Khyber Pakhtunkhwa Police
Official Page of FRP Kohat Range for information and updates.
26/02/2026
شہید ڈی ایس پی اسد محمود کی یوم شہداء پر شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضری کی گزشتہ تصاویر۔
اللّٰہ انکی شہادت قبول فرمائے اور ورثاء کو صبر دے۔
https://www.facebook.com/share/p/1ErpvAZF2G/
11/10/2025
ایف آر پی کوہاٹ رینج
مورخہ : 2025۔10-11
گزشتہ شب PTS ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے ایف آر پی کوہاٹ رینج کے اہلکار شفقت اللہ کی امروز اپنے ابائی گاؤں واقعہ ضلع کرک میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ایس پی ایف آر پی کوہاٹ جناب اسد محمود خان بمع سٹاف موجود تھے۔
شہید کو شہید سلامی پیش کی گئی اوران کے بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت کی گئئ۔ ایس پی صاحب نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں محکمہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائئ۔
شعبہ معلومات عامہ ، ایف آر پی کوہاٹ رینج
04/09/2025
ایف آر پی کوہاٹ رینج
مورخہ : 2025۔09۔04
گزشتہ روز شہید ہونے والے ایف آر پی کوہاٹ رینج کے دو اہلکاران امتیاز عالم و الطاف احمد کی امروز اپنے ابائی گاؤں واقعہ ضلع کرک میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ایس پی ایف آر پی کوہاٹ جناب اسد محمود خان بمع سٹاف موجود تھے۔
شہداء کو شہید سلامی پیش کی گئی اوران کے بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت کی گئئ۔ ایس پی صاحب نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں محکمہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائئ۔
شعبہ معلومات عامہ ، ایف آر پی کوہاٹ رینج
31/07/2025
ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
مورخہ۔ 2025۔07۔31
امروز ایس۔پی ایف۔آر۔پی کوہاٹ جناب اسد محمود خان نےیوم شہدائے پولیس کی مناسبت سےچاک و چوبند دستے کے ہمراہ، شہدائے ایف۔آر۔پی کوہاٹ کی قبروں پر سلامی دی۔ شہداء کے بلند درجات کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائ۔
شعبہ معلومات عامہ ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج
26/03/2025
ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
مورخہ: 2025۔03۔26
امروز ایس پی ایف آر پی کوہاٹ رینج کوہاٹ اسد محمود خان نے ان ملازمان جنکے بچوں نے تعلیم کے میدان میں اپنی قابلیت پر اچھی کارکردگی کی بنا پر محکمہ پولیس کی جانب سے سکالر شپ حاصل کی انہیں اپنے دفتر مدعو کر کے انہیں سکالر شپ ویلفیئرچیک حوالہ کیئے۔
اس دوران ایس پی صاحب نے انکے بچوں کے روشن مستقبل کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
شعبہ معلومات عامہ ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
26/03/2025
ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
مورخہ: 2025۔03۔26
امروز ایس پی ایف آر پی کوہاٹ رینج کوہاٹ اسد محمود خان نے اپنے ماتحتان ، سٹاف کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
اس دوران ملک و قوم کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔ سٹاف ممبران نے ایس پی صاحب کی اپنے ماتحتان پر شفقت کو سراہا۔
شعبہ معلومات عامہ ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
25/03/2025
ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
مورخہ: 2025۔03۔25
امروز ایس پی ایف آر پی کوہاٹ رینج کوہاٹ اسد محمود خان نے پولیس چوکی مسلم آباد جہاں پر حالیہ دہشت گرد حملے کا واقعہ پیش آیا کا دورہ کیا اور وہاں پر متعینہ جوان جنہوں نے اس حملے کا بہادری سے سامنہ کرتے ہوئے اپنی جان و املاق کا تحفظ کیا انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکےساتھ روزہ افطار کیا۔
علاوہ ازیں اسلحہ ایمونیشن کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
شعبہ معلومات عامہ ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
24/03/2025
ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
مورخہ: 2025۔03۔24
امروز ایس پی ایف آر پی کوہاٹ رینج کوہاٹ اسد محمود خان نے چند دن قبل پولیس چوکی مسلم آباد واقعہNHA کوہاٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو بہادری سے ناکام بنانے والے پولیس ملازمان کو اپنے دفتر مدعو کیا۔
انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکی بہادری اور بروقت جوابی حکمت عملی کو سراہا اور اسی طرح ملک دشمن عناصر سے ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہنے کی تائید کی۔
ایس پی صاحب نے ملازمان میں تعریفی اصناد بھی تقسیم کیئے۔
شعبہ معلومات عامہ ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
20/02/2025
ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
مورخہ: 19.02.2025
امروز، ایس۔پی/ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ اسد محمود خان نے حسب معمول ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ دوران اردلی روم پیشی پر آنیوالے اہلکاران کی عرض و معروض کو سن کر موقع پر انہیں حل کرنے کے متعلق احکامات جاری کیے جبکہ محکمانہ احکامات پر عمل درآمد میں غفلت برتنے پر سزا جزا کا عمل بھی ہوا۔
اسکے علاوہ حالیہ جاری کردہ پالیسی بابت سوشل میڈیا کا ناجائز استعمال ، سیاسی و مزہبی جلسہ جلوس میں شرکت سے ممانعت وغیرہ کے متعلق بھی تمام شرکاء کی زہن سازی کا سیشن لیا گیا۔
شعبہ معلومات عامہ ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
02/01/2025
ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
مورخہ: 02.01.2025
امروز ایس پی ایف آر پی کوہاٹ رینج کوہاٹ اسد محمود خان نے ہیڈ کنسٹیبل عثمان خان جو کے محکمہ پولیس سے 60 سالہ پینشن پر ریٹائر ہوئے انہے اپنے دفتر مدعو کر کے انکی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں جناب ایس پی صاحب نے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کنسٹیبل عثمان خان کی اس محکمہ میں 37 سال کی خدمات کو سراہا اور انکے خوشحال مستقبل کے لیئے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں محکمہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
شعبہ معلومات عامہ ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
01/01/2025
ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
مورخہ: 01.01.2025
امروز حسب معمول ایس۔پی/ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ اسد محمود خان نے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ دوران اردلی روم پیشی پر آنیوالے اہلکاران کی عرض و معروض کو سن کر موقع پر انہیں حل کرنے کے متعلق احکامات جاری کیے جبکہ محکمانہ احکامات پر عمل درآمد میں غفلت برتنے پر سزا جزا کا عمل بھی ہوا۔ اسکے علاوہ حالیہ جاری کردہ پالیسی بابت سوشل میڈیا کا ناجائز استعمال ، سیاسی و مزہبی جلسہ جلوس میں شرکت سے ممانعت وغیرہ کے متعلق بھی تمام شرکاء کی زہن سازی کا سیشن لیا گیا۔
شعبہ معلومات عامہ ایف۔آر۔پی کوہاٹ رینج کوہاٹ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Kohat
