23/10/2026
*سول ڈیفنس آفس کوہاٹ* سول ڈیفنس بیسک جنرل کورس
*بتاریخ: 23 اکتوبر 2026*
*بمقام: شاہین کالج آف سائنسز، کوہاٹ*
سیکرٹری ریلیف، ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور سول ڈیفنس آفیسر کوہاٹ کی خصوصی ہدایات پر شاہین کالج آف سائنسز کوہاٹ میں سول ڈیفنس بیسک جنرل کورس کرایا جا رہا ہے۔ یہ کورس دو ہفتوں پر مشتمل ہوگا، جس میں سول ڈیفنس انسٹرکشنل اسٹاف کی زیر نگرانی طلباء کو سول ڈیفنس کی بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی۔
*تربیتی کورس میں شامل نکات:*
1۔ ابتدائی طبی امداد (First Aid)
2۔ آگ سے بچاؤ اور آگ بجھانے کے طریقے (Fire Fighting)
3۔ زلزلہ، سیلاب اور دیگر ہنگامی حالات میں حفاظتی اقدامات
4۔ شہری دفاع کی اہمیت اور رضاکاروں کا کردار
کالج انتظامیہ نے سول ڈیفنس آفس کوہاٹ کی اس کاوش کو سراہا۔
ترجمان۔ سول ڈیفنس آفس کوہاٹ