السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بھائی نے 10,000 روپے اور ایک دوسرے بھائی نے خصوصی طور پر یتیم بچوں کے لیے 8000 روپے عطیہ کیے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین 🤲
Nasrat khel Welfare Organization
Non profitable organization .
20/03/2026
دنیا کے جس جس کونے میں ہمارے گاؤں کے لوگ رہتے ہیں، آپ سب کو ہماری ویلفیئر ٹیم کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے عید مبارک 🌙✨
جو آج عید منا رہے ہیں اور جو کل منائیں گے، اللہ آپ سب کی خوشیوں میں برکت عطا فرمائے۔
اللہ آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت، کامیابی اور سکون سے بھر دے۔ 🤲
ہماری دعا ہے کہ یہ عید آپ سب کے لیے محبت، بھائی چارے اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔
اللہ ہم سب کو ہمیشہ ایک دوسرے کے قریب رکھے اور ہماری ہر نیک دعا قبول فرمائے۔ آمین ❤️
ویلفیئر ٹیم کی جانب سے آپ سب کو عید مبارک
الحمدللہ ❤️
ایک بھائی نے 5350 روپے عطیہ کیے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس نیکی کو قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین جزا عطا کرے۔ آمین
الحمدللہ ❤️
ایک مہربان بھائی نے 7700 روپے عطیہ کیے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے اس صدقے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین 🤲
اللہ پاک ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب فرمائے۔
جزاک اللہ خیر
الحمدللہ ❤️
ایک بھائی نے 5000 روپے عطیہ کیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے رزق، صحت اور زندگی میں برکت عطا فرمائے۔ آمین 🤲
اللہ پاک سب کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی توفیق دے۔ آمین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ، ایک مخیر بھائی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق اور ضرورت مند بھائیوں کی مدد کے لیے 5000 روپے عطیہ کیے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس بھائی کی اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، ان کی تمام جائز حاجات پوری فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور غریب و مساکین کی مدد کرنے کا مہینہ ہے۔ آئیے ہم سب بھی اپنی استطاعت کے مطابق مستحق لوگوں کی مدد کریں تاکہ ان کی دعائیں ہمارے حق میں بھی قبول ہوں۔
*جزاک اللہ خیراً
اس رمضان ہمیں جو امانت (ڈونیشن) ملی، اس میں ہم نے ہر لفافے میں کم از کم 2000 اور زیادہ سے زیادہ 5000 روپے رکھے ہیں۔ سب سے پہلے اُن یتیم بچوں کے نام لفافے تیار کیے گئے ہیں جن کا اللہ کے سوا کوئی نہیں۔ اگر مزید فنڈز موصول ہوئے تو باقی رہ جانے والے یتیموں تک بھی یہ امانت پہنچائیں گے، اور پھر مستحقین میں تقسیم کریں گے۔
یہ صرف رقم نہیں، بلکہ دعاؤں، امید اور محبت کا پیغام ہے۔ آپ سب کی امانت ان ننھے دلوں تک امانت داری سے پہنچانا ہمارا وعدہ ہے۔
براہِ کرم مکمل ویڈیو ملاحظہ کریں اور اس کارِ خیر میں ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یتیم بچوں کی آنکھوں میں چھپی خاموش خواہشیں بہت گہری ہوتی ہیں…
یہ کچھ نہیں مانگتے، بس تھوڑی سی توجہ، محبت اور احساس چاہتے ہیں۔
رمضان کے اس بابرکت مہینے میں اپنے صدقہ و خیرات کا حصہ ان یتیم بچوں کے نام کریں، جن کے سروں سے باپ کا سایہ اٹھ چکا ہے۔
یاد رکھیں! یتیم کے چہرے پر آئی ایک مسکراہٹ، آپ کے صدقے کو اللہ کے ہاں کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔
آئیں… اس عید پر کسی یتیم بچے کو یہ احساس نہ ہونے دیں کہ وہ اکیلا ہے۔
آپ کا دیا ہوا صدقہ ان کے دل کی اداسی کو خوشیوں میں بدل سکتا ہے۔ 🤍
01/03/2026
آج Nasrat Khel Welfare Organization کی ٹیم اپنے گاؤں کے تقریباً 15 سے 20 یتیم بچوں کو ساتھ لے کر بازار گئی، تاکہ ان کی اپنی پسند اور مرضی کے مطابق عید کے تحائف خریدے جا سکیں۔
بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل بھر آیا… واقعی یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ان کے لیے پوری دنیا کے برابر ہوتی ہیں۔
ہم نے عہد کیا ہے کہ اپنے گاؤں کے کسی بھی یتیم بچے کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ہم نے مستحق یتیم بچوں کی فہرست بنائی، خاص طور پر وہ بچے جن کے رشتہ دار بھی ان کا ساتھ نہیں دیتے۔ انہی زیادہ حق دار بچوں کو آج ساتھ لے جایا گیا۔
ان شاء اللہ اگر مزید فنڈز حاصل ہوئے تو جو بچے رہ گئے ہیں، انہیں بھی اسی طرح عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا۔
یہ سب کچھ ہمارے گاؤں کے ان بھائیوں کی مدد اور تعاون کی بدولت ممکن ہوا ہے جو ہمیشہ دل کھول کر یتیموں کا سہارا بنتے ہیں۔ اللہ پاک ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
رمضان کا بابرکت مہینہ ہے اور عید بھی قریب ہے…
آئیں! اپنے گاؤں کے مستحق اور یتیم بچوں کی خوشیوں میں حصہ ڈالیں۔
اگر آپ بھی تعاون کرنا چاہتے ہیں تو دل کھول کر مدد کریں، تاکہ کوئی یتیم بچہ عید کے دن اداس نہ رہے۔
Allahamdulillah
Gao ke 1 bhai ne rabta kar ke blood donate kar deya shukria
گاؤں کے ایک بھائی کو B +ive بلڈ کی فوری ضرورت ہے، دو بیگ درکار ہیں۔
کوئی بھائی دینا چاہتا ہو تو اس نمبر پر رابطہ کرے۔
پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
یہ ضرورت کوہاٹ میں ہے۔
رابطہ نمبر: 03128002623
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Kohat
