Dara Adam khel Police

Dara Adam khel Police

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dara Adam khel Police, Government Organization, Kohat.

Photos from Dara Adam khel Police's post 28/03/2024

ایس پی صدر ڈویژن کوہاٹ طارق خان کا قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل سے ملحقہ جواکی میں پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ

دورے کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ جواکی فضل کریم بھی ان کے ہمراہ تھے

ایس پی صدر ڈویژن طارق خان نے تھانے کا تمام ریکارڈ چیک کیا اور دفاتر، واچ ٹاورز، رہائشی بیرکوں کا معائنہ کیا

ایس پی صدر ڈویژن نے پولیس اسٹیشن سمیت کئی حساس علاقوں کا بھی دورہ کیا

انہوں نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے پاس موجود ہتھیاروں کا ملاحظہ کیا جبکہ ان سے انکی ضروریات کے بارے میں دریافت کیا

انہوں نے وہاں تعینات اہلکاروں کی فرض شناسی اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں صوبے اورر ملک کا فخر قرار دیا۔

ایس پی صدر ڈویژن طارق خان نے پولیس اہلکاروں کو اپنے ارد گرد سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی

ایس پی صدر ڈویژن نے پولیس افسران کو تاکید کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جائے

Photos from Dara Adam khel Police's post 08/01/2024

ایس پی صدر ڈویژن جواد اعجاز نے درہ آدم خیل سرکل کا دورہ کیا اورکارسرکارمیں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے تھانہ جواکی کے افسران واہلکاران میں تعریفی اسناد تقسیم کیے.اس موقع پر ڈی ایس پی درہ عابد خان افریدی بھی موجود تھے

12/12/2023

انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری وقار احمد ولد عبداللہ جان سکنہ گنڈیالی بالا تو لنج کوہاٹ جو کراچی پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا تھانہ جواکی کے SHO فضل کریم نے گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔

19/10/2023

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

درہ ادم خیل پولیس کانسٹیبل شیر رسول متعینہ چوکی زرغن خیل ،حرکت قلب بند ہونے کے وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے

26/09/2023

کوہاٹ جواکی پولیس کی کارروائی

کوہاٹ جواکی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزمان کو چرس سمیت گرفتار کرلیا

کارروائی ایس ایچ او جواکی فضل کریم اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی ملزمان کا تعلق بلی ٹنگ سے ہے

22/09/2023

کوہاٹ جواکی پولیس کی کارروائی

کوہاٹ جواکی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم کو چرس سمیت گرفتار کرلیا

کارروائی ایس ایچ او جواکی فضل کریم اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی

21/09/2023

کوہاٹ جواکی پولیس کی کارروائی

کوہاٹ جواکی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 2 ملزمان کو چرس سمیت گرفتار کرلیا

کارروائی ایس ایچ او جواکی فضل کریم اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 525گرام چرس برآمد کر لی گئ
ایک ملزم کا تعلق جواکی ابراھیم خیل اور دوسرے کا تعلق غلام بانڈہ کوھاٹ سے ہے
گرفتار ملزمان کو تھانہ جواکی منتقل کر دیا گیا ہے

18/09/2023

جواکی پولیس ایس ایچ اونے بکری چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

سنیپ چیکنگ کے دوران بکری چور گاڑی سمیت گرفتار ، چوری شدہ بکریاں برآمد ، مقدمہ درج
ایس ایچ او فضل کریم کی نگرانی میں سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی میں بکریاں چوری کرتے ہوئے حسن ۔اکرام۔رضوان سکنہ جواکی اسمعیل خیل کو روک کر دریافت شروع کی سرسری تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ دونوں بکریاں ھم نے اسعیل خیل سے چوری کی ہے جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی اور دونوں بکریاں قبضہ پولیس کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ۔

31/08/2023

کوہاٹ، ڈویژن صدر پولیس کی کارروائی

قتل اور اقدام میں قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

ایس ایچ او جواکی فضل کریم نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں گمبٹ پولیس کو مطلوب تھا

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے

Photos from Dara Adam khel Police's post 31/08/2023

ایس پی صدر کوہاٹ زاہد خان کا قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل سے ملحقہ جواکی میں پولیس تھانہ اور چوکیوں کا اچانک دورہ

دورے کے موقع پر ایس ڈی پی او درہ آدم خیل عابد خان ،ایس ڈی پی او گمبٹ مظفر شاہ اور ایس ایچ او تھانہ جواکی فضل کریم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایس پی صدر نے تھانہ جواکی کا دستاویزی ریکارڈ چیک اور تھانہ کے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ایس پی صدر نے پولیس چیک پوسٹوں سمیت کئی حساس علاقوں کا بھی دورہ کیا

انہوں نے پولیس چوکیوں پر تعینات اہلکاروں سے بات کی جبکہ ان سے انکی ضروریات کے بارے میں دریافت کیا

ایس پی صدر نے وہاں تعینات اہلکاروں کی فرض شناسی اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں صوبے اورر ملک کا فخر قرار دیا۔

ایس پی صدر زاہد خان نے پولیس اہلکاروں کو اپنے ارد گرد سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی

ایس پی صدر نے پولیس افسران کو تاکید کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جائے

09/08/2023

کوہاٹ جواکی پولیس کی کارروائی

کوہاٹ جواکی پولیس نے ضرر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا

کوہاٹ کارروائی ایس ایچ او جواکی فضل کریم اور اسکی کی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی

ملزم حسین سکنہ خواجہ خیل کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران دھر لیا گیا

کوہاٹ گرفتار ملزم تھانہ گمبٹ پولیس کو ضرر مقدمے میں مطلوب تھا

کوہاٹ گرفتار ملزم کو تھانہ منتقل کردیا گیا ہے

09/08/2023

کوہاٹ درہ آدم خیل پولیس نے خطرناک نشہ آئس اور ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
(ڈی ایس پی درہ عابد خان)

محکمہ ایکسائز کے ملازم ساتھی سمیت گرفتار

ایس ایچ او فرید بنگش نے پولیس نفری کے ہمراہ ایگل فورٹ مین روڈ پر ناکہ بندی کے دوران منشیات سمگلروں کو گرفتار کرلیا

منشیات محکمہ ایکسائز کے سرکاری پک اپ کے ذریعے درہ آدم خیل سے سمگل کی جارہی تھی

گرفتار منشیات سمگلروں کے قبضے سے 8 کلو ہیروئن اور 1.845 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئ

پکڑے گئے ملزمان وقاص سکنہ محمد نگر کوہاٹ اور عرفان سکنہ تنگی چارسدہ کے خلاف تھانہ درہ آدم خیل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Kohat