Social Kohati

Social Kohati

Share

My name is Baz Muhammad Khattak.am a member of Aman committee Kohat & Teshil Main Bazar Sadar.

04/06/2026

نصرت خیل سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل بروز جمعہ پانچ بجےبمقام کاس گراونڈ نصرت خیل میں ہوگا

04/06/2026

ضروری اطلاع

04/06/2026
04/06/2026

تمام احباب ضرور شرکت فرمائیں اور اللہ کے راستے کے مہمانوں کی زیارت فرمائیں

04/06/2026

کوہاٹ بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ کالج میں، کمشنر کوہاٹ کی موجودگی میں، پروفیسرز اور طلبہ کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا الفاظ اور گالی گلوچ کا استعمال۔
تعلیمی ادارے علم، ادب اور احترام کے مراکز ہوتے ہیں۔ اس قسم کے رویے نہ صرف اساتذہ اور طلبہ کی عزتِ نفس مجروح کرتے ہیں بلکہ تعلیمی ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

04/06/2026

نومنتخب ایڈوائزر ٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے صنعت و تجارت ہمایوں خان سے صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کے ہمراہ کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں سیکریٹری انڈسٹریز، مینجنگ ڈائریکٹر(SIDB) اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ نے صوبے میں صنعت و تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع، کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور خیبرپختونخوا خصوصاً کوہاٹ ریجن میں صنعتی ترقی کے امکانات پر گفتگو کی۔ ہمایوں خان نے کہا کہ صنعت و تجارت کے شعبوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی شعبے کو مزید فعال بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وفد میں وقاص پراچہ اور کرنل (ر) جواد پراچہ شامل تھے۔

Photos from Social Kohati's post 04/06/2026

تاجر اتحاد تحصیل بازار کے صدر باز محمد خٹک کے برادرِ محترم حاجی فیاض خان کو فریضۂ حج کی ادائیگی اور بخیریت وطن واپسی پر ٹریفک انچارج عرب جان، پیر شاہ نواز، پیر یوسف شاہ، صابرزادہ اسماعیل تنویر شاہ اور دیگر معززین نے دلی مبارکباد پیش کی۔

اللہ تعالیٰ حاجی فیاض خان کے حج کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ حج مبارک! 🤲🌹

03/06/2026

کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل ملنگ آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں امین ولد عبدالستار زخمی ہو گئے

03/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
حوالدار ظہیر شاہ صاحب بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعرات شام 4 بجے کیڑی شیخان میں ادا کی جائے گی۔
تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
**اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔**

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Main Bazar Kohat
Kohat
26000