12/02/2026
آج یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک نہایت قابلِ مذمت، غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام سامنے آیا ہے، جس میں امتحان سے قبل طلبہ سے موبائل فون زبردستی لے کر آفس میں جمع کروائے گئے اور بعد ازاں طلبہ سے دو ہزار، پانچ ہزار حتیٰ کہ دس ہزار روپے تک کی ناجائز رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ طلبہ کو یہ کہا گیا کہ جب تک وہ رقم ایزی پیسہ کے ذریعے ادا نہیں کریں گے، نہ تو ان کے موبائل واپس کیے جائیں گے اور نہ ہی انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ عمل سراسر بلیک میلنگ، کرپشن اور طلبہ کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو طلبہ کو سہولیات فراہم کرنی چاہئیں، نہ کہ انہیں لوٹنے اور ذہنی دباؤ میں ڈالنے کا ذریعہ بنے۔
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس ظلم، ناانصافی اور کرپٹ نظام کو کسی صورت قبول نہیں کرتی۔ ہم واضح الفاظ میں اعلان کرتے ہیں کہ طلبہ سے بھتہ وصول کرنے، امتحانات کو بزنس بنانے اور خوف کے ذریعے فیصلے مسلط کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف فوری انکوائری کی جائے
طلبہ سے وصول کی گئی تمام رقم فوری واپس کی جائے
آئندہ کسی بھی طالبعلم کو اس طرح ہراساں نہ کیا جائے
اگر ہمارے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہر آئینی، قانونی اور جمہوری پلیٹ فارم پر اس مسئلے کو اٹھائے گی اور ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے گا۔
صدر
فضل مجید
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ
07/02/2026
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ!!!
کل 8 فروری بروز
خوشحال گڑھ میں پہیہ جام ہڑتال
ریاستی جبر، ناانصافی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا۔
جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا، ہماری مزاحمتی جدوجہد ہر سطح پر جاری رہے گی۔
انشاء اللہ، ظلم کے خلاف خاموشی جرم ہے۔ ✊
05/02/2026
آج چونگی ملز تھانہ کے قریب انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ کے صدر فضل مجید کو دو نامعلوم افراد نے پہلے گاڑی سے ٹکر مار کر جان سے مارنے کی کوشش کی، اور پھر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ کھلی غنڈہ گردی اور بزدلانہ حملہ ہے۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ ISF کے کارکنان کو خوفزدہ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ظلم، جبر اور فسطائیت کے سامنے نہ کبھی جھکی ہے اور نہ جھکے گی۔
اگر مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو اس کی ذمہ داری براہِ راست متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔” ✊🔥
Stay strong saddar ✊🔥
18/01/2026
8 فروری بند کا مطلب بند🚨
اب 8 فروری کو گھروں سے نکل کر مکمل سڑکوں کو بند کرکے جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا اگر اس بار بھی پاکستانی عوام نے غیرت نہیں دکھائی تو پھر لیڈرشپ لیڈرشپ کرنا چھوڑ دو کیونکہ پھر لیڈرشپ اور عوام ایک پیج پر ہونگے🔥✊
انشاء اللہ اپنے ساتھیوں کے مشاورت کے بعد انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ
8 فروری کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کسٹ کوہاٹ
18/01/2026
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کی ویلکم پارٹی میں ماڈلنگ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ تعلیمی ادارے علم و تربیت کے مقدس مراکز ہوتے ہیں، نہ کہ بے حیائی، فحاشی اور اسلامی اقدار سے انحراف کے اڈے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ سب کچھ یونیورسٹی انتظامیہ اور بعض اساتذہ کی موجودگی میں ہوا، جو طلبہ کی اخلاقی تربیت کے ذمہ دار ہیں۔
ہم ایک اسلامی اور پختون معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں حیا، غیرت، عزت اور اقدار ہماری شناخت ہیں۔ تعلیم کے نام پر ان اقدار کو پامال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ہم وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ دار اساتذہ اور طلبہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور آئندہ تعلیمی اداروں کے تقدس اور پختون روایات کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جائے۔
18/12/2025
کسٹ کیمپس میں نو منتخب صدر فضل مجید اور جنرل سیکریٹری صاحبزادہ یوسفزئی کو نئی نامزد کابینہ پر مبارکباد دینے کے لیے Insaf Students Federation (آئی ایس ایف) کسٹ اور مختلف طلبہ یونینز کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور نو منتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
ضلعی صدر آئی ایس ایف کوہاٹ ربنواز خان کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین اسامہ اوکزئی، نائب صدر محمد عارف اور نائب صدر محمد عادل نے بھی تقریبِ مبارکبادی میں شرکت کی اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں طلبہ رہنماؤں نے اتحاد، تعلیمی حقوق اور طلبہ مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ Kohat University of Science and Technology (کسٹ) میں طلبہ سیاست کو مثبت اور تعمیری سمت میں آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔
17/10/2025
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کُسٹ، کوہاٹ کا اعلامیہ!!!!!
آج کُسٹ نرسنگ کمیونٹی (KNC) کی جانب سے کوہاٹ پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں اُٹھائے گئے تمام نکات اور مطالبات پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کُسٹ، کوہاٹ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات نے اپنے حقوق کے لیے جو آواز اُٹھائی ہے، وہ بالکل جائز اور آئینی ہے۔ تین سال سے جاری بدانتظامی، بنیادی سہولیات کی کمی، فیکلٹی کی عدم دستیابی اور انتظامیہ کی مسلسل غفلت لمحہ فکریہ ہے۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کُسٹ، کوہاٹ واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ:
جہاں بھی طلباء کے حقوق پامال ہوں گے، وہاں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی — چاہے وہ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ ہو، فزیوتھراپی، ایمرجنسی، یا کوئی اور شعبہ...
ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نرسنگ کمیونٹی کے تمام مطالبات — رجسٹریشن، فیکلٹی تعیناتی، عمارت کی فراہمی، اور پیڈ انٹرن شپ — پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ طلباء کا اعتماد بحال ہو۔
اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے خاموشی برقرار رکھی تو ISF کُسٹ، کوہاٹ نہ صرف نرسنگ کمیونٹی بلکہ ہر طلباء تنظیم کے ساتھ ہر فورم پر آواز بلند کرے گی، چاہے وہ یونیورسٹی کیمپس ہو یا قانونی پلیٹ فارم۔
ہم طلباء کی طاقت ہیں، اور جب تک انصاف نہیں ملتا — جدوجہد جاری رہے گی۔
✊
صدارتی امیدوار فضل مجید انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF)
کُسٹ، کوہاٹ