08/01/2026
*آن فارم واٹر مینجمنٹ منصوبوں کے ثمرات براہِ راست کسانوں تک پہنچائے جائیں، کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:صوبائ وزیرزراعت میرعلی حسن زہری کے احکامات پر سیکرٹری زراعت بلوچستان کے زیر صدارت اجلاس کاانعقاد،*
: سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی کی زیرِ صدارت محکمہ زراعت کے آن فارم واٹر مینجمنٹ کے تحت تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آن فارم واٹر مینجمنٹ سید قسیم آغا، ڈپٹی ڈائریکٹر احتشام , و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت نور احمد پرکانی نے واضح ہدایات جاری کیں کہ آن فارم واٹر مینجمنٹ کے تمام منصوبوں کے فوائد براہِ راست عام کسان اور عوام تک پہنچنے چاہییں۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جاری منصوبوں سے متعلق معلومات عام کریں تاکہ کسان ان منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
سیکرٹری زراعت نے کہا کہ جہاں جہاں آن فارم واٹر مینجمنٹ کے تحت ٹیوب ویل نصب کیے جائیں گے، وہاں کم از کم 10 درخت لگانا لازمی ہوگا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کارکردگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، جہاں کہیں بھی کوتاہی پائی گئی اس کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہوگا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے