27/08/2026
خضدار 27 اگست 2026ء
کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی کہ زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا (BSDI) (PSDP) 2026 اور 2027 کے فیز ٹو اور فیز تھری کا اجلاس ترقیاتی منصوبوں صحت ایجوکیشن اور دیگر محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ *
خضدار: کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی کی زیرِ صدارت (BSDI) اور (PSDP)کمیٹی 2026 اور 2027 کے فیز ٹو فیز تھری کے ترقیاتی منصوبوں صحت ایجوکیشن اور دیگر محکموں کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نیاز اللہ سمالانی ایکسیئن پی ایچ ای عبدالرؤف قمبرانی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر شبیر احمد مینگل ایکسیئن بی اینڈ ار قاضی عتیق الرحمن ایکسیئن سجاد احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر عبدالقیوم زہری وومن ڈیولپمنٹ سینٹر کے انچارج روبینہ کریم ایس ڈی او بلڈنگ نیاز احمد زہری اور خضدار ڈسٹرکٹ کے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بالخصوص (BSDI) فیز ٹو اور فیز3 کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں پر متعلقہ افسران کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی،صحت ایجوکیشن پی ایچ ای ایریگیشن سی این ڈبلیو لوکل گورنمنٹ لائیو اسٹاک ایگریکلچر اور دیگر محکموں کی منصوبوں کی پیش رفت اور درپیش مسائل سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔
کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ان سے مستفید ہو سکیں۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، محکموں کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے اور منصوبوں کو شفافیت، معیار اور مقررہ مدت کے مطابق مکمل کیا جائے۔
کمشنر خضدار ڈویژن قادر بخش پرکانی نے مزید ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں ایسے منصوبوں کی بھی نشاندہی کی جائے جن کی تکمیل سے عوام کو فوری اور زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔