01/05/2026
1 May Labour Day
URBAN AREA DEVELOPMENT AUTHORITY KOHAT
01/05/2026
1 May Labour Day
23/04/2026
یو-اے-ڈی-اے کوہاٹ کی جانب سے KDA کوہاٹ سیکٹر نائن میں جاری شجرکاری مہم پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس منصوبے کا آغاز معزز لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا منسٹر مینا خان آفریدی کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کے بعد اب اس میں مزید پودے لگائے جا چکے ہیں اور کام باقاعدہ طور پر جاری ہے۔
یہ منصوبہ میواکی فاریسٹ کے تحت جاری ہے، جس میں معیاری اور ماحول دوست پودے لگائے گئے ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر ان کی دیکھ بھال، پانی اور دیگر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ یہ علاقہ جلد ایک سرسبز اور گھنے جنگل کی شکل اختیار کر سکے۔ یہ تمام کام ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا عبدالہادی صاحب اور ڈائریکٹر ٹیکنیکلیو-یو-اے-ڈی-اے کوہاٹ کی جانب سے KDA کوہاٹ سیکٹر نائن میں جاری شجرکاری مہم پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس منصوبے کا آغاز معزز لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا منسٹر مینا خان آفریدی کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کے بعد اب اس میں مزید پودے لگائے جا چکے ہیں اور کام باقاعدہ طور پر جاری ہے۔
یہ منصوبہ میواکی فاریسٹ کے تحت جاری ہے، جس میں معیاری اور ماحول دوست پودے لگائے گئے ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر ان کی دیکھ بھال، پانی اور دیگر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ یہ علاقہ جلد ایک سرسبز اور گھنے جنگل کی شکل اختیار کر سکے۔ یہ تمام کام ایڈیشنل سیکرٹری عبدالہادی صاحب اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل یو-اے-ڈی-اے کوہاٹ عمران صاحب کی زیر نگرانی نہایت منظم انداز میں جاری ہے۔
اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (UADA) کوہاٹ کی جانب سے منعقدہ آکشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ۔آکشن میں شرکاء کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی اور شفاف طریقہ کار کے تحت تمام امور خوش اسلوبی سے انجام دیے گئے۔
07/04/2026
شاندار نیلام عام 13 اپریل اور 14 اپریل 2026 کو یو-اے-ڈی-اے کوہاٹ کے ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی۔
04/04/2026
خیبر پختونخوا میں جاری شجرکاری مہم کے تسلسل میں، اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (UADA) کوہاٹ کی جانب سے قائم کردہ "باغ" پر آج بھی کام جاری رہا۔ پہلے سے لگائے گئے زیتون کے درختوں کے ساتھ مزید پودے لگا کر اس سبز اقدام کو مزید وسعت دی گئی۔ آج کی سرگرمی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ UADA کوہاٹ کی ٹیم اپنے مشن میں مسلسل سرگرمِ عمل ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس منصوبے کو مزید مضبوط، مؤثر اور کامیاب بنایا جا رہا ہے۔
یہ شجرکاری مہم ڈائریکٹر UADA کوہاٹ، عبد الہادی صاحب کی ہدایات اور رہنمائی میں منعقد کی جا رہی ہے، جبکہ اس کی قیادت سید عمران (ڈائریکٹر ٹیکنیکل UADA کوہاٹ) کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پورے عمل کی نگرانی ہارٹیکلچر انچارج یاسر شاہ کر رہے ہیں،
03/04/2026
📢 اہم اعلان برائے عوام الناس ا اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کوہاٹ کی جانب سے شاندار نیلام عام
🗓 تاریخ: 13 اور 14 اپریل 2026
📍 مقام: ، UADA Rest House کوہاٹ
خیبر پختونخوا میں جاری شجرکاری مہم کے تسلسل میں، اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (UADA) کوہاٹ ایک ماحول دوست اور سماجی فلاح کے حامل اقدام کے تحت "باغ" کے قیام کا آغاز کر رہی ہے، جس کا پہلا مرحلہ زیتون کے درختوں کی شجرکاری سے شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ اور معاشرتی بہتری کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ پھلدار درخت، بالخصوص زیتون، فضا کو آلودگی سے پاک کرنے، درجہ حرارت میں اعتدال پیدا کرنے، اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے میں نہایت مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے سرسبز مقامات شہری آبادی کو صاف، صحت مند اور پُرسکون ماحول فراہم کرتے ہیں، جو ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بھی نہایت سودمند ہیں۔
یہ شجرکاری مہم قدرت کے ساتھ ہم آہنگی، اجتماعی ذمہ داری اور ماحولیاتی شعور کو اجاگر کرنے کی ایک عملی کوشش ہے، جس کے ذریعے معاشرے میں سبز طرزِ زندگی کو فروغ دینا مقصود ہے۔
اس اہم سرگرمی کا افتتاح معزز مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات جناب شفیع جان صاحب کے دستِ مبارک سے ہوا، جو اس اقدام کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ شجرکاری مہم ڈائریکٹر UADA کوہاٹ، عبد الہادی صاحب کی ہدایات اور رہنمائی امیں منعقد کی گئی، جبکہ اس کی قیادت سید عمران، ڈائریکٹر ٹیکنیکل UADA کوہاٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سعید نواب صاحب نے کی ، جو اس اقدام کو مؤثر اور منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیےاعر کوشاں ہیں۔
23/03/2026
As part of Ehsaas Shajarkari Muhim under the direction of the Hon’ble CM KP & Chief Secretary, ,UADA-KOHAT planted 50 plants using the Miyawaki method — laying the foundation for dense, native urban forests.
A step towards greener and more resilient urban spaces.
23/03/2026
احساس شجرکاری مہم کے تحت، معزز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا جناب عبدالہادی صاحب کی سرپرستی میں، ڈائریکٹر ٹیکنیکل سید عمران ذادہ صاحب کی قیادت میں یو اے ڈی اے کوہاٹ نے میاواکی طریقۂ کار کے ذریعے شجرکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے گھنے اور مقامی نوعیت کے شہری جنگلات کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
یہ کاوش ایک سرسبز، پائیدار اور ماحولیاتی طور پر مضبوط شہری ماحول کے قیام کی جانب ایک اہم اور مؤثر قدم ہے۔
22/03/2026
عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر بھی یو- اے- ڈی- اے کوہاٹ کا عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہا۔
عید کے پہلے اور دوسرے دن:
🔧 سیکیورٹی کیمروں کے انچارج اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ٹیمیں مختلف مقامات پر کیمروں کا معائنہ کرتی رہیں اور موقع پر درپیش مسائل کو فوری حل کیا۔
💡 اسٹریٹ لائٹ اسٹاف نے فیلڈ میں جا کر لائٹس کی مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا۔
کوہاٹ کے ڈی اے عوام کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری!
کوہاٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت سیف سٹی منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں، اہم چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں پر جدید کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ تمام نظام جدید کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی برائے تعلقات عامہ و ممبر صوبائی اسمبلی جناب شفیع اللہ جان کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا، جس سے کوہاٹ میں سیکیورٹی کے نظام کو مضبوط بنیادیں فراہم ہوئیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا جناب عبد الہادی صاحب کی انتظامی رہنمائی اور مؤثر سپورٹ نے منصوبے کی بروقت تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ڈائریکٹر ٹیکنیکل (یوـاے-ڈی-اےکوہاٹ) جناب سید عمران صاحب کی تکنیکی نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث جدید سرویلنس سسٹم کو مؤثر اور فعال بنایا گیا۔
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |