𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢 𝐉𝐚𝐦𝐢𝐚𝐭-𝐞-𝐓𝐚𝐥𝐚𝐛𝐚 𝐊𝐔𝐒𝐓

𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢 𝐉𝐚𝐦𝐢𝐚𝐭-𝐞-𝐓𝐚𝐥𝐚𝐛𝐚 𝐊𝐔𝐒𝐓

Share

Nazim, IJT KUST
Faisal hayat
03015458215

01/05/2026
Photos from 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢 𝐉𝐚𝐦𝐢𝐚𝐭-𝐞-𝐓𝐚𝐥𝐚𝐛𝐚 𝐊𝐔𝐒𝐓's post 30/04/2026

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کوہاٹ مقام برادر آفتاب احمد خٹک نے جامعہ کوہاٹ کا دورہ کیا ساتھیوں کے ساتھ نشست کی اور نئے نظم کا تقرر کیا۔



23/04/2026

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کوہاٹ مقام برادر آفتاب احمد خٹک نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہونے والا پرامن احتجاجی مظاہرہ سے طلبہ کے مسائل اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کا Pakistan Nursing Council کے ساتھ رجسٹریشن کا مسئلہ صرف ایک کاغذی کارروائی نہیں بلکہ سینکڑوں خوابوں کا سوال ہے۔ یہ وہ خواب ہیں جو والدین کی امیدوں، طلبہ کی محنتوں اور قربانیوں سے جڑے ہوئے ہیں، مگر افسوس کہ ان خوابوں کو مسلسل تاخیر اور بے حسی کی دھند نے گھیر رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ایک طالب علم اپنے روشن مستقبل کی امید لیے تعلیمی ادارے کا رخ کرتا ہے تو وہ یہ نہیں سوچتا کہ اسے غیر یقینی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رجسٹریشن میں تاخیر دراصل ان کے کیریئر، ان کی عزتِ نفس اور ان کے کل پر ایک سوالیہ نشان ہے، اور یہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور فوری ٹھوس اقدامات کریں تاکہ ان معصوم خوابوں کو مزید ٹوٹنے سے بچایا جا سکے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اس کڑے وقت میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان کی یہ جدوجہد صرف احتجاج تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ہر دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا، ہر آواز بلند کی جائے گی—جب تک کہ انصاف مل نہیں جاتا، جب تک کہ ان خوابوں کو دوبارہ زندگی نہیں مل جاتی۔


18/04/2026

⚠️ اعلامیہ ⚠️

آج کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) میں آل سوسائٹیز اینڈ فیڈریشن یونین KUST کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے وعدوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے جمعہ تک فزیکل کلاسز کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، تاہم بدقسمتی سے اس وعدے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ مزید برآں، یہ بھی کہا گیا تھا کہ تمام HODs کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس ہفتے امتحانات نہ لیں، لیکن اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

ان مسلسل وعدہ خلافیوں کے پیشِ نظر اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل فیصلے کیے گئے:

1. امتحانات کے حوالے سے فیصلہ
جب تک فزیکل (On-Campus) کلاسز بحال نہیں کی جاتیں، کسی بھی قسم کا امتحان منعقد نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کسی بھی HOD یا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو امتحان لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بالخصوص انگلش ڈیپارٹمنٹ اور لا ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے امتحانات فوری طور پر منسوخ کریں۔
اگر کسی نے اس فیصلے کے خلاف امتحان لینے کی کوشش کی تو آل سوسائٹیز اینڈ فیڈریشن یونین KUST بھرپور مزاحمت کرے گی اور امتحان کو روک دیا جائے گا۔
کسی بھی ناخوشگوار صورتحال یا واقعے کی مکمل ذمہ داری متعلقہ HOD پر عائد ہوگی۔
2. احتجاج کا اعلان
فزیکل کلاسز کی بحالی کے مطالبے کے لیے پیر کے روز بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

17/04/2026

معیاری اور یکساں تعلیم ہر پاکستانی کا حق ہے.

امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم جناب حافظ نعیم الرحمن صاحب 💞

15/04/2026

کوہاٹ یونیورسٹی کے مختلف سٹوڈنٹس فیڈریشنز اور سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے صدور اور سینئر رہنماؤں کے وفد نے آن لائن کلاسز کے حوالے سے وائس چانسلر صاحب کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اختتام کے بعد آج ایک بار پھر یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر کے پی ایس او نے طلبہ رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج تمام ایچ او ڈیز اور ڈینز کے اجلاس میں پیر سے فزیکل کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ مزید یہ کہ جب تک فزیکل کلاسز کے حوالے سے واضح فیصلہ نافذ نہیں کیا جاتا، تب تک کوہاٹ یونیورسٹی میں کسی قسم کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ تاہم، انتظامیہ احتیاطی طور پر جمعہ تک فزیکل کلاسز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہی۔
لہٰذا اس یقین دہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈریشنز اور سوسائٹیز کے صدور اور سینئر رہنماؤں کے وفد نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کو جمعہ تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ و طالبات کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیر سے فزیکل کلاسز کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔
تمام سوسائٹیز اور فیڈریشنز کے صدور، کوہاٹ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو آگاہ کرتے ہیں کہ اگر انتظامیہ نے جمعہ تک فزیکل کلاسز کا آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو بروز ہفتہ تمام سوسائٹیز اور فیڈریشنز کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں آن لائن کلاسز کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔













14/04/2026

جمعیت سے مجھے تربیت ملی ہے مجھے مقصد زندگی ملا ہے ڈاکٹر اسرار احمد سابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

31/03/2026

میڈیا بنیادی طور پر دعوت کا ایک بہت بڑا میدان ہے۔
برادر اسفندیار عزت
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا

30/03/2026

اللہ رب العالمین کے دین کو غالب ہونا ہے۔اور اللہ کی دین اس دنیا میں غالب ہو کر ہی رہے گا۔
برادر اسفندیار عزت
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر💞

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Kohat University Of Science And Technology
Kohat