12/04/2026
ضلع کرک:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان نے تھانہ گرگری اور تھانہ خرم کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات اور تھانہ جات کے مجموعی نظم و نسق کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانوں کی سیکورٹی کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او کرک نے تھانہ جات میں تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے ڈیوٹی اوقات کار، فرائض کی نوعیت اور درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے سخت حالات اور محدود وسائل کے باوجود جوانوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور الرٹ ڈیوٹی پر جوانوں کو شاباش دی۔
اس موقع پر ڈی پی او عمران خان نے کہا کہ پولیس جوانوں کی محنت، ذمہ داری اور قربانیوں کی بدولت عوام خود کو محفوظ اور پرامن ماحول میں محسوس کرتے ہیں، لہٰذا تمام اہلکار اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید احسن انداز میں انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا اولین مقصد بنائیں۔
علاؤہ ازیں تھانہ جات کے دوروں کے موقع پر ڈی پی او عمران خان نے علاقہ عمائدین اور علاؤہ مکینوں سے بھی ملاقاتیں کی۔
12/04/2026
ضلع اورکزئی:
ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن عرفان طارق کے ہدایات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی شوکت علی (PSP) کی قیادت میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات آمدہ پولیو مہم کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
اورکزئی پولیس اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر آپریشنز کیے۔ ڈی پی او اورکزئی کی نگرانی میں جاری ان کارروائیوں میں متعلقہ سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ بھرپور حصہ لیا۔
آپریشنز کے دوران ضلع کے مختلف داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر سخت ناکہ بندیاں بھی قائم کی گئیں، جہاں مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔
ڈی پی او اورکزئی شوکت علی نے اس موقع پر کہا کہ آمدہ پولیو مہم ایک قومی ذمہ داری ہے جسے محفوظ اور پرامن ماحول میں مکمل کرنا پولیس فورس کی اولین ترجیح ہے۔ ہمارے اہلکار شب و روز اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاکہ عوام کو پُرامن فضا میسر آ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور پولیو کے خلاف قومی مہم کو کامیاب بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایسے سیکیورٹی آپریشنز اور ناکہ بندیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک اور محفوظ بنایا جا سکے۔
12/04/2026
ضلع کوہاٹ:
سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، متعدد ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد
کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہباز الٰہی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ ایم آر ایس پولیس نے مختلف علاقوں میں اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔
پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جہاں کامیاب کارروائی کے دوران اشتہاری مجرمان کے سہولت کاروں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایم آر ایس منتقل کر دیا گیا ہے،
یہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن ڈی ایس پی صدر ناظر حسین اور ایس ایچ او تھانہ ایم آر ایس نور محمد کی قیادت میں عمل میں لایا گیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ضلع میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
12/04/2026
کوہاٹ پولیس کا لاچی اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے ایک جامع سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
۔SPصدر،کی نگرانی میںSDPO لاچی، SHOs لاچی، شکر درہ، ایلیٹ کیو آر ایف اور لیڈیز پولیس کی نگرانی میں تخت، شوکی خواسی بانڈہ وغیرہ میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
تخت کے پہاڑی علاقے کو ڈرون ماہرین کے ذریعے چیک کیا گیا ۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر متعدد چھاپے مارے گئے۔ سہولت کاروں کے مکانات سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بھی برامد ہواملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان کو مزید تفتیشی کے لیے انوسٹی گیشن عملے کے حوالے کر دیے گئے
علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے عوام کو چاہیے کہ پولیس ساتھ امن کے قیام میں تعاون کرے، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ SHO کو دیں۔
12/04/2026
ضلع کرک:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان نے ضلع کے مختلف مقامات پر قائم ناکہ بندیوں کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی کی نوعیت اور چیکنگ کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او کرک نے ناکہ بندیوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو بروقت روکا جا سکے۔
مزید برآں انہوں نے مختلف چوکوں پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، خصوصاً ون وے رول کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے جائیں۔
بعد ازاں ڈی پی او کرک عمران خان نے تھانہ یعقوب خان شہید کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تھانے کے ریکارڈ کو چیک کیا اور تھانے کے عملے کو مناسب ہدایات دے کر کہا کہ عوام کے وابستہ توقعات کے عین مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں۔
12/04/2026
ضلع کوہاٹ:
تھانہ گمبٹ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
تھانہ گمبٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ یہ آپریشن خواجہ خیل، درشہ خیل اور گز درہ میں کیا گیا، جہاں اشتہاری مجرمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
کارروائی ڈی ایس پی گمبٹ سجاد حیدر اور ایس ایچ او گمبٹ جاوید خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ مشکوک افراد کی چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی۔
12/04/2026
*ہنگو: تھانہ سٹی پولیس کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف کارروائی، ملزمان گرفتار، 45 لاکھ 32 ہزار روپے برآمد*
*ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان (QPM, PSP) کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔*
اسی سلسلے میں ایس ایچ او سٹی فیاض خان نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث ملزمان عرفان اللہ ولد سیدابند اور عبداللہ ولد محمد شفیق، ساکنان بلیامینہ ہنگو کو گرفتار کر لیا۔
جن کے قبضے سے بطور ثبوت رسیدیں، رجسٹرز اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان سے 45 لاکھ 32 ہزار روپے برآمد کیے گئے، جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے ایکٹ 1947 کی دفعہ 5/23 کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
12/04/2026
کرک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان نے رات گئے ضلع کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس کی پٹرولنگ، ناکہ بندیوں اور ڈیوٹی کے مجموعی طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ڈیوٹی میں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
دورے کے دوران مین انڈس ہائی وے پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی بڑی مال بردار گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، متعدد گاڑیوں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی پی او کرک نے اس موقع پر کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کرتی ہے بلکہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
انہوں نے ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں اور مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں سے گریز کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او کرک نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
11/04/2026
ضلع کوہاٹ:
درہ آدم خیل کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ طور چھپر میں گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
کوہاٹ پولیس نے درہ آدم خیل کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی کی ہدایات پر عمل میں لایا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی جبکہ اہم راستوں پر جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کی گئیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ کارروائیاں کیں۔
آپریشن میں ایس پی سی ٹی ڈی سادات خان ، ایس پی صدر احسان شاہ ، ڈی ایس پی درہ حیدر زمان ، ایس ایچ او درہ آصف حیات، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی ،ڈی ایس بی اور ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکاروں نے نے بھرپور حصہ لیا۔
11/04/2026
ضلع کوہاٹ:
پولیو مہم کے سلسلے میں بزیڈ خیل اور گاؤں شیخان میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
کوہاٹ پولیس نے آنے والی پولیو مہم کے سلسلے میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بزیڈ خیل اور گاؤں شیخان میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ یہ آپریشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔
آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی صدر ناظر حسین نے کی جبکہ ایس ایچ او نور محمد بھی پولیس نفری کے ہمراہ شریک رہے۔ اس دوران مختلف علاقوں میں سرچ کارروائیاں کی گئیں، مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی اور اہم مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئیں۔
آپریشن کا مقصد پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا اور علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے۔ اس دوران علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے۔