National Student Movement KUST

National Student Movement KUST

Share

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ یعنی محسن داوڑ کے سپاہی امن کے حامی ہیں ���

14/01/2026

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے بانی و مرکزی رہنما، ممتاز قانون دان اور ترقی پسند رہنما شہید عبد اللطیف آفریدی کی حیات و خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی تیسری برسی کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی قائدین کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ آپ سب کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ
🖤❤️

12/01/2026

ہنگو اسٹوڈنٹس سوسائٹی، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کسٹ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار گرینڈ ویلکم پارٹی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کسٹ کے صدر عاصم وزیر کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی۔
دعوت پر لبیک کہتے ہوئے صدر عاصم وزیر نے اپنی کابینہ کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران ہنگو اسٹوڈنٹس سوسائٹی کسٹ کے صدر جاسم بنگش کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کسٹ کے صدر عاصم وزیر نے ہنگو اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر جاسم بنگش کو بطورِ یادگار تحفہ پیش کیا۔
صدر عاصم وزیر نے ہنگو اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صدر جاسم بنگش اور ان کی پوری ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی مثبت اور تعلیمی سرگرمیاں طلبہ میں یکجہتی، قیادت اور باہمی روابط کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی طلبہ تنظیمیں اسی جذبے کے تحت تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھیں گی۔

11/01/2026

کل رات مروت اسٹوڈنٹ سوسائٹی کی جانب سے ایک خوبصورت ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کسٹ کو اعزاز دیا گیا۔ اس موقع پر این ایس ایم کسٹ کے صدر عاصم وزیر نے اپنی کابینہ کے ہمراہ شرکت کی۔ پروگرام نہایت منظم اور باوقار تھا۔ نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کسٹ کی طرف سے مروت اسٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر باسط مروت کو تحفہ پیش کیا گیا اور انہیں اور ان کی پوری کابینہ کو ایک کامیاب پروگرام پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی گئی

Asim Wazir

06/01/2026

نېشنل سټوډنټس مومنټ کوهاټ پوهنتون د مورنيو ژبو د پاڅون د کمپاين بشپړ ملاتړ کوي او له صوبايي حکومت څخه غوښتنه کوي چې پښتو دې پۀ عملي توګه تر دولسم ټولګي پورې د نصاب لازمي برخه وګرځول شي۔
دا يواځې زمونږ تعليمي نه، بلکې آئيني او قامي حق دے۔
نېشنل سټوډنټس موومنټ د لومړۍ ورځې د مورنيو ژبو د ترويج، ساتنې او بقا لپاره مبارزه کړې ده او دا جدوجهد به تر هغې دوام لري تر څو يې چې بشپړ عملي نفاذ يقيني نۀ شي۔
نېشنل سټوډنټس مومنټ کوهاټ پوهنتون

Photos from National Student Movement KUST 's post 20/12/2025

کل بمورخہ 19 دسمبر کو وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کسٹ کی طرف سے نئے آنے والے طلباء کیلئے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔
وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کسٹ کی دعوت پر نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کسٹ کے صدر عاصم وزیر نے اپنے ساتھیوں سمیت پروگرام میں شرکت کی اور وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر ارشاد داوڑ کو تحفہ پیش کی ۔
ہم نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر ارشاد داوڑ ، جنرل سیکرٹری حکمت وزیر ،چیرمین محمد نور وزیر اور سوسائٹی کے تمام ممبران کو اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کسٹ
🖤🕊️❤️

Photos from National Student Movement KUST 's post 23/10/2025

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کا احتجاجی دھرنا آج تیسرے دن بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔
نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ کے صدر عاصم وزیر نرسنگ طلباء کے پر امن احتجاج کو لیڈ کررہے ہیں دوسری جانب نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ کی کابینہ اور اراکین نرسنگ کے طلبا و طالبات کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر جائز مطالبے کو پورا ہونے تک ہر موڑ اور ہر لمحے ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے
ہم صوبائی و ضلعی حکومت کے تمام متعلقہ اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نرسنګ طلباء کے مسائل کا فوری اور مستقل حل نکالیں ۔
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کسٹ

14/10/2025

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (کُسٹ) کا اعلامیہ

ہم دیکھ رہے ہیں کہ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یونیورسٹی میں کئی مضامین کی تدریس آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (کُسٹ) واضح طور پر اس پالیسی کی مخالفت کرتی ہے کیونکہ آن لائن تعلیم سے عملی تجربہ (Practical Learning) بری طرح متاثر ہوتا ہے، جو طلباء و طالبات کی نفسیاتی نشوونما پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

آن لائن کلاسز میں استاد اور شاگرد کے درمیان براہِ راست تعلق ختم ہو جاتا ہے، جس سے سمجھنے، سوال پوچھنے، اور سیکھنے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں طلباء و طالبات کی علمی، اخلاقی، اور سماجی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔ یہ ایک خطرناک رجحان ہے جو مستقبل کے طلباء کو محض تابع فرمان اور غیر تخلیقی ذہن بنانے کی کوشش دکھاتا ہے۔

اسی طرح، آن لائن نظام تعلیم میں تعلیمی نظم و ضبط کمزور پڑ جاتا ہے، کیونکہ کلاس روم کا ماحول، استاد کی نگرانی، اور عملی تربیت کا عنصر ختم ہو جاتا ہے۔ ایک استاد طلباء کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، اور روزمرہ کی زندگی میں اس سے سیکھے گئے اسباق طلباء کی تربیت کا بنیادی حصہ ہوتے ہیں۔ انتظامیہ کے اس اقدام سے طلباء کو اس اہم تربیتی عمل سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

مزید برآں، اساتذہ کی ذمہ داری اور طلباء کی سنجیدگی دونوں متاثر ہو رہے ہیں، جو تعلیمی معیار کے لیے نقصان دہ ہے۔

لہٰذا، نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (کُسٹ) اس غیر ذمہ دارانہ فیصلے کی سخت مذمت کرتی ہے اور وائس چانسلر سمیت یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس پالیسی کو فوراً واپس لیا جائے۔
اگر اس اقدام سے طلباء کو کوئی حقیقی فائدہ نہیں پہنچتا، تو ایسی عارضی (Short-Term) پالیسیوں کو ترک کیا جائے جو صرف انتظامیہ کے مفاد میں ہیں اور طلباء کے مستقبل کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (کُسٹ) واضح کرتی ہے کہ اگر اس طرح کے اقدامات واپس نہ لیے گئے تو ہم آئندہ کے لیے ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے تاکہ طلباء کے حقوق کا دفاع کیا جا سکے۔

نیشنل اسٹوڈنٹ موومنٹ – KUST
"تعلیم، شعور، اور انصاف ہماری پہچان ہے۔"

06/09/2025

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کا اعلامیہ

الائیڈ ہیلتھ سائنسز فیکلٹی میں نئے ڈیپارٹمنٹس کے اجراء پر ردِعمل

✊ تعلیم دشمنی نامنظور!
✊ طلبہ کے کیریئر پر سوداگری بند کرو!

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کوہاٹ یونیورسٹی، وائس چانسلر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب کے اُس اقدام کو مسترد کرتی ہے جس کے تحت الائیڈ ہیلتھ سائنسز فیکلٹی میں نئے ڈیپارٹمنٹس لانچ کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام تعلیمی ترقی کے بجائے ذاتی مفادات پر مبنی ہے، کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں پہلے سے موجود شعبے — بی ایس نرسنگ، بی ایس ایمرجنسی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، اور بی ایس نیوٹریشن — ابھی تک بنیادی سہولیات اور قومی کونسلز کی رجسٹریشن سے محروم ہیں۔

✊ نااہل انتظامیہ مردہ باد!
✊ طلبہ دشمن فیصلے نامنظور!

انتظامیہ کی نااہلی اور غیر سنجیدگی کے سبب آج تک نہ تو مناسب لیبارٹریاں قائم ہو سکیں، نہ لائبریریاں فعال ہوئیں، نہ ہسپتال پریکٹس اور ہاؤس جاب کے مواقع فراہم کیے گئے، اور نہ ہی وہ تعلیمی ماحول میسر آیا جو طلبہ کا بنیادی حق ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ سینکڑوں طلبہ و طالبات کا مستقبل اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے۔

یہ تعلیمی تباہی کوئی نیا سانحہ نہیں ہے، بلکہ اس خطے کی ایک تاریخی سازش کا تسلسل ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی قوم کو غلام بنانا مقصود ہوا تو سب سے پہلے اس کی درسگاہوں کو اجاڑا گیا۔ 1952 کے بنگال کے طلبہ شہداء ہوں یا 1968–69 کی پاکستان طلبہ تحریک، ہر دور نے یہ دکھایا ہے کہ تعلیم کی بربادی غلامی کو جنم دیتی ہے اور طلبہ کی بیداری آزادی کی چنگاری کو بھڑکاتی ہے۔

✊ پہلے سہولت، پھر ڈیپارٹمنٹ!
✊ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کرو!

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کوہاٹ یونیورسٹی یہ واضح کرتی ہے کہ وائس چانسلر صاحب اور انتظامیہ اپنی مفاد پرستی ترک کریں اور طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ نہ کریں۔ یاد رکھیں کہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈیپارٹمنٹس کا قیام کوئی کلیریکل پوسٹ پر اپنے چہیتوں کی بھرتی نہیں ہے بلکہ یہ طلبہ کی زندگیوں اور کیریئر کا معاملہ ہے۔ بغیر سہولیات کے نئے ڈیپارٹمنٹس لانچ کرنا طلبہ کو تباہی کے گڑھے میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔

لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

1. پہلے سے موجود ڈیپارٹمنٹس کو فوری طور پر رجسٹریشن، لیبارٹریز، ہسپتال پریکٹس، لائبریری اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

2. جب تک موجودہ مسائل حل نہ ہوں، کوئی نیا ڈیپارٹمنٹ لانچ نہ کیا جائے۔

بصورتِ دیگر نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کوہاٹ یونیورسٹی طلبہ و طالبات کے سنگ کھڑی ہو کر ہر آئینی اور جمہوری راستہ اختیار کرے گی۔ ہم یاد دلاتے ہیں کہ تاریخ ہمیشہ طلبہ کی قربانیوں کو سنہری حروف میں لکھتی ہے اور ظالموں کو رسوائی کے اندھیروں میں چھوڑ دیتی ہے۔

✊ نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ زندہ باد!
✊ تعلیم کی آزادی، طلبہ کی قیادت!
✊ ظلم کے ہر کھیل کو توڑ دیں گے، تعلیم کے دشمن کو چھوڑیں گے نہیں!

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

09/08/2025

چیرمین محسن داوڑ صاحب ایک ایسے شخصیت ہے جو ایک کتاب کی مانند ہیں۔ ان کی زندگی، جہدوجہد اور نظریات ایک ایسی کہانی ہے جو ہمیں بہت کچھ سکھا سکتی ہے۔
ان سے اختلاف کرنا یا ان کی باتوں کو رد کرنا آسان ہے، لیکن کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ہم ان کو سمجھنے کی کوشش کریں؟
ایک کتاب کو سمجھنے کیلئے ، ہمیں اسے پڑھنا پڑتا ہے۔ اس کے صفحات کو الٹنا، اس کے الفاظ کو سمجھنا، اور اس کے پیچھے چھپے خیالات کو جاننا ہوتا ہے۔ اسی طرح، محسن داوڑ کو سمجھنے کیلئے ، ہمیں ان کے خیالات کو سننا، ان کی باتوں کو سمجھنا، اور ان کی جہدوجہد کو دیکھنا ہوگا۔
محسن داوڑ سے اختلاف کرنا ایک جمہوری حق ہے، لیکن ان کو نظر انداز کرنا یا ان کی بات نہ سننا ایک بڑی غلطی ہوگی۔ ہمیں ان کی باتوں کو سننا چاہیے، ان کے دلائل کو سمجھنا چاہیے، اور ان کے خیالات پر غور کرنا چاہیے۔ شاید اس سے ہمیں کچھ نیا سیکھنے کو ملے، یا شاید ہم اپنے خیالات کو مزید بہتر بنا سکیں۔
لہذا، آئیں ہم محسن داوڑ کو ایک کتاب کی طرح لیں، جسے ہمیں پڑھنا چاہیے۔ ان سے سیکھیں، ان پر غور کریں، اور ان کے خیالات سے اپنے آپ کو بہتر بنائیں۔
عاصم وزیر
صدر نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کوہاٹ یونیورسٹی
🖤🕊️❤️

25/07/2025

عاصم وزیر: ایک آواز، ایک مزاحمت — کوہاٹ یونیورسٹی میں بدانتظامی کے خلاف ایک تاریخ ساز جدوجہد

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر، عاصم وزیر، محض ایک نام نہیں بلکہ ایک تحریک کا استعارہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کوہاٹ یونیورسٹی میں برسوں سے جاری ناانصافی، اختیارات کے ناجائز استعمال، اور طلبہ کے حقوق کی پامالی کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا ہے — اور اب یہ آواز صرف کوہاٹ تک محدود نہیں رہی بلکہ خیبر پختونخوا بھر میں گونج رہی ہے۔

بدانتظامی کی ابتدا

سال 2021 میں یونیورسٹی انتظامیہ، خصوصاً سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان، رجسٹرار طریق جان، اور چیئرمین ڈاکٹر مغل قیوم کی سرپرستی میں "ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (DPT)" پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ یہ پروگرام نہ تو مطلوبہ اساتذہ، نہ کلاس رومز، نہ لائبریری، اور نہ ہی فیلڈ سے متعلقہ چیئرمین کے بغیر شروع کیا گیا — ڈاکٹر مغل قیوم بنیادی طور پر فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ہیں اور DPT کی سربراہی کے لیے موزوں نہیں تھے۔

یونیورسٹی میں موجود طلبہ تنظیمیں اور سوسائٹیز ان سنگین خامیوں پر خاموش رہیں، بلکہ الٹا نئی داخلہ لینے والے طلبہ کو گمراہ کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے۔ ان کا مقصد نہ صرف انتظامیہ کو تحفظ دینا تھا بلکہ نئی نسل کو استعمال کرتے ہوئے سیاسی مفادات کا حصول بھی تھا۔

پراکسی جنگ اور طلبہ کا استحصال

2022 میں، انہی افراد نے مزید پانچ ڈیپارٹمنٹس (نرسنگ، ایمرجنسی، نیوٹریشن، LLB، اور جرنلزم) کا اعلان کر کے ایک اور "پراکسی جنگ" کا آغاز کیا۔ ایک بار پھر بغیر انفرااسٹرکچر اور قواعد و ضوابط کے طلبہ کو ان محکموں میں داخلہ دیا گیا۔ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے تناظر میں 1973 کے پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، جس میں واضح ہے کہ کسی بھی ادارے کو رجسٹریشن، ایم ایس این لیکچرر، پانچ ڈیمانسٹریٹرز، اور کالج کونسل کی منظوری کے بغیر سٹوڈنٹس داخل نہیں کیے جا سکتے۔ مگر کوہاٹ یونیورسٹی میں سو سے زائد طلبہ کو بغیر کسی قانونی ضابطے کے داخلہ دے دیا گیا۔

استحصالی نظام کے خلاف ایک توانا آواز

اسی ماحول میں عاصم وزیر جیسا باہمت، باشعور اور دردِ دل رکھنے والا طالبعلم سامنے آیا، جس نے یونیورسٹی کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ عاصم وزیر نے نہ صرف کمشنر کوہاٹ کو خطوط ارسال کیے بلکہ مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لے کر ان اقدامات کو روکنے کی کوشش کی۔

عاصم وزیر کا موقف واضح ہے کہ طلبہ کو تعلیم کے بجائے ایک پراکسی جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، جس کے پیچھے سابقہ پالیسی سازوں کی باقیات اور مفاد پرست عناصر ہیں۔

دباؤ، انتقام، اور ریاستی حربے

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کرنے والے طلبہ پر ایف آئی آرز درج کی گئیں، CDC/DDC کیسز بنا کر ان کے تعلیمی کیریئر کو خطرے میں ڈالا گیا، GPAs کو دانستہ طور پر متاثر کیا گیا، اور زبانی و جسمانی ہراسانی کی گئی — تاکہ کوئی دوسرا طالبعلم مستقبل میں آواز بلند کرنے کی ہمت نہ کرے۔

قانونی محاذ پر مزاحمت

ان سب ناانصافیوں کے خلاف عاصم وزیر نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کی ملاقات نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ممتاز وکیل عتیق اللہ داوڑ سے ہوئی، جنہوں نے طلبہ کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

نتیجہ

یہ لڑائی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ ایک پورے نظام کے خلاف ہے — ایک ایسا نظام جو تعلیم کو کاروبار، طلبہ کو پراکسی، اور یونیورسٹی کو تجربہ گاہ سمجھ بیٹھا ہے۔
عاصم وزیر اس نظام کے خلاف ایک امید، ایک علامت اور ایک آواز ہے۔ اگر یہ آواز دبائی گئی، تو تعلیمی ادارے محض ڈگری فیکٹریاں بن جائیں گی۔

Asim Wazir
President of NSM KUST

Photos from National Student Movement KUST 's post 24/07/2025

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کسٹ کے سینئر ممبر اور نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی آرگنآئزنگ کمیٹی کے ممبر جناب کامران داوڑ کو کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بائیو کیمسٹری میں اپنے کامیاب ایم فل تھیسس کی دفاع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
آپ کی دن رات محنت اور لگن نے واقعی رنگ لائی ۔
آپ کی بہتر اور روشن مستقبل کی کوششوں کیلئے نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کسٹ کے ساتھیوں کی نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں ہم آپ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں ۔
کامران داوڑ صاحب نہ صرف باصلاحیت ایم فل سکالرز ہے بلکہ ایک رہنما بھی ہے جنھوں نے ہمیں ہمیشہ سمجھایا ، سپورٹ اور ہر قدم پر رہنمائی بھی دی ہے ۔
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کسٹ کے طلباء کیلئے آپ کا کردار قابل تعریف ہے ۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو مزید علم ، عزت اور کامیابیاں عطاء فرمائے آمین ❣️
M Kamran Dawar
🖤🕊️❤️

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Kohat