20/10/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون 💔
انتہائی افسوسناک خبر!
امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل بشام، مولانا شیر محمد حقانی صاحب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ان کے ماموں زاد بھائی احمد صاحب انتقال کر گئے جبکہ ان کے بیٹے ظہور شدید زخمی ہیں۔
مرحوم احمد صاحب کی نمازِ جنازہ آج 3:30 بجے ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور مولانا شیر محمد حقانی صاحب سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ظہور صاحب کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
جمعیت علمائے اسلام ضلع شانگلہ جملہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مشکل کے اس گھڑی میں مکمل طور پر شریک ہیں