Regional Transport Authority Kohat Division

Regional Transport Authority Kohat Division

Share

According to MVO 1965 Chapter-IV Section-44 that "Transport vehicles not to be driven without Route Permit." its a violation of Motor Vehicles Laws.

Photos from Regional Transport Authority Kohat Division's post 04/06/2025

سیکرٹری ار ٹی اے کوہاٹ شاہ وزیر کی ہدایت پر عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر ار ٹی اے ٹیم نے مسافروں سے خودساختہ اور حکومت کی مقررہ حد سے زیادہ کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ حبیب شیر کی قیادت میں ٹیم نے ایم وی ای فرہاد علی اور ایڈیشنل ٹریفک انچارج عرب جان کے ہمراہ مختلف بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ پوائنٹس پر کریک ڈاؤن کیا۔کارروائی کے دوران کئی ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے جبکہ بعض کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کا سدباب کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شہری باعزت اور مقررہ کرایوں پر سفر کر سکیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ حبیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ تمام ٹرانسپورٹرز کے لیے لازمی ہے اور اس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مقررہ کرایے سے زائد رقم طلب کیے جانے کی صورت میں فوری طور پر محکمہ ٹرانسپورٹ یا متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ کریک ڈاؤن عیدالاضحی تک جاری رہے گا اور کسی کو بھی مسافروں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Photos from Regional Transport Authority Kohat Division's post 04/06/2025

کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلکرم چترالی کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کوہاٹ نے عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور خود ساختہ کرایوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے کوہاٹ شاہ وزیر نے سپرنٹنڈنٹ آر ٹی اے شوکت زمان کے ہمراہ شہر کے مختلف بس و ویگن اڈوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اڈہ مالکان اور منیجرز سے ملاقاتیں کرتے ہوئے عیدالاضحی کے دنوں میں گاڑیوں کی دستیابی یقینی بنانے اور کرایوں میں بلاجواز اضافے سے گریز کی سختی سے ہدایت کی.شاہ وزیر نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے آر ٹی اے کوہاٹ اور ٹریفک پولیس پر مشتمل مشترکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عید کے ایام میں مختلف اڈوں اور شاہراہوں پر نگرانی کریں گی تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Photos from Regional Transport Authority Kohat Division's post 16/05/2025

کمشنر کوہاٹ ڈویژن اور چیئرمین ارٹی اے کوہاٹ سید معتصم باللہ شاہ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبد لاکرم چترالی کی خصوصی ہدایات پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوہاٹ شاہ وزیر کی نگرانی اور سپرنٹنڈنٹ آر ٹی اے شوکت زمان کی قیادت میں ضلع کوہاٹ بھر کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو یومِ تشکر کے موقع پر قومی پرچموں سے بھرپور طریقے سے سجایا گیا۔اس موقع پر اڈوں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اڈوں پر موجود گاڑیوں کو بھی پاکستانی پرچموں سے مزین کیا گیا، جبکہ شہریوں اور ڈرائیور برادری نے پرجوش انداز میں "پاکستان زندہ باد" اور "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے بلند کیے، جو حب الوطنی کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت تھے۔یہ تقریبات وطن عزیز سے والہانہ محبت، قومی یکجہتی اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے عزم کا عملی مظہر ثابت ہوئیں۔

Photos from Regional Transport Authority Kohat Division's post 18/10/2023

ضلعی انتظامیہ/ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر گاڑیوں کے کرائیوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ شکایات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ/ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ کے درج ذیل نمبرات پر شکایات درج کریں۔
0922926032
0922514774
منجانب: ضلعی انتظامیہ کوھاٹ
Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Kohat Division, Kohat
Khyber Pakhtunkhwa

25/08/2023
Photos from Kohat Khabrona's post 25/08/2023
14/08/2023

Happy independence day

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

KDA Gate No 2
Kohat

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00