JUI-Lachi Urban

JUI-Lachi Urban

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JUI-Lachi Urban, Political Party, نزد فوجی فاونڈیشن سکول لاچی کوہاٹ, Kohat.

28/09/2024

*اعلان براٸے تحصیل عاملہ جمعیت علماء اسلام تحصیل لاچی*
جمعیت علماء اسلام تحصیل لاچی کی مجلس عاملہ کے تمام منتخب اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو باحسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
امیر محترم مفتی احمد صاحب کی جانب سے آپ سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ اتحاد و اتفاق کے ساتھ تنظیمی کاموں کو نہایت ہی پرجوش اور خلوص نیت سے سرانجام دیں، تاکہ دینِ متین کی خدمت میں ہم سب اپنا بہترین کردار ادا کرسکیں۔ ہماری دعا ہے کہ آپ کی محنت اور کوششیں جماعت کی کامیابی اور بہتری کا سبب بنیں۔ اللہ ہمیں اپنی مدد اور نصرت سے نوازے۔ آمین!

22/09/2024

اب آپ جمعیت علماءاسلام لاچی اربن کے مجلس عاملہ کی اجلاس کی کاررواٸی سیاوش اخبار میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔

20/09/2024

*جمعیت علماء اسلام لاچی اربن مجلس عاملہ کا اجلاس*
آج جمعیت علماء اسلام لاچی اربن کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس مولانا نواز صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجنڈا عبدالمتین آیاز صاحب نے پیش کیا۔
کابینہ کے اراکین کے مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے درج ذیل فیصلے کیے گئے:
کابینہ کے تمام اراکین کی فعالیت لازمی قرار دی گئی۔
جماعت کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے پرانے اور نئے دوستوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔
اراکین کی تربیت کے لیے ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔
جے ٹی آئی (جے یو آئی طلبہ ونگ) کو ازسرنو تشکیل دے کر فعال کیا جائے گا۔
جماعت کی وسعت کے لیے اساتذہ کرام، ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ جات کی ذیلی تنظیمیں بنائی جائیں گی۔
بہت جلد مجلس شوریٰ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
ہر کارکن اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے عوام کو جمعیت کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرے گا۔
اجلاس کے اختتام پر امیر محترم نے دستور کی کاپیاں کابینہ کے اراکین میں تقسیم کیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوکر انہیں بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔
جاری کردہ : ترجمان جمعیت شرافت علی

18/09/2024

ملیے بصیر خان ماما سے!

یہ ہیں ہمارے محترم بصیر ماما، جو جمعیت علمائے اسلام کے ہر اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں۔ چاہے اجلاس ضلع کوہاٹ کی سطح پر ہو، تحصیل سطح پر ہو یا پھر یونین کونسل میں، بصیر ماما کی موجودگی ہمیشہ یقینی ہوتی ہے! ان کا جذبہ اور محبت ہماری جماعت کے لیے بے مثال ہے۔

گزشتہ روز ضلع کوہاٹ کے انتخابی اجلاس میں بصیر ماما کے ساتھ بیٹھ کر تفصیلی گفتگو کا موقع ملا۔ میں نے کہا: "چاچا، یہ آپ کی کتنی بڑی قربانی ہے کہ آپ اس عمر میں بھی ہر اجلاس میں شریک ہوتے ہیں، جبکہ اس عمر میں اکثر لوگ گھر سے باہر قدم نکالنے کا بھی سوچتے نہیں ہیں۔"

ان کی آنکھوں میں چمک اور دل میں ایمان کی حرارت دیکھ کر، موصوف نے جواب دیا: "بیٹا، میں ان اجلاسات میں صرف اس لیے شریک ہوتا ہوں تاکہ قیامت کے دن میرا حشر علماء کرام کے ساتھ ہو۔ ان علماء کے ساتھ بیٹھنے کی برکت نے میری بیٹی کو عالمہ بنا دیا ہے۔ اور آج ہمارے گھر میں قرآن و حدیث کی روشنی ہے۔"

آخری لمحات میں انہوں نے کہا: "بیٹا، میرے لیے دعا کرنا۔" میں نے عاجزی سے جواب دیا: "چاچا، دعا تو ہمیں آپ سے لینی چاہیے۔ آپ جیسے لوگوں کی برکت سے ہی ہماری جماعت چلتی ہے۔"

طالب دعا : شرافت علی حقانی

01/09/2024

شکریہ : سنگم نیوز کوہاٹ

Photos from JUI-Lachi Urban's post 30/08/2024

*مجلس عمومی اجلاس کی کاررواٸی*
جمعیت علماء اسلام لاچی اربن کا مجلس عمومی کا اجلاس بسلسلہ ختم نبوت کانفرنس (گولڈن جوبلی)، لاہور مینارِ پاکستان مولانا نواز صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز حافظ قاری مجاہد صاحب کی مسحور کن تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
اجلاس کا ایجنڈا ناظم عمومی جناب عبد المتین آیاز صاحب نے پیش کیا۔ تمام اراکین نے اپنے قیمتی مشورے پیش کیے، جن کی بنیاد پر صدرِ اجلاس نے مندرجہ ذیل فیصلے کیے:
*دعوتی مہم کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل*: دعوتی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
*دعوتی مہم کی مدت*: دعوتی مہم کی آخری تاریخ 3 ستمبر مقرر کی گئی، جس کے بعد جانے والے حضرات کے نام فائنل کیے جائیں گے۔
*فنانس کمیٹی کی تشکیل*: مالی امور کے حوالے سے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔
*کانفرنس کی تیاری*
: تمام اراکین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ 5 ستمبر کو ضلعی جماعت کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس(کمپنی باغ) اور 7 ستمبر کو لاہور مینار پاکستان میں ہونے والی (گولڈن جوبلی) ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور حصہ لیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر مفتی احمد صاحب نے کانفرنسز کی کامیابی کے لیے دعا کروائی۔
جاری کردہ: شرافت ترجمان جمعیت لاچی اربن

29/08/2024

*اعلان براٸے ملتوی اجلاس*
جمعیت علماء اسلام ضلع کوہاٹ کے زیر انتظام تمام ویلج کونسلز کے نومنتخب امراء اور نظماء عمومی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے امیر محترم مولانا نواز صاحب نے آج لاچی اربن کا ہونے والے اجلاس کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ اس اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔
جاری کردہ : شرافت ترجمان جمعیت علماءاسلام لاچی اربن

26/08/2024

*اعلان برائےمجلس عمومی اجلاس*
جمعیت علماء اسلام لاچی اربن کے امیر مولانا نواز نے مجلسِ عمومی کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔
یہ اجلاس بروز جمعرات، 29 اگست، قبل از نمازِ عصر 4 بجے,مسجد طوری خیل میں منعقد ہوگا۔
*ایجنڈا*:
7 ستمبر کو ہونے والے عظیم الشان جلسے کی حتمی تیاریوں پر غور۔
جلسے کے انتظامات اور عملی کاروائیوں پر مشاورت۔
دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال باجازت امیر ۔
تمام ممبران سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کریں اور اجلاس میں اپنی قیمتی آراء سے نوازیں تاکہ جلسے کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس کی اہمیت کے پیشِ نظر تمام اراکین کی شرکت لازمی قرار دی جاتی ہے۔
جاری کردہ: شرافت علی ترجمان جمعیت علماءاسلام لاچی اربن

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

نزد فوجی فاونڈیشن سکول لاچی کوہاٹ
Kohat