KDA Employees Union Official

KDA Employees Union Official

Share

اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ Official Page

Photos from KDA Employees Union Official's post 19/10/2021

19 *عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم*🤲💞💗🤲
اسلامی کیلینڈر میں *ربیع الاول* کا مہینہ مسلمانوں کے نزدیک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس مبارک مہینہ ہمارے پیارے *نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* اس دنیا میں تشریف لائے۔ اس خاص دن کی نسبت سے ہر مسلمان اپنے اپنے انداز میں خوشی منا کر اپنے رب کی رحمت کا شکر ادا کرتا ہے۔ کچھ لوگ نوافل، شب بیداری، اور درود و سلام کی محفلیں سجاتے ہیں تو کچھ لوگ گلی،محلے، گھروں، دوکانوں کو سجا کر خوش ہو لیتے ہیں۔
اسی نسبت سے
*جناب سعید انور خٹک صاحب* کی خصوصی ہدایت پر *اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ* کی عمارت کو بھی باقی سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی طرح برقی قمقموں سے سجایا گیا۔۔۔
*عید میلادالنبی صلی اللہ عوآلہ وسلم* کے موقع پر آج اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ کے میٹنگ ہال میں
*عید میلادالنبی* کی محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز *تلاوت قرآن پاک* سے ہوا۔ جس کے بعد آج کے دن کی مناسبت سے
*پیارے نبی امام الانبیاہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* کی شان میں *درود پاک* کا نذرانہ اور *نعت* کا نذرانہ پیش کیا۔۔۔
اس موقع پر
عنایت اللہ مروت ڈپٹی ڈائریکٹر،
سید اصغر شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ،
ہدایت اللہ مروت اکاونٹس آفیسر،
فضل کریم سینئر سب انجینیئر،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ عبدالحلیم خان،
سٹیج سیکرٹری محمد طارق حسین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور اور بڑی تعداد میں حفاظ کرام اور مدرسہ طلباء و اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ کے ملازمین نے *عید میلادالنبی* کی محفل میں شرکت کی۔
محفل کے اختتام پر محکمہ اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ خیبر پختونخواہ، ملک پاکستان اور بلخصوص امت محمدیہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
*میڈیا انفارمیشن سیل*
*اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ۔۔۔*

05/09/2021

-اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ🎤📸🌾
آج مین پارک کے ڈی اے میں زابت نامی چور سکنہ سیکٹر 7، کو ہمارے کے ڈی اے کے ہیڈ مالی ہاشم خان اور دلدار خان نے چوری کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا۔ جسکے نتیجے میں زابت نامی چور نے خود کو چھڑانے کی کوشش کی اور ہاشم خان مالی کے چہرے پر وار پر کیے۔تاہم ہاشم خان نے انتہائی بہادری سے مقابلہ کیا اور چور کو بھاگنے نہیں دیا۔
موقع پر ایمپلائز یونین کے جوائنٹ سیکریٹری یاسر شاہ صاحب اور کے ڈی اے سب انجینیئر فضل کریم صاحب نے پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔اور برقت متعلقہ تھانہ کو اطلاع دی۔
تھانہ کے ڈی اے کے ایس ایچ او رؤف خان بمعہ پولیس سٹاف موقع پر پارک پہنچے اور وقوعہ کا جائزہ لیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مزید کاروائی کےلئے تھانہ کے ڈی اے لے گئے جس پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ۔۔۔
ایس ایچ او رؤف خان نے ہاشم خان مالی کی اس بہادری پر شکریہ ادا کیا اور یونین کا اپنے ملازمین کے ساتھ بھرپور تعاون پر یاسر شاہ کا بھی بے حد شکریہ ادا کیا۔۔۔
ہمارا اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے درخواست ہے کہ اس کیس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اور ایسے ایماندار ملازمین کو انکی بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی جائے اور انعام سے نوازا جائے۔۔۔
*جوائنٹ سیکرٹری*
*ایمپلائز یونین اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ*

02/09/2021

🌴🌾
بہت سارے کے ڈی اے ملازمین تنخواہوں کے حوالے سے کافی دنوں سے پوچھ رہے تھے۔
بروز پیر مورخہ 30/08/2021 ڈائریکٹر سعید انور خٹک صاحب سے اضافی تنخواہ کے بارے میں بات چیت ہوئی۔جس پر ڈائریکٹر سعید انور صاحب نے اسی وقت اکاؤنٹ سیکشن کو آگاہ کیا کہ تمام ملازمین بشمول ورک چارج ملازمین کی تنخواہ بمعہ (Arrears) یکم ستمبر کو ہی بینک چیک تیار کر کہ متعلقہ بینکوں کو بھیجوائے جائیں۔
آج ورک چارج اور ریگولر ملازمین کی تنخواہوں کے چیک بینک میں جمع کر دیئے گئے ہیں جو بینک پراسیس کے بعد اکاونٹس میں منتقل کر دئیے جائیں گے۔۔۔!

اضافی تنخواہے لگانے یا نہ لگانے کے ایشو پر اس بار تنخواہیں لیٹ ہونے کا خدشہ تھا لیکن اکاونٹ سیکشن نے انتہائی تیزی سے 2 دن کے اندر ہی کام کر کے تمام سیکشن ہیڈ سے تنخواہیں سائن کروا کر اور پاس آرڈر تیار کر بینکوں کو بھجوا دیئے ہیں۔

تنخواہوں کے حوالے سے یہ ٹیم ورک قابل تحسین ہے تمام اکاونٹ سیکشن سٹاف خصوصا" ہدایت اللہ صاحب،واصد جمیل صاحب, محمد فہیم صاحب اور محمد یاسر صاحب کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ جنہوں نے 1 تاریخ کو ہی تنخواہیں فائنل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
اور ہم ڈائریکٹر سعید انور صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے تمام ملازمین کا دل سے احساس کیا۔اور عملے کو حکم جاری کیا ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔۔

*ایمپلائز یونین*
*اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ*

01/09/2021

🌴🌾
بہت سارے کے ڈی اے ملازمین تنخواہوں کے حوالے سے کافی دنوں سے پوچھ رہے تھے۔
بروز پیر مورخہ 30/08/2021 ڈائریکٹر سعید انور خٹک صاحب سے اضافی تنخواہ کے بارے میں بات چیت ہوئی۔جس پر ڈائریکٹر سعید انور صاحب نے اسی وقت اکاؤنٹ سیکشن کو آگاہ کیا کہ تمام ملازمین بشمول ورک چارج ملازمین کی تنخواہ بمعہ (Arrears) یکم ستمبر کو ہی بینک چیک تیار کر کہ متعلقہ بینکوں کو بھیجوائے جائیں۔
آج ورک چارج اور ریگولر ملازمین کی تنخواہوں کے چیک بینک میں جمع کر دیئے گئے ہیں جو بینک پراسیس کے بعد اکاونٹس میں منتقل کر دئیے جائیں گے۔۔۔!

اضافی تنخواہے لگانے یا نہ لگانے کے ایشو پر اس بار تنخواہیں لیٹ ہونے کا خدشہ تھا لیکن اکاونٹ سیکشن نے انتہائی تیزی سے 2 دن کے اندر ہی کام کر کے تمام سیکشن ہیڈ سے تنخواہیں سائن کروا کر اور پاس آرڈر تیار کر بینکوں کو بھجوا دیئے ہیں۔

تنخواہوں کے حوالے سے یہ ٹیم ورک قابل تحسین ہے تمام اکاونٹ سیکشن سٹاف خصوصا" ہدایت اللہ صاحب،واصد جمیل صاحب اور محمد یاسر صاحب کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ جنہوں نے 1 تاریخ کو ہی تنخواہیں فائنل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
اور ہم ڈائریکٹر سعید انور صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے تمام ملازمین کا دل سے احساس کیا۔اور عملے کو حکم جاری کیا ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔۔

*ایمپلائز یونین*
*اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ*

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Kohat
26000