17/10/2026
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ضلع جعفرآباد کا حاجی عبدالنبی پرکانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ضلع جعفرآباد کے ضلعی آرگنائزر صاحب جتک، ڈپٹی آرگنائزر مہر اللہ زہری، سینئر رہنما ڈاکٹر برکت جتک، خادم زہری، کامریڈ صمد بلوچ، عبدالسلام جتک، سابق یونٹ سیکریٹری کریم جتک، اشرف زہری، عبدالغفار جتک و دیگر نے پارٹی کے سینئر رہنما اور ضلع جعفرآباد کے سابق سینئر نائب صدر منظور احمد پرکانی کے والدِ محترم حاجی عبدالنبی پرکانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالنبی پرکانی ایک شریف النفس، ملنسار اور باوقار شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی زندگی سادگی، عاجزی اور انکساری کے ساتھ گزاری۔ مرحوم کے ضلع جعفرآباد کے مختلف قبائل کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات تھے اور وہ اپنے خلوص شرافت اور خیرخواہی کے باعث لوگوں میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔