07/09/2026
ضلع کوہاٹ:
بہترین کارکردگی پر پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم
ڈی پی او کوہاٹ، ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا۔
ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی، محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر ڈی پی او کوہاٹ نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ فرض کی ادائیگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔