District administration Afghan refugees kohat

District administration Afghan refugees kohat

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District administration Afghan refugees kohat, Government Organization, KDA kohat, Kohat.

01/04/2026

📢 اہم اعلان برائے افغان مہاجرین
تمام افغان مہاجرین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تورخم بارڈر کے ذریعے وطن واپسی (ریپٹریشن) کا عمل جاری ہے۔
لہٰذا تمام مہاجرین سے گزارش ہے کہ وہ کل سے اپنی واپسی کے عمل کو تیز کریں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
براہِ کرم قانونی طریقہ کار پر عمل کریں اور اپنی واپسی کو یقینی بنائیں تاکہ یہ عمل بروقت اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے

Photos from District administration Afghan refugees kohat's post 15/10/2025

کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا جناب شکیل محمد خان صافی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں،
آج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین کوہاٹ جناب امان اللہ وزیر نے اپنے دفتر میں UNHCR کی نمائندہ محترمہ صائمہ اور محترمہ سعدیہ سے ایک تعارفی و مشاورتی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران افغان مہاجرین کو درپیش مختلف مسائل، خدمات کی فراہمی میں بہتری، اور مہاجرین کی باعزت و محفوظ واپسی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اختتام پر جناب امان اللہ وزیر نے UNHCR کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی

Photos from District administration Afghan refugees kohat's post 15/10/2025

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین جناب امان اللہ وزیر نے بروز پیر، 13 اکتوبر 2025 کو ڈپٹی کمشنر آفس کوہاٹ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی (D-CPC) کے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب حامد اقبال نے کی، جبکہ تمام متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کوہاٹ نے اجلاس میں بچوں کے تحفظ سے متعلق جاری کیسز، کمیونٹی سطح پر کیے گئے اقدامات، اور درپیش مسائل پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں مفید مشاورت کے بعد تمام محکموں نے باہمی تعاون سے ایک مؤثر عملی منصوبہ (Action Plan) تیار کیا، تاکہ بچوں کے تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

مزید ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ (CPU) کے ساتھ قریبی رابطہ اور بھرپور تعاون یقینی بنائیں

Photos from District administration Afghan refugees kohat's post 08/10/2025

بتاریخ 07 اکتوبر 2025
کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا
جناب شکیل محمد خان صافی کی خصوصی ہدایات پر،
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین جناب آمان اللّٰہ وزیر نے بروز منگل مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔

• عرسِ گھمکول شریف کے انتظامات سے متعلق اجلاس میں شرکت:
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین جناب آمان اللّٰہ وزیر نے
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔
یہ اجلاس 17، 18 اور 19 اکتوبر 2025 کو ہونے والے عرسِ گھمکول شریف کے انتظامات کے حوالے سے ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
عرس کے موقع پر زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تفصیلی جائزہ لیا گیا
اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

• زیارتِ گھمکول شریف کا دورہ:
ڈی اے صاحب نے گھمکول شریف زیارت پر حاضری دی، پیر صاحب سے ملاقات کی
اور ملکِ پاکستان و افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا کی۔

• کیمپ بازار کا معائنہ:
جناب آمان اللّٰہ وزیر نے گھمکول کیمپ بازار کا بھی دورہ کیا
اور افغان مہاجرین کو ہدایت کی کہ عرس میں آنے والے زائرین کی خدمت
اور مہمان نوازی کو اپنا شعار بنائیں۔

• محترمہ صادیہ الرشید سے ملاقات:
کوہاٹ میں بین الاقوامی امدادی ادارے آئی ایس ایس پی کی نمائندہ محترمہ صادیہ الرشید نے
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین کوہاٹ سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جاری منصوبوں اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر جناب آمان اللّٰہ وزیر نے اپنے دفتر کی جانب سے ہر ممکن ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی،
تاکہ جاری سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔

• عالمگیر (آئیڈیا) سے ملاقات:
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین کوہاٹ نے فلاحی ادارے آئیڈیا کے علاقائی منتظم عالمگیر سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کوہاٹ اور ہنگو میں واقع تعلیمی مراکز اور متبادل تعلیمی پروگراموں کی کارکردگی اور منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
جناب آمان اللّٰہ وزیر نے اپنے دفتر کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،
تاکہ تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔

Photos from District administration Afghan refugees kohat's post 01/10/2025

کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا، جناب شکیل محمد خان صافی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین کوہاٹ، جناب امان اللّٰہ وزیر کی سرپرستی میں کوہاٹ کمیونٹی سنٹر کی چار رکنی کک باکسنگ ٹیم نے لاہور میں منعقدہ قومی مقابلے میں ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔

کامیابی کی خوشی میں امان اللّٰہ وزیر کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی، جس میں کھلاڑیوں کو کھیلوں کے یونیفارم دیے گئے اور مزید سہولیات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ تقریب میں عمائدینِ علاقہ نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ امان اللّٰہ وزیر کی کوششوں کو سراہا۔
01.10.2025

Photos from District administration Afghan refugees kohat's post 25/09/2025

کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا جناب شکیل محمد خان صافی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین جناب آمان اللّٰہ وزیر کی زیر صدارت ایک اہم کوآرڈینیشن میٹنگ دفتر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر میں منعقد ہوئی۔

اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں اور این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی جن میں
RVA بلال خان مروت، RVA ہنگو شریف اللہ مروت،
یو این ایچ سی آر، CDU عبدالرحیم صاحب، IDEA، ISSP، IRP، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے FMO اور SHARP
شامل تھے۔

اجلاس کا مقصد افغان مہاجرین کی ریپیٹری ایشن (Repatriation)
اور انہیں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرنا تھا۔ شرکاء نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر جناب آمان اللّٰہ وزیر نے اس موقع پر کہا کہ افغان مہاجرین کے مسائل کو سنجیدگی اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ تمام ادارے اور تنظیمیں باہمی تعاون اور مربوط کوآرڈینیشن کے ساتھ اپنی کوششیں تیز کریں تاکہ مہاجرین کو ریلیف اور بنیادی سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغان مہاجرین کے مسائل کے حل اور ان کی فوری ضروریات کی تکمیل کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔
24.09.2025

Photos from District administration Afghan refugees kohat's post 17/09/2025

آج بروز بدھ 17 ستمبر 2025 کو افغان کمشنر جناب محمد شکیل صافی صاحب کی خصوصی ہدایت پر کوہاٹ ڈویژن کے افغان مہاجرینوں کے سربراہ جناب آمان اللّٰہ خان وزیر صاحب، سکیورٹی انچارج جناب کمال حسین خٹک صاحب، افغان مہاجرین متحدہ اعلیٰ شوریٰ جنوبی زون کے صدر ملک اول خان میاخیل صاحب اور ضلع ہنگو تحصیل ٹل کے عمومی مشران ملک گل بہادر ځاځی صاحب نے ضلع ہنگو دوآبی بابرک کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر دو اہم مسائل، جو مقامی لوگوں اور افغان مہاجرین کے درمیان پیدا ہوئے تھے، زیر بحث آئے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر جناب امان اللہ وزیری صاحب کی کاوشوں سے دونوں فریقوں کو اطمینان دلایا گیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے حکومت کے ذمہ دار حکام کی نگرانی میں عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

اخر میں ضلع ہنگو تحصیل ٹل کے تمام نوجوانان کی جانب سے معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا ۔

Photos from District administration Afghan refugees kohat's post 16/09/2025

کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا جناب شکیل محمد خان صافی کی خصوصی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین جناب آمان اللّٰہ وزیر، سیکورٹی انچارج کمال حسین، RVA
جناب بلال خان مروت اور کوہاٹ میں مقیم افغان مہاجرین کے مشرانوں نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب رحیم اللّٰہ محسود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر افغان مہاجرین کے انخلاء کے دوران پیش آنے والے مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ان مسائل میں بالخصوص ٹرانسپورٹ، کاروبار اور جائیداد کی خرید و فروخت جیسے امور شامل تھے، جنہیں ڈی سی کوہاٹ کے سامنے رکھے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب رحیم اللّٰہ محسود نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ یہ تمام مسائل افسرانِ بالا تک پہنچائیں گے اور تمام افغان مہاجرینوں کو وطن واپسی میں تمام مسئلے کو حل کرانے کی یقین دہائی کرائی اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی کہ باہمی تعاؤن کو یقینی بنایا جائے تاکہ افغان مہاجرینوں کی وطن واپسی باعزت اور اچھے طریقے سے پائے تکمیل تک پہنچ سکے۔

Photos from District administration Afghan refugees kohat's post 01/09/2025

کمشنر افغان مہاجرین خیبر پختونخوا جناب شکیل محمد خان صافی کی خصوصی ہدایات پر آج بروز سوموار 1 ستمبر 2025 کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین کوہاٹ جناب آمان اللّٰہ وزیر اور سیکیورٹی انچارج کمال خان نے ہنگو ڈی سی جناب گوھر زمان وزیر کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی آخر میں ڈسٹرکٹ ہنگو میں مقیم افغان مہاجرینوں کے مشرانوں کا ADC جناب سجاد کے ساتھ ڈی اے افغان مہاجرین کی موجودگی میں شرکت کی جہاں موجودہ افغان مہاجرینوں کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

Photos from District administration Afghan refugees kohat's post 30/08/2025

🌿🦟 ڈینگی وائرس سے بچاؤ آگاہی مہم 🦟🌿

کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا جناب شکیل محمد خان صافی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں،
بروز جمعرات 28 اگست 2025 کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین جناب آمان اللّٰہ وزیر،
RVA
بلال مروت اور ملک اول خان کے ہمراہ گھمکول کیمپ میں ڈینگی وائرس سے حفاظت کے لئے عوام میں آگاہی مہم جاری رکھی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر امان اللہ وزیر نے لوگوں میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں تاکہ ہر گھر اور ہر فرد ڈینگی سے محفوظ رہ سکے۔ ڈینگی سے بچاؤ سب کے تعاون سے ممکن ہے

ہمارا مقصد ہے کہ ہر گھر، ہر گلی اور ہر بازار کو ڈینگی سے محفوظ بنایا جائے۔
آئیے! مل کر احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اپنے خاندان و معاشرے کو ڈینگی سے بچائیں۔ 🦟🚫

📌 Hashtags:

Photos from District administration Afghan refugees kohat's post 28/08/2025

کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا جناب شکیل محمدخان صافی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، بروز بدھ27 اگست 2025 کو ایک پُروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین جناب امان اللّٰہ وزیر
RVA
جناب شیرف اللہ خان مروت اور سیکورٹی انچارج جناب کمال خان خٹک شریک ہوئے۔

یہ تقریب
Handicap International کے تعاون اور GIZ
کی مالی معاونت سے منعقدہ تین ماہ کے کامیاب ٹریننگ پروگرام کی تکمیل پر منعقد کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء کو سرٹیفکیٹس اور ٹول کٹس تقسیم کر دئے۔

مقررین نے اپنی تقاریر میں شرکاء کی محنت اور کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ تربیت ان کے پیشہ ورانہ سفر میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر جناب امان اللہ وزیر نے Handicap International
کی ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

KDA Kohat
Kohat
0922