبا و طالبات کو گرم سویٹرز دئے گئے۔
5: یتیم اور نادار بچیوں کے شادی کے موقع پر مالی مدد۔
6: کرونا وائرس کے دنوں میں ضرورت مند لوگوں تک لاکھوں
روپے مالیت کا راشن پہنچایا گیا۔
7: کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ۔
8: ریالہ خانسپور روڈ پر آگائ بورڈز کی تنصیب۔
9: سروئینگ انٹرنشپ پروگرام
10: خودکفالت پروگرام کہ تحت معزور فرد کو موڈیفائیڈ بائیک کی فراہمی۔
11: ناگہانی آفات میں امداد۔
12: بوائز اور گرلز ہائ سکول کہ بچے بچیوں کو یونیفارم، سکول بیگ، نوٹ بکس، سویٹرز، شالز اور شوز کی فراہمی۔
13: مستحق بچے اور بچیوں کی 9th اور 10th کی بورڈ داخلہ فیس جمع کرائ گئ۔
نوٹ: روشن ایوبیہ کے تمام پروجیکٹس اس کے ممبران اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کرتے ہیں. ویلج کونسل ریالہ کا کوئی بھی فرد جو خدمت کے جذبے کے تحت گروپ کی شرائط پہ پورا اترنے کے بعد بلا تفریق اس گروپ میں شامل ہو سکتا ہے.
روشن ایوبیہ ویلفییر آرگنائزیشن ریالہ
16/12/2023
الحمداللہ آج *روشن ایوبیہ ریالہ* کی تعلیم کے حوالے سے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ ہائر سیکینڈری سکول خانسپور ایوبیہ کی جانب سے *روشن ایوبیہ ریالہ* کو اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔
ہم پرنسپل گونمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانسپور محترم جہانداد خان صاحب اور دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ روشن ایوبیہ ضرورت مند طلباء کے حوالے سے اپنا تعاون جاری رکھے گا انشاءاللہ۔
16/12/2023
*روشن ایوبیہ طلباء بورڈ امتحانی فیس پروجیکٹ مکمل*
*روشن ایوبیہ ریالہ سٹوڈنٹ ہیلپ پروگرام* کے تحت گورنمنٹ ہائر سیکینڈری سکول خانسپور ایوبیہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خانسپور کے اساتذہ کی مشاورت سے نویں اور دسویں جماعت کے 53 یتیم اور ضرورت مند طلباء و طالبات کی سالانہ بورڈ امتحانات کی فیس ادا کر دی گئی۔ روشن ایوبیہ ریالہ نے اپنے ممبران کے تعاون سے گورنمنٹ ہائر سیکینڈری سکول خانسپور کے 31 طلباء اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خانسپور کی 22 طالبات کی بورڈ امتحانات کی فیس ادا کی۔ روشن ایوبیہ کے ممبران نے دونوں سکولز میں جا کر ٹیچرز کی موجودگی میں فیس بچوں کے حوالے کی۔
روشن ایوبیہ ریالہ نے گزشتہ دنوں انہی دو سکولز کے طلباء و طالبات کو یونیفارم ، جوتے، سکول بیگ اور نوٹ بکس وغیرہ بھی مہیا کیں تھیں۔
تعلیم کے حوالے سے بالعموم اور ہائر سیکینڈری سکول کے بچوں کے حوالے سے تعاون کرنے پر بالخصوص، سکول انتظامیہ نے روشن ایوبیہ ریالہ کو *اعزازی سرٹیفیکیٹ* سے نوازا۔
یاد رہے روشن ایوبیہ ریالہ اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والا ایک گروپ اور ویلفیئر آرگنائزیشن ہے جو تمام گروپ ممبران کے تعاون سے ویلج کونسل ریالہ میں مختلف فلاحی کام کرتا ہے۔ اس سے پہلے روشن ایوبیہ ریالہ اپنی ویلج کونسل کے اندر کئی پروجیکٹ مکمل کر چکا ہے۔
روشن ایوبیہ کی فلاحی سرگرمیوں کی اہلیان علاقہ اور سکولز کی طرف سے زبردست تحسین کی جاتی ہے۔
09/10/2023
روشن ایوبیہ ویلفئیر آرگنائزیشن - ریالہ
*تعارف*
*روشن ایوبیہ* ویلج کونسل ریالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور بزرگوں پہ مشتمل ایک غیر سیاسی گروپ ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت ریالہ میں فلاحی پروجیکٹس کرتے ہیں۔ ویلج کونسل ریالہ کا کوئی بھی فرد جو خدمت کے جذبے کے تحت بلا تفریق اس گروپ میں شامل ہو سکتا ہے۔
*پراجیکٹس کی تفصیل*
1: ٹویشن سنٹر۔
2: خود کفالت پروگرام کے تحت خواتین سلائی مشینیں دی گئی۔
3: سٹوڈنٹ ہیلپ پروجیکٹ کے تحت ٹیوشن سینٹر اور ضرورت مند طلبا و طالبات کو نوٹ بکس دیں گئی۔
4: سٹوڈنٹ ہیلپ پروجیکٹ کے تحت غریب اور ضرورت مند طلبا و طالبات کو گرم سویٹرز دئے گئے۔
5: یتیم اور نادار بچیوں کے شادی کے موقع پر مالی مدد۔
6: کرونا وائرس کے دنوں میں ضرورت مند لوگوں تک لاکھوں
روپے مالیت کا راشن پہنچایا گیا۔
7: کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ۔
8: ریالہ خانسپور روڈ پر آگائ بورڈز کی تنصیب۔
9: سروئینگ انٹرنشپ پروگرام
10: خودکفالت پروگرام کہ تحت معزور فرد کو موڈیفائیڈ بائیک کی فراہمی۔
11: ناگہانی آفات میں امداد۔
12: بوائز اور گرلز ہائ سکول کہ بچے بچیوں کو یونیفارم، سکول بیگ، نوٹ بکس، سویٹرز، شالز اور شوز کی فراہمی۔
نوٹ: روشن ایوبیہ کے تمام پروجیکٹس اس کے ممبران اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کرتے ہیں۔
04/10/2023
*روشن ایوبیہ (ریالہ) سٹوڈنٹ ہیلپ پروجیکٹ کی تکمیل*
آج روشن ایوبیہ ویلفیئر آرگنائزیشن *ریالہ* نے گورنمنٹ ہائر سیکینڈری سکول خانسپور کے 14 یتیم طلباء اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خانسپور کی 8 یتیم طالبات کو سٹوڈنٹ ہیلپ پروجیکٹ کے تحت پیکج دیا۔ پیکج میں
1: یونیفارم
2: شوز
3: گرم سویٹر
4:گرم شال (طالبات کیلئے)
5: سکول بیگ
6: نوٹ بکس
شامل تھے۔
یاد رہے روشن ایوبیہ (ریالہ) ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جہاں اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی فلاح کے مختلف پروجیکٹس مکمل کئے ہیں۔ گزشتہ سال ریالہ کے تمام پرائمری و مڈل سکولز کے بچوں اور بچیوں کو گرم سویٹرز دئے گئے تھے۔
اس کے علاوہ مکمل کئے پروجیکٹس میں ٹیوشن سینٹر، کرونا کے دوران راشن کی تقسیم، ضرورت مند خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم، طلبا میں نوٹ بکس کی تقسیم، یتیم بچیوں کی شادی کےموقع پر مدد، ریالہ روڈ پر وارننگ بورڈز کی تنصیب، سرویئینگ ورکشاپ اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد وغیرہ شامل ہیں۔
اللہ پاک روشن ایوبیہ کے تمام گروپ ممبران، معاونین اور سکول ٹیچرز کو اجر سے نوازے۔
اور سب کی کاوشوں کو قبول کرے۔
27/08/2023
الحمداللہ *روشن ایوبیہ ویلفیئر آرگنائزیشن* نے آج *روشن ایوبیہ خود کفالت پروگرام* کے تحت ریالہ سے تعلق رکھنے والے محترم آفتاب صاحب کو موٹر سائیکل رکشہ مہیا کیا جس پہ وہ کوئی کام کر کے اپنے بچوں کے لئے رزق حلال کمائیں گے۔
یاد رہے *روشن ایوبیہ* ویلج کونسل ریالہ سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوانوں اور بزرگوں پہ مشتمل ایک غیر سیاسی گروپ ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت ریالہ میں مختلف پروجیکٹس کرتے ہیں۔
روشن ایوبیہ کے پلیٹ فارم سے مکمل کئے گئے پروجیکٹس میں سے چند یہ ہیں۔
1: خود کفالت پروگرام کے تحت سلائی مشینیں دی گئی۔
2: سٹوڈنٹ ہیلپ پروجیکٹ کے تحت ٹیوشن سینٹر اور ضرورت مند طلبا و طالبات کو نوٹ بکس دیں گئی۔
3: سٹوڈنٹ ہیلپ پروجیکٹ کے تحت غریب اور ضرورت مند طلبا و طالبات کو گرم سویٹرز دئے گئے۔
4: یتیم اور نادار بچیوں کے شادی کے موقع پر مالی مدد۔
5: کورونہ کے دنوں میں ضرورت مند لوگوں تک لاکھوں
روپے مالیت کا راشن پہنچایا گیا۔
6: کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ۔
7: ریالہ خانسپور روڈ پر آگائ بورڈز کی تنصیب۔
8: ٹویشن سینٹر۔
9: سروئینگ انٹرنشپ پروگرام۔
نوٹ: روشن ایوبیہ کے تمام پروجیکٹس اس کے ممبران اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کرتے ہیں۔
ویلج کونسل ریالہ کا کوئی بھی فرد جو خدمت کے جذبے کے تحت بلا تفریق اس گروپ میں شامل ہو سکتا ہے۔