District Jail Kohat

District Jail Kohat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Jail Kohat, Government Organization, Near Kohat Board, Jerma District Jail Kohat, Kohat.

16/09/2026

From Darkness to Light

ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں خصوصی ڈینٹل میڈیکل کیمپ کا انعقادآج ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں سپرنٹنڈنٹ جیل محمد حامد اعظم کی خصوصی درخو...
08/09/2026

ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں خصوصی ڈینٹل میڈیکل کیمپ کا انعقاد
آج ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں سپرنٹنڈنٹ جیل محمد حامد اعظم کی خصوصی درخواست پر Dental Surgeons Dr. Ubaid اور Dr. Maaz نے اپنی Paramedical Team کے ہمراہ قیدیوں کے لیے خصوصی ڈینٹل چیک اَپ اور علاج کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر مجموعی طور پر:
🔹 35 قیدیوں کا ڈینٹل چیک اَپ کیا گیا۔
🔹 24 قیدیوں کے دانتوں کی فلنگ کی گئی۔
🔹 3 قیدیوں کے دانت نکالے گئے۔
🔹 8 قیدیوں کا دیگر ضروری ڈینٹل علاج کیا گیا۔
🔹 ضرورت کے مطابق ادویات جیل ہسپتال سے فراہم کی گئیں۔
اس خصوصی ڈینٹل وزٹ کے ذریعے قیدیوں کو دانتوں سے متعلق درپیش متعدد مسائل کا موقع پر ہی علاج اور ازالہ کیا گیا۔
جیل میں ہی ڈینٹل سہولت فراہم ہونے سے قیدیوں کو علاج کے لیے بیرونی ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت بھی کم ہوئی، جس سے سکیورٹی کے مسائل سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو بروقت طبی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ انتظامیہ قیدیوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔









محض محفوظ حراست سے آگے — بحالی، اصلاح اور معاشرے میں دوبارہ انضمام کا عزمصوبائی حکومت کے وژن اور معزز انسپکٹر جنرل جیل خ...
04/09/2026

محض محفوظ حراست سے آگے — بحالی، اصلاح اور معاشرے میں دوبارہ انضمام کا عزم

صوبائی حکومت کے وژن اور معزز انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کی خصوصی ہدایات، رہنمائی اور مسلسل سرپرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے، حامد اعظم سپرنٹنڈنٹ جیل ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کی قیادت میں قیدیوں کی محفوظ حراست کی بنیادی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ان کی بحالی، اصلاح اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

محفوظ حراست یقیناً ہر جیل انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے، تاہم ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں ہمارا وژن محض قیدیوں کو پابندِ سلاسل رکھنے تک محدود نہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ قید کا عرصہ ایک فرد کی اصلاح، بحالی اور مثبت تبدیلی کا موقع بھی بن سکتا ہے، تاکہ وہ رہائی کے بعد ایک ذمہ دار، مثبت اور مفید شہری کی حیثیت سے معاشرے میں دوبارہ اپنا کردار ادا کر سکے۔

اسی مقصد کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں تعلیم، بحالی، ذہنی و جسمانی صحت، مثبت سرگرمیوں اور معاشرے میں دوبارہ انضمام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ مختلف اقدامات کے ذریعے قیدیوں میں علم، مہارت، خود اعتمادی اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ وہ رہائی کے بعد اپنے خاندان، کمیونٹی اور معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکیں۔

بالغوں کے لیے خواندگی کے پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ قیدی جو ماضی میں تعلیمی مواقع سے محروم رہے، بنیادی پڑھنے، لکھنے اور حساب کتاب کی صلاحیتیں حاصل کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ رسمی اور غیر رسمی تعلیم کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ قیدی اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور اپنی شخصیت و صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔ تعلیم کو صرف نصابی سرگرمی نہیں بلکہ سوچ، رویے، فیصلہ سازی اور مستقبل کو بہتر بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ سمجھا جا رہا ہے۔

منشیات کے عادی قیدیوں کی بحالی اور علاج پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ طبی معائنہ، نفسیاتی معاونت، کونسلنگ، جسمانی سرگرمیوں اور منظم بحالی پروگرامز کے ذریعے انہیں نشے سے نجات دلانے اور ایک صحت مند اور مثبت زندگی کی طرف واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقصد صرف نشے کے اثرات کا علاج نہیں بلکہ ان عوامل سے بھی نمٹنا ہے جو اس عادت کے پسِ پردہ کارفرما ہوتے ہیں۔

قیدیوں کی ذہنی اور جذباتی صحت کے لیے مثبت تفریح اور صحت مند سرگرمیوں کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔ انڈور کھیل، تفریحی سرگرمیاں اور مختلف اجتماعی پروگرامز قیدیوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، خود اعتمادی اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح قومی دنوں اور اہم مواقع کو قیدیوں کی شرکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد قیدیوں میں احساسِ وابستگی، وقار، ذمہ داری اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ انہیں یہ احساس دلایا جا رہا ہے کہ قید کی سزا انہیں معاشرے سے ہمیشہ کے لیے الگ نہیں کرتی؛ وہ اب بھی ایسے شہری ہیں جو اپنی اصلاح کر سکتے ہیں، اپنے خاندان اور معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

ہماری سوچ ایک سادہ لیکن اہم اصول پر مبنی ہے:

“جیل کا مقصد صرف کسی فرد کو معاشرے سے محفوظ رکھنا نہیں بلکہ اسے اس قابل بنانا بھی ہے کہ وہ دوبارہ معاشرے کا حصہ بن کر ایک بہتر انسان کی حیثیت سے ذمہ دارانہ زندگی گزار سکے۔”

محفوظ حراست کے ساتھ تعلیم، بحالی، اصلاح، مثبت تفریح اور کردار سازی کو فروغ دے کر ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں قید کے عرصے کو مثبت تبدیلی اور مستقبل کی بہتر زندگی کے لیے ایک موقع میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بالآخر، کسی اصلاحی ادارے کی کامیابی کا معیار صرف یہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہ قیدیوں کو اپنی چار دیواری کے اندر کتنی محفوظ طریقے سے رکھتا ہے، بلکہ یہ بھی ہونا چاہیے کہ وہ انہیں ان چار دیواری سے باہر ایک ذمہ دار، باکردار، مفید اور پُرامن شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے لیے کس حد تک تیار کرتا ہے۔









ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کا معزز ججز کا دورہآج ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ جناب کمال فرید تنولی، ایڈیشنل سیشن جج-I اور محترمہ فوزیہ نسیم، ج...
04/09/2026

ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کا معزز ججز کا دورہ
آج ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ جناب کمال فرید تنولی، ایڈیشنل سیشن جج-I اور محترمہ فوزیہ نسیم، جوڈیشل مجسٹریٹ-I نے دورہ کیا۔
معزز ججز صاحبان نے جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، بالخصوص ڈرگز ری ہیبلیٹیشن سینٹر، ہسپتال، کک ہاؤس اور جووینائل بیرک کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ججز صاحبان نے جیل میں صفائی، انتظامات اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔









ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ:ڈی پی او کوہاٹ کا ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کا دورہ — سکیورٹی انتظامات کا جائزہ راۓ مظہر اقبال، ڈی پی او کوہاٹ ن...
03/09/2026

ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ:
ڈی پی او کوہاٹ کا ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کا دورہ — سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

راۓ مظہر اقبال، ڈی پی او کوہاٹ نے ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کا دورہ کیا اور جیل کے مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل حامد اعظم نے انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور اہم سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جن میں جیل کی بیرونی و اندرونی حدود کی سکیورٹی، سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور مستعدی، واچ ٹاورز، مواصلاتی نظام اور حساس مقامات کی سکیورٹی شامل تھی۔

ڈی پی او کو جیل کی مجموعی صورتحال، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور جیل میں جاری ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر (DRC) کے اقدام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس کا مقصد منشیات کے عادی قیدیوں کی بحالی اور معاشرے میں دوبارہ باعزت انضمام کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ نے مجموعی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کی سکیورٹی کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون اور معاونت کا یقین دلایا۔









01/09/2026

Drugs Rehabilitation center
District Jail Kohat.









ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں NCHD ٹیم کا دورہمسٹر حسن آفریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD، اور مسٹر وقار، فیلڈ آفیسر کوہاٹ، نے ڈسٹرکٹ جیل...
27/08/2026

ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں NCHD ٹیم کا دورہ

مسٹر حسن آفریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD، اور مسٹر وقار، فیلڈ آفیسر کوہاٹ، نے ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کا دورہ کیا اور جیل میں بالغوں کی خواندگی (Adult Literacy) اور فعالی خواندگی (Functional Literacy) پروگرام کے اجراء کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں بالغوں کی خواندگی اور فعالی خواندگی کے تین، تین ماہ کے کورسز منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد چھ ماہ پر مشتمل ہنر مندی (Skill Development) پروگرام شروع کیا جائے گا۔

یہ اقدام وفاقی حکومت کے Rehabilitation, Integration, Skills and Education (RISE) پروگرام کے تحت Pakistan Human Development Fund (PHDF) کے تعاون اور مالی معاونت سے شروع کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے لیے پاکستان بھر سے مجموعی طور پر 26 جیلوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں خیبر پختونخوا کی 4 جیلیں شامل ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ بھی ان منتخب جیلوں میں شامل ہے۔

پروگرام کے لیے بیس لائن سروے (Baseline Survey) آئندہ ہفتے ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں شروع کیا جائے گا، جبکہ توقع ہے کہ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز ستمبر 2026 کے وسط تک کر دیا جائے گا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بالغوں کی خواندگی کا پروگرام پہلی مرتبہ 2019 میں ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں حامد اعظم کی قیادت میں شروع کیا گیا تھا، جو بعد ازاں خیبر پختونخوا کی تمام جیلوں اور پھر پاکستان بھر کی جیلوں تک پھیل گیا۔

اسی تسلسل میں ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کو اس نئے پروگرام کا ایک اہم اور pioneer مرکز بننے کا موقع حاصل ہے، جہاں تعلیم، فنی تربیت اور ہنر مندی کے ذریعے قیدیوں کی اصلاح، بحالی اور معاشرے میں باعزت دوبارہ انضمام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

یہ اقدام انسپکٹر جنرل آف پرزنز اور ان کی ٹیم کے اس عزم کا عکاس ہے کہ قیدیوں کو بامقصد تعلیم، فنی تربیت اور ہنر مندی کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ رہائی کے بعد وہ معاشرے میں ایک باوقار، خود انحصار اور مفید زندگی گزار سکیں۔









Address

Near Kohat Board, Jerma District Jail Kohat
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Jail Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share