Khaplu walay
سرزمین بے آئیں گلگت بلتستان. 70 سالوں سے اپنی حقوق سے محروم قوم ابھی تک سوے ہوئے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے حق حقوق کیلئے جدوجہد شروع ک
08/02/2023
شتیال میں نجی بس کو پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ ہے اللہ پاک سے دعا کہ مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی داد رسی کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور گلگت بلتستان میں تمام ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔۔۔
01/02/2023
گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی ۔
بلتستان ڈویژن کا ایک اجلاس اور تعریفی نشست ایس سی او آئی ٹی پارک میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت صدر گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی منظور حسین نقیبی نے کی۔یوتھ وزیر اعلیٰ تنویر مہدی غالب ڈویژنل ہیڈ محمد افضل و دیگر وزرا اور ڈویژنل ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور حالیہ پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور شہدا کی حق میں دعا اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی گئی ۔اجلاس میں تمام وزرا اور ڈویژنل ممبران کی تعارفی نشست ہوئی اور ممبران کو ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل سطح عہدوں کی نوٹیفکیشن تقسیم کیا گیا ۔اجلاس کا اختتام ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کے ساتھ کیا گیا ۔
26/12/2022
گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور سال نو کے لئے اپنی نئی نو منتخب کابینہ کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن کی نمائندگی حاصل ہے جس میں چیف ایگزیکٹو کمیٹی ،یوتھ پیس کمیٹی، ایڈوائزری کونسل اور اسمبلی ممبران پر مشتمل ہے
گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کا اہم مشن نوجوانوں کے اندر قائدانہ صلاحیت پیدا کرنا اور ملک و ملت کے لئے رضاکارانہ خدمات فراہم کرنا ہے -
گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کی 40 ارکان پر مشتمل نئی کابینہ کی با قاعدہ نوٹییفیکشن جاری ہوئی. چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین چیرمین گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی طارق اعظم، صدر منظور حسین، نائب صدر شماس احمد ڈار اور یوتھ گورنر مظفر جان ہوں گے اور ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین تحسین عباس و پیس کمیٹی کے چیئرمین کامران علی دانش ہونگے اور دیگر کینٹ ممبران مندرجہ ذیل ہیں
سید محمد علی شاہ یوتھ چیف منسٹر، عدنان عالم اسپیکر، تنویر مہدی مالیات اور شہاب غوری منسٹر انفارمیشن مقرر۔
ڈپٹی اسپیکر شیلہ محمد خان، حفیظ الرحمن خلیق سینئر منسٹر، صومی بہرام شاہ، فیضا ن احمد منسٹر لاء،فیصل علی ایکسائز ٹیکسیشن،تصور حسین منسٹر ورکس جبکہ اعجاز حسین کو منسٹری آف پارلیمنٹری افیئرز کی زمہ داری سونپ دی گئی ہے
اسی طرح شاہنواز اخونزادہ منسٹر اسپورٹس، محمد عار ف حسین منسٹر سیاحت وثقافت، وارث علی بیگ منسٹر واٹر اینڈ پاور،طارق محمود منسٹر رایجوکیشن سیما ء کرن منسٹر ہیلتھ، سمینہ بتول اسٹڈنٹ افیئرز،محمد یاسین بوٹو منسٹر ایگرلکلچر، حسین عالم منسٹر سوشل ویلفیر، مکرم علی شاہ منسٹر اسپیشل پرسن، سید تصدق حسین رضوی منسٹر مواصلات،شمس الدین منسٹر فاریسٹ ،ہنا نزیر منسٹر یوتھ افیئرز، فرزانہ بتول منسٹر فوڈ،امتیاز حسین عارف منسٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، غلام نبی منسٹر کامرس اینڈ انڈسٹریز، کاظم حسین منسٹر مائننگ اینڈمنرلز،سریش علی منسٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی،مظفر حسین ڈوگر منسٹر ہائر ایجوکیشن،محمد عارف حسین منسٹر ہیومن رایٹس،عشرت شوکت منسٹر انٹر پرووینشئل کووآرڈینیشن،سندس عزیز منسٹر وومن افیئرز،عمار احمد منسٹر فشریز اینڈ لایواسٹاک،دانیال احمد یوتھ منسٹر، رادقہ یوتھ منسٹر، سہرش موسی ، باسط علی میڈیا کورڈینٹر، سونا علی یوتھ منسٹر،شمیم اختر میڈیا کووآرڈینٹر جبکہ امجد حسین اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کیا گیا
نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری آئیندہ ہفتے میں لی جائےگی۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی ۔
Congratulations to all.
15/12/2022
جب تک خود پر نہیں گزرتی احساس اور جذبات مذاق لگتے ہیں.
یہ معصوم اور پیارا سا ننھا بچہ جسے آج اسلامآباد سبز چائے فروخت کرتے دیکھا ۔
اپنی محنت سے روزی روٹی کماتے ہیں لیکن کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ میں اللّٰہ تعالٰی سے ایسے دولت کی امید رکھتا ہوں جو میں دوسروں پر لگا سکو ۔
بہترین سماجی اور فلاحی خدمات پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے رشید عالم فاروقی ایریا ہیڈ دوبئی اسلامک بنک،چئیرمین جی بی مارخورز ،گلگت بلتستان کرکٹ لیگ اور ریان انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا
29/11/2022
گلگت بلتستان کے مشہور و معروف شاعر و گلوکار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیلمان پارس جس کا تعلق استور کے دوردراز علاقے منی مرگ قمری کلیشئ سے ہے کے خلاف گلگت بلتستان میں ایک گروہ چند صحافیوں کی مدد سے بد نام کرنے کے درپے ہیں۔ سیلمان پارس آج جس بھی عہدے پر فائز ہیں صرف اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر ہے۔ گلگت بلتستان کے باشعور عوام سے گزارش ہے کہ خدا راہ اس علاقائی تعصب کو مسترد کرے اور اپنے قومی ہیرو سیلمان پارس کے ساتھ ہونے والی اس مہم کا حصہ نہ بننے۔ گلگت بلتستان ذندہ باد۔
طارق اعظم
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
16600
