01/10/2026
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، تورغر پولیس
ڈی پی او تورغر ارشد خان (PSP) اور ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران کا پانچ اقوام کے قومی مشران کے ساتھ اہم جرگہ
تورغر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر ارشد خان (PSP) اور ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران کی زیرِ صدارت تورغر کی پانچ اقوام کے قومی مشران کے ساتھ اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال، امن و امان، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور منشیات کے تدارک سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
جرگے کے دوران ڈی پی او تورغر ارشد خان (PSP) نے قومی مشران پر زور دیا کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جائے، بالخصوص منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے عوام اور قومی مشران کا تعاون انتہائی اہم ہے۔
قومی مشران نے ڈی پی او تورغر کی جانب سے امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مشران نے کہا کہ تورغر کے عوام نے ماضی میں بھی امن کے قیام کے لیے پولیس اور حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی پولیس و انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے
قومی مشران نے منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے کے لیے ایک سنگین ناسور ہے، جس کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔ اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے گامشران نے ڈی پی او تورغر کی قیادت میں پولیس کی جانب سے امن و امان کے قیام اور جرائم کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔
ڈی پی او تورغر ارشد خان (PSP) نے قومی مشران کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے ہی ضلع میں پائیدار امن، جرائم کے خاتمے اور ایک محفوظ معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ترجمان تورغر پولیس