08/10/2026
8 اکتوبر 2005 | صبح 8:52
8 اکتوبر 2005… وہ دن جسے پاکستان خصوصاً شمالی علاقوں کے لوگ شاید کبھی نہیں بھول سکتے۔ صبح 8 بج کر 52 منٹ پر آنے والے ہولناک زلزلے نے چند لمحوں میں بستیاں اجاڑ دیں، گھر ملبے میں بدل گئے اور بے شمار خاندان اپنے پیاروں سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔
آج بھی جب 8 اکتوبر کی تاریخ آتی ہے تو وہ مناظر، وہ چیخیں، وہ ملبہ اور وہ بے بسی یاد آتی ہے۔ وقت گزر گیا، مگر اُن لوگوں کی یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں جنہوں نے اُس قیامت خیز دن میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔
آپ اُس وقت کہاں تھے؟
کیا آپ کو 8 اکتوبر 2005 کی وہ صبح آج بھی یاد ہے؟
اپنی اُس وقت کی یاد یا واقعہ کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔ 👇
اللہ پاک 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں شہید ہونے والے تمام افراد کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ و وارثین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲
# Lora,Hazara