Social Kohati

Social Kohati

Share

My name is Baz Muhammad Khattak.am a member of Aman committee Kohat & Teshil Main Bazar Sadar.

Photos from Social Kohati's post 08/05/2026

کوہاٹ۔8 مئی عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام تھیلیسیمیا سے متعلق شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لیے ایک پُروقار آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں ، پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر شاہد ٹھیکیدار،
ایم پی اے جمیلہ پراچہ آل تاجر اتحاد کے چئرمین امیر خان آفریدی سمیت کوہاٹ کے معززینِ سیاسی سماجی شخصیات، صحافی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک موروثی بیماری ہے، جس سے ہر سال بے شمار بچے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں، کیونکہ یہی اس بیماری سے بچاؤ کا سب سے مؤثر اور محفوظ ذریعہ ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور عوامی شعور کے ذریعے تھیلیسیمیا کے پھیلاؤ کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔مقررین نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ گزشتہ 24 سالوں سے کوہاٹ اور جنوبی اضلاع میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلا تعطل خون کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات مہیا کرکے انسانیت کی بے لوث خدمت انجام دے رہا ہے۔
واک کے اختتام پر صاحبزادہ اسماعیل ایڈمنسٹریٹر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ نے تمام مہمانوں، معززینِ شہر اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے خلاف آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، اور معاشرے کے ہر فرد کو اس کارِ خیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

08/05/2026

ٹل میں دس سالا معصوم بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔۔۔ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

Photos from Social Kohati's post 08/05/2026

لاچی بازار میں جمیعت علماءاسلام کے زیر اہتمام شیخ الحدیث حضرت مولانا ادریس شہید نورﷲ مرقدہ کے مظلومانہ شھادت
کے حوالے سے عظیم الشان اختاجی مظاہرہ ہوا کثیر تعداد میں مفتیان صاحبان علماء کرام اور اہلیان علاقہ شریک ہوئے
احتجاجی مظاہرہ ریلی کی صورت میں ریاض میڈیکل سٹور سے شروع ہوتا ہوا نزد نیشنل بینک لاچی اختتام پزیر ہوا شرکاء نے مولانا ادریس شہید کی مظلومانہ شہادت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے مجرمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کہ کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ریلی کے دوران شرکاء نے علماء کا قتل عام بند کرنے کے نعرے لگائے
اس موقع پر مفتی ابرار سلطان مفتی احمد الرحمان مفتی نورالامین مفتی عبدالصبور مفتی ارشد مولانا محبوب شاہ صاحب مولانا نیاز محمد ڈاکٹر اقبال فنا چئیرمین سی ایس آر خانزادہ فواد خان مولانا افتاب جمال مفتی زاکر مفتی عظمت و دیگر موجود تھے
اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے

Shah Fahad Afridi

07/05/2026

تربوز بیچنے کا دلکش اور منفرد انداز، ہر طرف سرخ ہی سرخ نظارے! 🍉🔥
بیرون تحصیل گیٹ پر تربوزوں کا ایسا رش لگا ہوا ہے کہ دیکھنے والے بھی رک کر تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ تازہ، میٹھے اور رس بھرے تربوزوں کی اس خوبصورت نمائش نے پورے علاقے کا منظر ہی بدل دیا ہے۔
راہگیروں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے امڈ آئی، اور ہر طرف “لال ہی لال” کا سماں ہے۔ 🍉✨

Photos from Social Kohati's post 07/05/2026

آج مورخہ 7 مئی 2026 کو آل کوہاٹ تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے آفس میں ایک اہم اور تنظیمی ملاقات منعقد ہوئی، جس میں بنوں بازار کے صدر و سابقہ کونسلر ملک فیض اللہ خان، چکرکوٹ بائیک ایسوسی ایشن کے صدر راشد خان، اور میاں خیل بازار رحمان پلازہ کے صدر نے آل کوہاٹ تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے ساتھ باضابطہ الحاق کا اعلان کیا۔
اس موقع پر آل کوہاٹ تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے قائدین اور عہدیداران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنا کر ان کی آمد کو سراہا۔
ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، اتحاد کے فروغ اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ تاجروں کی آواز ہر متعلقہ فورم پر بھرپور اور منظم انداز میں اٹھائی جائے گی۔

Photos from Social Kohati's post 07/05/2026

آل کوہاٹ تاجر اتحاد رجسٹرڈ کا ایک نہایت اہم اور ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت صدر تاجر اتحاد امیر خان آفریدی بمقام پیر اکرم شاہ تاجر اتحاد آفس منعقد ہوا، جس میں کوہاٹ شہر کے مختلف بازاروں کے صدور، عہدیداران اور تاجر نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں تاجروں کو درپیش مسائل، ایف بی آر اور سیلز ٹیکس کے معاملات، نیز شہر میں بنیادی شہری سہولیات کی ناقص صورتحال پر تفصیلی اور سنجیدہ گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں اور دکانداروں کو سیلز ٹیکس کے نام پر دیے جانے والے نوٹسز اور مبینہ ہراسانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر آل کوہاٹ تاجر اتحاد کے قائدین نے بتایا کہ اس سلسلے میں صوبائی قائدین کے ساتھ مسلسل رابطے اور اہم ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ صوبائی قیادت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات اور میٹنگز جاری ہیں اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جب تک مذاکرات کسی حتمی اور فیصلہ کن مرحلے تک نہیں پہنچتے، اُس وقت تک ایف بی آر حکام تاجروں اور دکانداروں کو سیلز ٹیکس کے نام پر نوٹسز، پرچے اور غیر ضروری کارروائیوں کے ذریعے ہراساں نہ کریں۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اگر تاجروں کو بے جا تنگ کیا گیا یا کاروباری طبقے پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آل کوہاٹ تاجر اتحاد رجسٹرڈ بھرپور احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگا۔
اجلاس کے دوران مقررین نے بازاروں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں، چوہوں کی بڑھتی ہوئی بھرمار، نکاسیٔ آب کے مسائل، پانی کی غیر تسلی بخش ترسیل، گیس و بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور دیگر شہری مسائل پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ عہدیداران نے کہا کہ مختلف بازاروں اور محلّات میں عوامی سہولت کے لیے نصب کیے گئے 24 گھنٹے پانی کی فراہمی والے نل بند پڑے ہیں، جس کے باعث تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آل کوہاٹ تاجر اتحاد رجسٹرڈ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، شہر کی بہتری، صفائی، امن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر فورم پر متحد ہو کر مؤثر آواز بلند کرتا رہے گا۔

Photos from Social Kohati's post 07/05/2026

عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر کوہاٹ ڈویژن کے عوام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ نے یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن کے خصوصی دورے کے دوران جدید ترین تھیلیسیمیا تشخیصی مشینری ایچ بی الیکٹروفوریسس اور پلیٹ لیٹ ایجیٹیٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
یہ پیش رفت کوہاٹ ڈویژن کے لیے ایک بڑی خوشخبری قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ پورے ڈویژن میں پہلی مرتبہ تھیلیسیمیا کی بروقت تشخیص اور روک تھام کے لیے ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے اس موروثی بیماری پر قابو پانے میں اہم مدد ملے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نے یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن اور Pakistan Poverty Alleviation Fund کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن عوامی خدمت کے میدان میں قابلِ فخر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
تقریب میں یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن کی ٹیم کے اراکین ڈاکٹر نور الامین، ڈاکٹر نیاز محمد، ڈاکٹر نوید اقبال، ڈائریکٹر یاسین آفریدی، سید شہزاد علی شاہ، زر ولی خان آفریدی، بلال خان، جنید، اورنگزیب، وسیم خان، شایان خان اور نور الرحمٰن سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر متحدہ علماء کے پیر شاہنواز، سابق صدر چیمبر آف کامرس سید فائق شاہ، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن نوید خان، سابق این پی سی چیئرمین الحاج شکیل بنگش، ملک نظام الدین چمکنی، آل کوہاٹ تاجر اتحاد تحصیل بازار کے صدر باز محمد خٹک، ملک اول مرجان اور حافظ مجید اورکزئی بھی موجود تھے۔
آخر میں یونائیٹیڈ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید واصف اللہ شاہ نے جدید مشینری کی فراہمی پر کمشنر کوہاٹ اور پاکستان غربت مٹاؤ فنڈ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر عوام سے اپیل کی گئی کہ تھیلیسیمیا سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے شادی سے قبل ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ کو لازمی یقینی بنایا جائے۔

Photos from Social Kohati's post 07/05/2026

تھیلیسیمیا آگاہی سیمینار
دی بلڈ ہیروز کوہاٹ ٹیم کے زیرِ اہتمام، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے باہمی تعاون سے امارات نرسنگ کالج میں "تھیلیسیمیا فری پاکستان" کے موضوع پر ایک مؤثر اور بامقصد آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں دی بلڈ ہیروز کے صدر جناب گل نور صاحب، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کے ایڈمنسٹریٹر جناب صاحبزادہ اسماعیل صاحب، ٹرینر و انسٹرکٹر ڈاکٹر گلزار صاحب، کالج انتظامیہ، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات، اور دی بلڈ ہیروز کی کابینہ کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
مقررین نے تھیلیسیمیا جیسے سنجیدہ اور قابلِ توجہ مرض سے بچاؤ، بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور معاشرتی ذمہ داری کے مختلف پہلوؤں پر جامع اور معلوماتی گفتگو کی۔
اس موقع پر نوجوانوں میں شعور و آگاہی کو فروغ دینے اور ایک صحت مند، باخبر اور تھیلیسیمیا فری معاشرے کے قیام کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
اخر میں دی بلڈ ہیروز کی طرف سے صاحبزادہ محمد اسماعیل جواد افریدی ڈاکٹر گلزار اور دیگر کو شیلڈ دی گئی

06/05/2026

برخوردار احسان پراچہ کے شادی کے دعوت ولیمہ میں ال کوھاٹ تاجر اتحاد کے ممبران کا شرکت
دولہا کو شادی کے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

06/05/2026

کرک میں آئل فیلڈ پر نامعلوم افراد کا حملہ
کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے سام بانڈہ میں واقع آئل فیلڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری

06/05/2026

خیبر پختونخوا سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ (SIDB) میں ڈرافٹ پلاٹ الاٹمنٹ پالیسی پر نظرِ ثانی کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نعمان فیاض کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ندیم روف، کے پی ازمک سے اشفاق آفریدی، جوائنٹ ڈائریکٹر سید غالب شاہ، کوہاٹ چیمبر آف کامرس کے صدر رشید پراچہ ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران SIDB کی ڈرافٹ پلاٹ الاٹمنٹ پالیسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 108ویں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں مختلف نکات پر مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے صنعتی ترقی، شفافیت اور مقامی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا طریقہ کار سادہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ مقامی صنعتکاروں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں اور چھوٹی و درمیانی صنعتوں کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ڈرافٹ پالیسی کو حتمی شکل دے کر جلد منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے اور صوبے میں سرمایہ کاری کا ماحول مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Main Bazar Kohat
Kohat
26000