Kohat Chamber Of Commerce & industry

Kohat Chamber Of Commerce & industry

Share

Kohat chamber of commerce and Industry

23/05/2026

Small Industries Development Board KP
سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ خیبرپختونخوا کے دفتر میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نعمان فیاض کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا۔ اجلاس منیجنگ ڈائریکٹر SIDB کے دفتر، کوہاٹ روڈ پشاور میں منعقد ہوا، جہاں صنعتی ترقی، انتظامی امور اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کو درپیش مسائل کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ صنعتی علاقوں کی بہتری، شفافیت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے لیے موثر اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں ، اجلاس میں کمیٹی ممبران فضل مقیم خان، رشید احمد پراچہ، سید غالب شاہ، لیگل ایڈوائزر وسیم الدین خٹک سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

Photos from Shafi Jan's post 23/05/2026

Rasheed-Paracha

22/05/2026

Shafi Jan Arshad Hayat Anas Hayat Shaheen Jan

20/05/2026

کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے آٹا و گندم ترسیل میں رکاوٹیں دور کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

کوہاٹ چیمبر کے صدر رشید پراچہ، سینئر نائب صدر فہیم اللہ خان اور دیگر عہدیداران نے وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹا اور گندم کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عوامی ریلیف، بین الصوبائی تجارت اور کاروباری استحکام کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا ہے چیمبر عہدیداران نے اس سلسلے میں خیبرپختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کی مسلسل کوششوں اور مؤثر آواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملز انڈسٹری نے صوبے میں آٹے اور گندم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر شفیع اللہ جان کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام اور تاجر برادری کے مفاد میں تمام متعلقہ حلقوں نے مثبت کردار ادا کیا۔چیمبر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ذریعے واٹس ایپ نمبر فراہم کرنا بھی خوش آئند اقدام ہے، جس سے ڈیلرز کو ترسیل کے دوران پیش آنے والی مشکلات کی فوری نشاندہی کا موقع ملے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام، تاجروں اور فلور ملز سیکٹر کو درپیش مشکلات کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔
Pfma Khyber Pakhtunkhwa Faheem Ullah Khan

Photos from All Pakistan Cng Association Kpk Zone's post 19/05/2026

Kohat Chamber Of Commerce & industry Rasheed Paracha Kohat Arshad Hayat

17/05/2026

Shafi Jan
کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور عہدیداران نے شفیع جان کو منسٹر کے عہدے پر ترقی اور حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ چیمبر عہدیداران کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز ان کی محنت، صلاحیت اور خدمات کا اعتراف ہے۔ شفیع جان کے بطور منسٹر حلف اٹھانے سے کوہاٹ کے عوام اور کاروباری برادری کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ اپنے نئے عہدے پر رہتے ہوئے کوہاٹ میں صنعت و تجارت کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں بہتری اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کریں گے۔چیمبر عہدیداران نے کہا کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل، صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں شفیع جان کا کردار اہم ثابت ہوگا، جبکہ ان کی قیادت میں کوہاٹ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔ آخر میں چیمبر کی جانب سے شفیع جان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا،

10/05/2026

Shafi Jan

10/05/2026

Jan

10/05/2026

Photos from Kohat Chamber Of Commerce & industry's post 09/05/2026

سابق صدر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ارشد حیات نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اقدام سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے اور عوامی مفاد کے معاملات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت صدر پرویز خان خٹک کر رہے تھے وفد نے سی این جی سیکٹر کو درپیش مسائل اور گیس بندش کے خلاف جاری احتجاج سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Kotal Shopping Arcade, Old Jail Road Kohat City
Kohat
26000

Opening Hours

Monday 10:00 - 18:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 10:00 - 18:00