صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم بانی پی ٹی آئی Imran Khan کی فیملی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں
Aftab Alam
Minister for Law, Parliamentary Affairs and Human Rights Khyber Pakhtunkhwa | MPA PK-90 Kohat | President PTI Kohat
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو!
آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویزات پر عمران خان سے مشاورت اور ان کی رہنمائی حاصل کرنا ضروری ہے،
خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبے میں قائم حکومت بھی انہی کے اعتماد کی بنیاد پر قائم ہے،
عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا اور باقاعدہ پٹیشن دائر کی جائے گی،
عمران خان سے ملاقات کا حق مسلسل سلب کیا جاتا رہا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے، وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے.
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو
ہمارا یہاں آنے کا مقصد ایک ہی ہے، عمران خان صاحب کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے،ان کی فیملی کی موجودگی اور ذاتی ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج کروایا جائے یہ کوئی غیرآئینی یا غیرقانونی مطالبہ نہیں ہے۔اگر یہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹرز کو ملنے نہیں دے رہے تو اس کا مطلب یہ عمران خان کے ساتھ کچھ کرنا چاہ رہے جو پاکستان کی عوام کبھی برداشت نہیں کرے گی.
وزیراعلی سہیل آفریدی
02/06/2026
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی عمران خان اور ان کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود۔
02/06/2026
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرے میں شریک۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں اراکینِ پارلیمنٹ کا قافلہ آڈیالہ جیل کی جانب گامزن ہے۔
قافلہ اس وقت راولپنڈی کی حدود میں داخل ہو چکا ہے اور بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آڈیالہ جیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے آڈیالہ جیل کے لیے روانہ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ بھی موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے۔
دوسری جانب، وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
01/06/2026
موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تور تور چھپر، درہ آدم خیل سے عوام کی نقل مکانی کے حوالے سے آج شام ایم این اے شہریار آفریدی کو اطلاع موصول ہوئی۔ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم سے مشاورت کے بعد متاثرہ خاندانوں کی سہولت اور مدد کے لیے کمشنر کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی نگرانی میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ نقل مکانی کرنے والے افراد کو رہائش، ادویات، خوراک یا کسی بھی قسم کی دیگر ضروری سہولیات کے حوالے سے اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ 24 گھنٹے کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر درہ آدم خیل کو فوکل پرسن ہونگے۔
شہریار آفریدی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مشکل وقت میں وہ اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ کنٹرول روم نمبر: 0922920032
01/06/2026
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے ریڈیو پاکستان پشاور واقعہ کا چوتھا اجلاس پیر کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر قانون و پارلیمانی امور اور کمیٹی کے چیئرمین افتاب عالم نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اور صوبائی اسمبلی کے ممبران طارق سعید، عبدالغنی، اصف خان، احمد کنڈی، فضل الٰہی، ریاض خان، محمد اسرار اور ملک عدیل اقبال نے شرکت کی، جبکہ ارباب محمد عثمان خان نے بذریعہ زوم اجلاس میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، محکمہ پولیس محکمہ قانون، ایڈووکیٹ جنرل آفس اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ خصوصی کمیٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد 9 اور 10 مئی 2023 کو ریڈیو پاکستان پشاور میں پیش آنے والے واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور جامع تحقیقات کو یقینی بنانا اور اس سے متعلق حقائق کو منظر عام پر لانا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کمیٹی کے اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے سے متعلق پولیس کی جانب سے مکمل کیس عدالت میں سماعت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے بھی تصدیق کی کہ قانونی اور عدالتی تقاضوں کے مطابق مکمل کیس عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔
چیئرمین کمیٹی افتاب عالم نے محکمہ پولیس کے حکام کو ہدایت کی کہ عدالت میں دائر کردہ کیس کی مکمل کاپیاں تین دن کے اندر کمیٹی کے تمام اراکین کو فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے محکمہ پولیس کو ایک تفصیلی پرفارما فراہم کیا جائے گا، جس میں واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر معلومات طلب کی جائیں گی اور ان کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر کمیٹی کے اراکین ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کرکے جائے وقوعہ کا معائنہ کریں گے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر انہوں نے محکمہ پولیس کے حکام کو ہدایت کی کہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ ریکارڈ آئندہ اجلاس میں کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Kohat
